Tag: اسٹریٹ کرمنلز

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے سڑک پر موجود ڈیلیوری رائیڈر کو لوٹ لیا ، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کو دیکھتے ہیں رائیڈر نے ڈر کر ہاتھ کھڑے کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر میں محنت کشوں کو بھی نہ بخشا ، خیابان شجاعت فیز 8 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات مین سڑک پر موجود ڈیلیوری رائیڈر لٹ گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، ویڈیو میں رائیڈر کو مختلف پارسل سیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور رائڈر نے جیسے ہی پارسل کا بیگ موٹر سائیکل کی سیٹ پر رکھا تو ملزمان آگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان کو دیکھتے ہیں رائیڈر نے ڈر کر ہاتھ کھڑے کردیے، موٹر سائیکل چلانے والے ملزم نے رائیڈر کی جامع تلاشی میں موبائل اور پرس نکال لیا۔

    ویڈیو میں ایک ملزم کا چہرہ واضح طور پر پہچانا جا سکتا ہے تاہم واردات کے بعد ملزمان دوسری جانب باآسانی فرار ہوگئے۔

    خیال رہے رواں سال کے تین ماہ کے دوران کراچی کے 19 ہزار سے زائد شہریوں کو موٹر سائیکل، موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر 34 شہری ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل بھی ہوئے۔

    رواں سال جنوری میں 7000 سے زائد شہریوں کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کیا گیا، فروری میں یہ تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد رہی، اور مارچ میں بھی 6 ہزار سے زائد شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔

  • کراچی  میں اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 1500 روپے میں کرائے پر اسلحہ دینے کا انکشاف

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 1500 روپے میں کرائے پر اسلحہ دینے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 1500 روپے میں کرائے پر اسلحہ دینے کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس اور رینجرز نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے اسٹریٹ کرمنلز کو یومیہ 15 سو روپے میں کرایے پر اسلحہ دینے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا۔

    کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی ، کارروائی یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن میں کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران منظم گروہ کے سرغنہ نسیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول برآمد کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    رینجرز ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اہم اعتراف کیا، ملزم کا گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل ،نقدی اور موٹر سائیکل چھینتے ہیں۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ جرائم پیشہ افراد کوروزانہ 1500 روپےمیں غیر قانونی اسلحہ دیتاتھا تاہم ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی سفاکیت عروج پر، ایک اور  نوجوان  قتل

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی سفاکیت عروج پر، ایک اور نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا اور ملزمان کار چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی سفاکیت عروج پر ہیں، ڈاکوؤں نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی۔

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول وقاص نیازی کے پاس رینٹ کی کار تھی، جو ملزمان چھین کر فرار ہوگئے۔

    مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ وقاص سواری لینے کا کہہ کر نکلا تھا، اس کی کار اور موبائل فون غائب ہے اوراس کا دو سال کا ایک بیٹا ہے۔

    خیال رہے یکم جنوری سے 23 جنوری تک ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 شہری اسٹریٹ کرمنلز کی بے رحم گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

    ڈکیتی مزاحمت پر 9 تھانوں کی حدود میں 10 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پہلا قتل عوامی کالونی ، دوسرا شارع فیصل، تیسرا سچل چوتھا سائٹ سپرہائی وے ، پانچواں سرجانی، چھٹا قتل بلدیہ، ساتواں بلال کالونی، آٹھواں بوٹ بیسن ، نواں شارع فیصل اور دسواں سعیدآباد بلدیہ میں ہوا۔

  • کراچی : گرفتار اسٹریٹ کرمنلز کا 400 وارداتوں کا اعتراف

    کراچی : لیاقت آباد سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لئے گئے ، دونوں ملزمان نے400 کے قریب وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں روپوش ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار اسٹریٹ کرمنلز خصوصی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

    شہری کو گولی مارنے والا مرکزی ملزم نور انٹرمیڈیٹ میں ہے ، ملزم نے انکشاف کیا کہ ندی کنارے شخص سے 7 ہزار میں پستول خریدا،پستول میں 3گولیاں تھیں، دونوں نے ساڑھے 3ہزار ملائے، فیس بک پر واردات کی فوٹیج دیکھ کر ہم گھروں میں چھپ گئے تھے۔

    ایس ایس پی معروف عثمان نے کہا کہ نور اور شاہ میر 400 کے قریب وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان کوسندھی ہوٹل کےقریب چھاپہ مارکرگرفتار کیا گیا۔

    معروف عثمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے19جنوری کو لیاقت آباد میں واردات کی تھی، ڈکیتی کے دوران گولی مار کر رئیس نامی شہری کو شدید زخمی کیا، زخمی شہری رئیس کو ملزم نور نے گولی ماری تھی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 2پستول برآمد کرلیے گئے،جائے وقوع میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج: رواں سال کے پہلے 23 روز میں 10 گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج: رواں سال کے پہلے 23 روز میں 10 گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے

    کراچی : شہرقائد میں سال کا پہلا ماہ ہی شہریوں پر بھاری ثابت ہونے لگا، یکم جنوری سے 23 جنوری تک ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 شہری اسٹریٹ کرمنلز کی بے رحم گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی سفاکیت عروج پر ہیں ، رواں سال کے پہلے 23 روز میں 10 گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے۔

    رواں ماہ اب تک ایک خاتون سمیت 10 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، ڈکیتی مزاحمت پر 9 تھانوں کی حدود میں 10 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    پہلا قتل عوامی کالونی ، دوسرا شارع فیصل، تیسرا سچل چوتھا سائٹ سپرہائی وے ، پانچواں سرجانی، چھٹا قتل بلدیہ، ساتواں بلال کالونی، آٹھواں بوٹ بیسن ، نواں شارع فیصل اور دسواں سعیدآباد بلدیہ میں ہوا۔

    قتل کی تمام وارداتیں 2 جنوری سے لے کر 23 جنوری تک ہوئیں اور آخری قتل 18 سالہ نعیم کا صرف ڈکیتی کی واردات دیکھنے پر کیا گیا۔

    پولیس نے دس کیسز میں سے دو کیسز کو ٹریس کرکے ملزمان کو پکڑا جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے شاہد کے مرکزی قاتل کو گرفتار کیا۔

    بوٹ بیسن پولیس نے سیکیورٹی ادارے کے اہلکار شان کے قاتلوں کو پکڑا تاہم مختلف علاقوں میں رہنے والے 8 خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

  • شہری اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے، پولیس بااثر افراد کی شادیوں کے پروٹوکول میں مصروف

    کراچی: شہر قائد میں شہری اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے کر دیے گئے ہیں، اور پولیس بااثر افراد کی شادیوں کے پروٹوکول میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سے سرجانی ٹاؤن جانے والی بارات میں فائرنگ کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، جن میں پولیس کی سیکیورٹی میں شادی میں خودکار ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق بارات میں مسلح افراد نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا، بلڈر کی شادی کی تقریب میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا، اور لیاقت آباد اور سرجانی ٹاؤن پولیس ’سب اچھا ہے‘ کا راگ الاپتی رہی۔

    ذرائع کے مطابق شادی میں مقیم نامی شخص بڑے ہتھیار سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا، جب کہ پولیس نے شادی کی تقریب کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔

    پولیس موبائل کو سادہ لباس اہل کاروں کے علاوہ پرائیویٹ افراد بھی استعمال کرتے رہے، اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس موبائل کس تھانے یا افسر کی ہے، اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔

  • سندھ بھر میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

    سندھ بھر میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ  بھر میں غیرقانونی طور آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت  امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ  بھر میں غیرقانونی طورآنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  سندھ کے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنےنہیں دینگے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں نے اسٹریٹ کرائم پر بھی پولیس کو اہم  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت دی اور کہا کہ سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا، تمام انٹیلی جنس  ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔

     وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے اور سندھ  بھر میں غیرقانونی طور آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ جاری کیا اور بتایا کہ دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 افرادقتل ہوئے ہیں۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان شہری کی جان لےلی

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان شہری کی جان لےلی

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان شہری کو باپ نے سامنے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

    کورنگی نمبر پانچ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر والد کے سامنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے والد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد ایک ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مزاحمت پر جاںبحق ہونے والے کی شناخت 26 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی والد کی شناخت پچاس سالہ مسعود اور 25 سالہ راہگیر اسامہ کے نام سے ہوئی۔

    واقعے کے بعد چھیپا کے رضا کاروں نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈکیت کو موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سےایک خول برآمدکیا ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال لیجائی گئی جس کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • پولیس اب اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی

    پولیس اب اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اب جرائم کو روکنے کے لیے اسٹریٹ کرمنلز کو برقی کڑا لگا سکے گی، اس سلسلے میں ایک قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو پکڑنے کا ایک بِل سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے، جس کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

    بل کے مطابق چوری، ڈکیتی اور اقدام قتل کے ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا، چھیننے، منشیات کے استعمال، فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔

    بل میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگا سکے گی۔

  • کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیار

    کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیار

    کراچی : شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیارکرلی گئی، جس میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونےکی نشاندہی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ جرائم کی وارداتوں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کیلئے پولیس نے بڑے اقدامات کرلئے۔

    کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیارکرلی گئی اور کس اضلاع میں کون سے ڈاکوسرگرم ہے ، اس حوالے سے رپورٹ پولیس کو ارسال کردی ہے۔

    اسپیشل برانچ پولیس نے ڈاکوؤں کی فہرست مرتب کرلی، جس میں شہر میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونےکی نشاندہی کی گئی ہے۔

    کراچی کے 2اضلاع شرقی اوروسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں ، رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہے۔

    سپیشل برانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے 33مقامات پرزیادہ وارداتیں ہوئی ، نیپا چورنگی، سفاری پارک، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن ہاٹ اسپاٹس ہیں۔

    اسی طرح قیوم آباد، ہجرت کالونی اور ملیرسمیت دیگرعلاقوں میں بھی زائد وارداتیں ہوئیں۔