Tag: اسٹریٹ کرمنلز

  • کراچی :  اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہونے والا آن لائن راِئیڈر یوٹیوبر بھی تھا

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہونے والا آن لائن راِئیڈر یوٹیوبر بھی تھا

    کراچی : گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والا فہد حسین آن لائن راِئیڈر کے ساتھ یوٹیوبربھی نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بائیک رائیڈر کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونےوالا فہد حسین راِئیڈر کے ساتھ یوٹیوبر بھی تھا اور کچھ عرصہ پہلے برطانیہ سے پاکستان واپس آیا تھا۔

    ورثاء مقتول کی لاش وصول کرنے سردخانے پہنچ گئے ہیں، تدفین کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اس موقع پراہل خانہ نے بتایا کہ مقتول 7سال لندن میں رہا اور یوٹیوب سے پیسےکماتا تھا،آمدنی بند ہوگئی تھی، آمدنی بندہونےپرآن لائن رائیڈلینا شروع کی تھیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی : گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں آن لائن رائڈر کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول کی کچھ عرصے بعد شادی ہونی تھی، اپیل ہے فہد حسین کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    گذشتہ روز منور چورنگی کے قریب ڈکیتوں نےفائرنگ کرکےان لائن بائیک رائیڈر فہد حسین کو قتل کر دیا تھا اورموبائل فون چھین کرفرار ہو گئے تھے۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آن لائن بائیک رائیڈرکے قتل کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    خیال رہے رواں برس اس شہر میں ڈکیتوں کے ہاتھوں 110 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی جدید سائنسی طریقے سے 24 گھنٹے نگرانی

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی جدید سائنسی طریقے سے 24 گھنٹے نگرانی

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر سندھ پولیس نے ہزاروں مجرموں پر نظر رکھنے کیلئے ان کو الیکٹرونک ٹیگنگ ڈیوائس (ای ڈیوائس) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ عامر فاروقی نے اس جدید نظام نصب کرنے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دیکھا گیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ذیادہ تر مجرمان اپنی سزا مکمل کرنے یا ضمانت کے بعد دوبارہ وارداتیں کرنا شروع کردیتے ہیں جن پر نظر رکھنے کیلئے ای ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ای ٹیگنگ ڈیوائس کے ذریعے نگرانی کا ایک ٹول ہے اور اسے کسی ایسے مجرم یا مشتبہ مجرم کے جسم میں نصب کیا جاسکتا ہے جو ضمانت یا پیرول پر ہے۔

    اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسے مجرموں کی مؤثر نگرانی اور شہری علاقوں پر توجہ دینا ہے تاکہ اسٹریٹ کرائمز کی لعنت کو روکا جاسکے۔

    اس ڈیوائس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت مقررہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عادی مجرم کے لیے 3 سال قید اور الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں 10 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

  • کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز واپس ملنے پر شہری حیران

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز واپس ملنے پر شہری حیران

    ‌کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز واپس ملنے پر شہری حیران رہ گئے ، واپس کئے گئے موبائل فونز کی مالیت 12 سے 15 لاکھ کے قریب تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے شہریوں کی جانب سے درج مقدمات پر تابڑ توڑ کارروائیاں کیں اور اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے 26 موبائل فون برآمد شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    اے ایس پی گلشن عبدالرحمان اور ایس ایچ او گلشن عقیل احمد نے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں چھینے گئے موبائل فونز جب شہریوں کو واپس کیے تو وہ حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

    اے ایس پی گلشن عبدالرحمان نے کہا کہ شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز واپس کئے ہیں ، برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت 12 سے 15 لاکھ کے قریب تھی۔

    گلشن اقبال پولیس نے بتایا کہ تمام موبائل فون گزشتہ اور رواں سال کے درمیان چھینے گئے تھے ، لٹنے والے شہریوں میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر،انجینئر، دکاندار، کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد شامل تھے اور شہریوں نے گلشن اقبال تھانے میں اپنے مقدمات درج کرائے تھے۔

