Tag: اسٹریٹ کرائم

  • لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 200 گنا اضافہ

    لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 200 گنا اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 200 گنا اضافہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق شہر میں راہزنی کی روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں 100 سے تجاوز کر گئیں۔

    سب سے زیادہ وارداتیں اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ریکارڈ کی گئیں، شہر میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس مارچ میں لاہور پولیس نے بتایا تھا کہ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 282 فیصد جبکہ شاہراؤں پر لوٹ مار کی وارداتوں میں 123 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    سال 2022 کے 2 ماہ 10 دن میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ مذکورہ عرصے میں 36 ہزار 993 مقدمات درج کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عرصے میں 4 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے، ڈکیتی کی 5 ہزار کے لگ بھگ وارداتیں ہوئیں جن میں 21 گھروں میں وارداتیں کر کے کروڑوں لوٹ لیے گئے۔

    علاوہ ازیں مختلف واقعات میں 63 افراد قتل ہوئے، موٹر سائیکل و وہیکل چوری کے 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے جبکہ دکانوں میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ڈاکوؤں نے متعدد تاجروں کی جمع پونجی لوٹ لی۔

  • ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ

    ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ

    کراچی: ایم کیو ایم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے شہر میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سے متعلق پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان کے سلسلے میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن، کامران ٹسوری اور دیگر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے، جس میں سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ’کراچی پولیس چیف کےبیان کی سخت مذمت کرتے ہیں‘

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کی جانب سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایم کیو ایم وفد نے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا۔

    ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دینا ہوں گی، جس کے لیے ماڈل کورٹس اور دہشت گردی کی دفعات بحال کی جائیں، وفد نے الیکشن کمیٹی کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں پر قابو پانے کی بجائے اس کا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی سب سے زیادہ اپنی دشمن خود ہے، یہ واویلا کرتے ہیں، میڈیا پر لے آتے ہیں اورپھر کہتے ہیں ان کے پاس انوسمنٹ نہیں آ رہی، جب کہ لاہور میں کرائم یہاں سے زیادہ ہے وہ میڈیا پر نہیں آتا۔

  • کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کا گروہ گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کا گروہ گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    عزیزآباد پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کی عمریں16،14اور17سال ہیں، تمام کم عمر لڑکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت محمدعمر،اعراف عارف،محمدطحہ کےنام سےہوئی ، ملزمان سے 30 بور کی 3 پستول، چھینا ہوا موبائیل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    کم عمرملزمان نے انکشاف کیا ہم فوڈ ڈیلیوری بوائز کو لوٹتے تھے، واردات کے لئے اسلحہ 15 ہزار کا خریدا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گروہ میں دیگرنوجوان لڑکےبھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئےچھا پے جاری ہے۔

  • کراچی میں شہریوں کے قتل کی وارداتیں: ایڈیشنل آئی جی کی اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق

    کراچی میں شہریوں کے قتل کی وارداتیں: ایڈیشنل آئی جی کی اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں کے قتل کی وارداتوں پر اے آر وائی نیوز پر نشر خبر کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کے قتل کے واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اے آر وائی نیوز پر نشر خبر کی تصدیق کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس نے جنوری سے اگست تک اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

    ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ جنوری سے اگست تک مختلف واقعات میں 333 شہری قتل ہوئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے شہری ڈکیتوں کے رحم و کرم پر، ڈکیتی مزاحمت پر سینکڑوں افراد قتل

    ترجمان کا کہنا رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 58 افراد قتل جبکہ مزاحمت کے دوران 269 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے 8 ماہ میں مقابلوں کے دوران 73 ملزمان کو ٹھکانے لگایا، پولیس مقابلوں کے دوران 698 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    گذشتہ روز سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی اور کراچی پولیس آفس نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کئے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 350 کے قریب شہری قتل ہوئے اور ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    یکم سے 5 ستمبر تک 8 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، جبکہ صرف 4 ستمبر اتوار کے روز کئی شہریوں کو خون میں نہلایا گیا جبکہ اپنا مال بچانے کی کوشش میں 270 شہری زخمی ہوئے۔

  • کراچی کے شہری ڈکیتوں کے رحم و کرم پر، ڈکیتی مزاحمت پر سینکڑوں افراد قتل

    کراچی کے شہری ڈکیتوں کے رحم و کرم پر، ڈکیتی مزاحمت پر سینکڑوں افراد قتل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئے، لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 350 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری گلی، محلوں، شاہراہوں اور گھر کے دروازوں پر لٹنے لگے۔ سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی اور کراچی پولیس آفس نے شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے 8 ماہ کے دوران 350 کے قریب شہری قتل ہوئے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر 58 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یکم سے 5 ستمبر تک 8 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے، جبکہ صرف 4 ستمبر اتوار کے روز کئی شہریوں کو خون میں نہلایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اپنا مال بچانے کی کوشش میں 270 شہری زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری تا اگست 8 ماہ میں 32 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئی، اس عرصے میں 13 سو کے قریب کاریں چوری یا چھینی گئیں۔

    17 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، اغوا برائے تاوان کے 7 اور بھتہ خوری کے 3 کیسز ہوئے اور بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق 31 جولائی تک گھروں میں 173 اور دکانوں میں 251 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، شہر میں 2 ہزار 725 مختلف ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس چیف کا نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

    کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس چیف کا نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کی روک تھام کے لئے نئی فورس سڑکوں پرلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی واردارتوں کے پیش نظر پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 200 اہلکاروں پرمشتمل شاہین فورس تیارکرلی گئی ہے ، فورس میں ماہر شوٹر بھی شامل ہوں گے۔

    جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ فورس کا مقصد اسٹریٹ کرمنلز کا پیچھا کرنا اور لڑنا ہوگا، 2 روز بعد فورس کو شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں ماہ کرائم بڑھا ہے لیکن پولیس کارروائیاں کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے کیسز کو تفتیشی حکام کی مدد سے بہتر بنائیں گے، بارہا گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانون لاگو ہونا چاہیے۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم کی ہولناک واردات (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کی ہولناک واردات (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

    کراچی: شہر قائد کا علاقہ ضلع کورنگی جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا ہے، ایک اور ہول ناک واردات میں لٹیروں نے دن دہاڑے راہ گیر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی افسوسناک واردات ہوئی ہے، 3 مسلح لٹیروں نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر گولی چلا دی۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرے کتنی بے خوفی سے دن دہاڑے واردات کر رہے ہیں، شہری اپنے پرس کے حصول کے لیے جدوجہد کرتا رہا لیکن لٹیرے اسے مسلسل دھمکاتے رہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شہری سڑک پر جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل نے آ کر اسے ٹکر مار کر زمین پر گرا دیا، جب کہ دوسری موٹر سائیکل نے اس کا راستہ روک لیا، شہری کی مزاحمت پر لٹیروں نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔

    ایک لٹیرا شہری کی جیب سے پیسے اور موبائل فون نکالنے کی کوشش کرتا رہا، مزاحمت پر شہری کو مار مار کر ادھ موا کر دیا، جب لٹیرے واپس جانے لگے تو شہری پھر کھڑا ہوا اور اپنا پرس واپس مانگا۔

    موبائل فوٹیج میں شہری کو سنا جا سکتا ہے، جو بار بار اپنا پرس واپس مانگ رہا ہے، جب کہ اس دوران لٹیرا اسے گولی مارنے کی دھمکی دیتا رہا، آخر کار پستول پکڑے ملزم نے شہری پر گولی چلا دی، اور واردات کے بعد تینوں بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

  • شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: کراچی پولیس کا دعویٰ

    شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: کراچی پولیس کا دعویٰ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ 2 روز قبل ہی لوٹ مار کی واردات کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر قائد میں جرائم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کراچی کے آٹھوں ڈسٹرکٹس کا ڈیٹا شامل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔

    مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی پولیس کی رپورٹ کے برعکس شہر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران چور ڈاکو بے لگام رہے۔

    عید کے تیسرے روز نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون کی حالت نازک ہے۔

  • کراچی: ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ

    کراچی: ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران چور ڈاکو بے لگام ہوگئے، ڈکیتی کی واردات کے دوران 7 ماہ کی حاملہ خاتون پر فائرنگ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران شہر قائد میں چور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ مل گئی، شہر میں چھینا جھپٹی کے بے شمار واقعات پیش آئے۔

    نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کردی، خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ کے ساتھ کہیں جارہے تھے جب راستے میں ڈاکوؤں نے روکا۔

    ان کے مطابق ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر 7 ماہ کی حاملہ خاتون کے پیٹ پر گولیاں برسا دیں، زخمی خاتون کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ چکا ہے جبکہ خاتون کی حالت نازک ہے۔

    دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 7 ڈی میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عید کے نئے کپڑے پہنے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر آئے، کم عمر ملزمان نے اسلحہ نکالا اور شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے لگے۔

    اس دوران شہری نے مزاحمت کی تو ملزم کا موبائل فون زمین پر گر گیا، دوسری جانب سیکیورٹی گارڈ نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔ ملزم پلٹ کر واپس آیا اور زمین پر گرا ہوا اپنا موبائل فون اٹھایا۔

    دونوں ملزمان ناکام واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    ایک اور واقعے میں ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا، دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں  سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹریٹ کرائم ریکارڈ توڑ وارداتیں

    کراچی میں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹریٹ کرائم ریکارڈ توڑ وارداتیں

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سال2022 کی پہلی سہ ماہی میں اسٹریٹ کرائم ریکارڈ توڑ وارداتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے  نئے سال کے 3 ماہ میں شہر قائد میں ہونے والی وارداتوں کی رپورٹ مرتب کرلی۔

    جس میں بتایا گیا کہ سال2022 کی پہلی سہ ماہی میں 21 ہزار 244 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور جنوری، فروری کی نسبت مارچ میں موٹر سائیکل و کار لفٹنگ میں اضافہ ہوا۔

    مارچ میں شہری 4 ہزار 711 موٹر سائیکلوں اور 220 گاڑیوں سے محروم ہوئے جبکہ اس دوران اسلحے کے زور پر 2ہزار 416 موبائل فون بھی چھینے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا کہ 2022 کے 3 ماہ میں 13ہزار 524 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ شہری رواں سال 606 گاڑیوں اور 7ہزار 114 موبائل فون سے محروم ہوئے۔

    سال2021کےنسبت رواں سال2ہزار814وارداتیں زیادہ ہوئیں ، 2021 کے 3ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی18ہزار430واراتیں رپورٹ ہوئیں تھیں۔