    ترجمان ایسٹ پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا شکار شہریوں کو ان کے موبائل فونز واپس کیے، شہری کسی بھی واردات کی صورت میں مقدمہ ضرور درج کرائیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وہ 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی : اورنگی ساڑھے 11میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل ہوگیا ، پولیس نے بتایا موبائل فون لینے کے باوجود ملزموں نے گولی چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اورشہری کی جان لے لی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو زخمی کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول اختر مسیح بھتیجے کے ساتھ گلی میں بیٹھا تھا کہ موبائل چھیننے کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ کی، موبائل فون لینے کے باوجودملزموں نے گولی چلائی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فرارہوتے ہوئے بھی ملزموں نےفائرکیا، گولی راہگیرنوجوان کو لگی، شبہ ہے اسٹریٹ کرمنلز نشے کی حالت میں گولیاں چلائیں۔

    مقتول اختر جیمز کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخترجیمز کنسٹرکشن کا کام کرتے تھے اور گھر آکرباہرگلی میں بیٹھتے تھے، اخترجیمز نے موبائل فون دے دیا اس کے باوجود سر میں گولی ماری گئی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں پہلے بیرئیر لگے تھے تو تحفظ کا احساس ہوتا تھا ، پولیس گشت بھی نہیں ہوتا اس لئے وارداتیں معمول ہیں، پولیس قاتلوں کو پکڑے اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔

  • کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے صرف 29 سیکنڈ میں 2 افراد کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے صرف 29 سیکنڈ میں 2 افراد کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

    کراچی : عزیز آباد بلاک 2 میں اسٹریٹ کرمنلز نے صرف 29 سیکنڈ میں دو افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں 29 سیکنڈ میں 2 شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری جو بچے کو گود میں اٹھا کرموٹرسائیکل پر جیسے ہی بٹھاتا ہے ایک موٹرسائیکل پردو ملزمان آجاتے ہیں جن کے چہرے بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ملزمان اسلحہ نکال کر بچے کے سامنے لوٹ مار کرتے ہیں کہ اسی دوران دو اور نوجوان اپنے گھر کے باہر آکر رکے جس میں ایک نوجوان ملزمان کو دیکھتے ہی گھر میں گھس گیا لیکن اسلحہ تھامے ملزم نے پستول لہراتے ہوئے نوجوان کی تلاشی لی اور اسے بھی لوٹ لیا۔

    اسٹریٹ کرمنلز نے مجموعی طور پر 20 ہزار کیش 2 موبائل فون لوٹے اور واردات کے بعد جس راستے سے آئے تو اسی راستے سے فرار ہوگئے۔

  • اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بیٹے سمیت شہید

    اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بیٹے سمیت شہید

    اسلام آباد: تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے انہیں بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے بیٹے کے ہمراہ واپس گھر جارہا تھا، راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا تو شہید ہیڈ کنسٹیبل نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی اس دوران تین نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

    ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت اشرف جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے کی نعش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

  • کراچی کے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کیا کرتے ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کیا کرتے ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد کے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اسٹریٹ کرمنلز کیا کرتے ہیں، گرفتار ڈکیت ملزمان کی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہم نے پیسہ کمایا ہم نے عزت کمائی ہم نے بنگلہ بنایا ہم نے سنگت بنائی، ویڈیو میں سنے جانے والے  یہ جملے کسی بزنس مین یا کسی جاں توڑ محنت کرکے اونچے مقام تک پہنچنے والے شہری کے نہیں بلکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران سینکڑوں شہریوں کو کنگال کرنے والے ان چار ڈاکووں کے ہیں۔

    ان ڈاکوؤں کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گزشتہ روز مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جو واردات کے بعد تو ویڈیو بناتے ہی تھے لیکن کبھی گرفتار ہو کر عدالت جانا پڑے تو وہاں بھی ٹک ٹاک بنانے سے باز نہیں آتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گزشتہ روز 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا زخمی حالت میں گرفتار چاروں ملزمان ٹک ٹاکرز بھی ہیں، ویڈیوز میں ملزمان شیزور،  زوہیب،  سلیم اور عاشق حسین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شہریوں کی خون پسینے کی کمائی سے خوب عیاشی کی جاتی ہے، نوٹوں کو ہوا میں اڑا کر برسات کی جاتی ہے، گرفتاری کے بعد بھی باز نہ آنے والے یہ لٹیریں عدالت میں ہتھکڑیوں تک میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

    اس سے متعلق ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے جاری بیان میں کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئی، گزشتہ روز سے اب تک مختلف شہری درجن سے زائد مزید مقدمات درج کروا چکے ہیں۔

    عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پستول 2 موٹر سائیکلیں اور لوٹا ہوا سامان برامد ہوا تھا، زخمی حالت میں گرفتار چاروں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا، آئی جی سندھ کی ایف آئی آر مفت درج کرنے کی ہدایت

    کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سائل کی ایف آئی آر درج کی جائے، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رفعت مختار نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور کام کر کے دکھائیں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی آرز مفت درج کریں، میں نہیں پوچھوں گا کہ کتنی ایف آئی آرز درج کیں، لیکن ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت ایکشن لوں گا۔

    انھوں نے کہا سائل کی داد رسی نہ کرنا عذاب بن کر کسی نہ کسی پر گرتا ہے، ضلعی ایس ایس پیز کے پاس مکمل اختیار ہے، آزادانہ کام کریں، آپ کی بھرپور رہنمائی کے لیے میں موجود ہوں۔

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کراچی شہر میں‌ اسٹریٹ کرمنلز کو ہر گز نہ چھوڑا جائے، منشیات کے خلاف فہرستیں اسپیشل برانچ نے دے رکھی ہیں، منشیات، گٹکا، ماوا مافیاز کی فہرستیں ترتیب دے کر اسپیشل برانچ نے اچھا کام کیا، اب ان پر بڑا ایکشن لیا جائے، اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھیں۔

    انھوں نے کہا ایچ آر ایم ایس اور پی آر ایم ایس کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں، پیر محمد شاہ نے بطور ڈی آئی جی حیدرآباد ریکارڈ کو عمدگی سے اپ ٹو ڈیٹ رکھا، پیر محمد شاہ کے لیے تعریفی سند کا اعلان کرتا ہوں۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو،  4 ماہ میں 9 ہزار سے زائد شہری موبائل فون سے محروم

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، 4 ماہ میں 9 ہزار سے زائد شہری موبائل فون سے محروم

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہے، 4 ماہ کے دوران 186 شہریوں کو قتل اور 9 ہزار سے زائد کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے سی پی ایل سی کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا کہ 4 ماہ میں 9 ہزار 464 شہریوں کے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 18 ہزار 953 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں، مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

    سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ 4ماہ کےدوران شہریوں کو 754 گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اغوا برائے تاوان کی 2 ،بھتہ خوری کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف واقعات میں 186 شہریوں کو قتل کیا گیا، بینک ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

    پولیس نے 211 کاریں، ایک ہزار 69 موٹرسائیکلیں ریکور کیں، مختلف کارروائیوں میں 161 موبائل فون ریکور کیے گئے۔

    مجموعی طور پر ہرماہ 2 ہزار 366 موبائل چھینے گئے اور ہر ماہ 4738 موٹرسائیکلیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ہر ماہ 46 سے زائد افراد مختلف واقعات میں قتل ہوئے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 47 افراد قتل ہوچکے ہیں، 4ماہ میں سےہر ماہ 11 سے زائد افراد کو مزاحمت پر قتل کیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر اب تک سینکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

  • کراچی  میں مسلح خاتون نے اسٹریٹ کرمنلز کی دوڑ لگوادی،  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی میں مسلح خاتون نے اسٹریٹ کرمنلز کی دوڑ لگوادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : مسلح خاتون نے اسٹریٹ کرمنلز کی دوڑ لگوادی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح خاتون نے 2 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر مقابلہ کیلئے خواتین نے بھی اسلحہ رکھناشروع کردیا، خاتون کی اسلحہ رکھنےکی بیس سیکنڈ دورانیہ کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

    موٹرسائیکل سوار تین ملزمان اچانک گلی میں خاتون کےسامنے آگئے،اس سے پہلےکہ وہ خاتون سے لوٹ مارکرتے،برقع پوش خاتون نے پستول نکال لی۔

    دونوں ڈاکو خاتون کے پاس پستول دیکھ کرحیران رہ گئے اور ملزم سرپرپیررکھ کربھاگ نکلے۔

    کراچی میں خاتون کی اسلحہ رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، جس میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوارملزمان راہگیر خاتون سے واردات کرتے ہیں۔

    ویڈومیں دیکھا جا سکتاہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نے راہ چلتی خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس نے فوراً پستول نکال لیا، دونوں ڈاکو خاتون کے پاس پستول دیکھ کرحیران رہ گئے اور موقع سے بھاگ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)