Tag: اسٹریٹ کرمنلز

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، شہریوں نے خود ملزمان کو پکڑنا شروع کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، شہریوں نے خود ملزمان کو پکڑنا شروع کردیا

    کراچی : شیرشاہ میں شہری نے لوٹنے والے ڈاکوؤں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہے ، جس کے بعد شہریوں نے خود ملزمان پکڑنا شروع کر دیے۔

    کراچی کے علاقے شیر شاہ میں شہری نے ڈکیتی کرنے والوں پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک اورایک کو زخمی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق شیرشاہ کےعلاقے میں شہری نجی بینک سے رقم نکلوا کر اپنی جگہ پہنچا ہی تھا کہ پیچھے ڈکیت بھی آگئے ، شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنے اسلحے سے ڈکیتیوں پرفائرنگ کردی۔

    جس سے ایک ڈکیت ہلاک ایک زخمی ہوگیا ،مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راگیرغلام حسین زخمی ہوا ، جسے سول اسپتال منتقل کردیا۔

    دوسرے واقعے میں کریم آباد کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی، قریب موجود لوگوں نے پکڑنا چاہا تو ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

    ڈاکو پکڑے جانے کے خوف سے اپنی موٹر سائیکل بھی راستے میں ہی چھوڑ گئے ، شہریوں نےغصہ میں آکرڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کوآگ لگادی۔

  • کراچی‌ میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے شاہین فورس میدان میں آگئی

    کراچی‌ میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے شاہین فورس میدان میں آگئی

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن کے لئے شاہین فورس متعارف کرا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی ایک اور حکمت عملی سامنے آگئی۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن کے لئے شاہین فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے زونل ڈی آئی جیز کے ہمراہ شاہین فورس کی تشکیل پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل پر مبنی ایک شاہین فورس قائم کر رہے ہیں۔

    جاویدعالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس ماہ وارداتوں میں 10افراد کی جان گئی،12زخمی ہوئے جبکہ پندرہ پولیس مقابلے بھی ہوئے ہیں ،14ملزمان گرفتار،5مارے گئے۔

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ جرائم کی اس چھوٹی سے لہر پر جلد قابو پالیں، شاہین فورس کا افتتاح کا یہ وقت مناسب ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 300 موٹر سائیکلوں پر مشتمل یہ فورس ہوگی ، 2 موٹر سائیکلوں پر 4جوان گشت کریں گے، بیشتر جوان ایلیٹ کورس کرنے والے اور کمانڈوز ہوں گے۔

    جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ کوشش ہے کہ ان بائیکس میں ٹریکرزلگا کر مانیٹر کریں، کچھ موٹرسائیکلوں میں ٹریکرز لگائے جا چکے ہیں باقی میں جلد لگا دیں گے۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ابتدامیں ہر زون میں 100 موٹر سائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں ، پیٹرولنگ تھانہ لیول پر ہوتی ہے اس بار سینٹرلائزڈکررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جہاں افسران سمجھیں گے وہاں شاہین فورس تعینات ہوگی ، فورس کوتھانے کے منشی ،ایس ایچ او کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

    جاویدعالم اوڈھو نے بتایا کہ کنٹرول روم بھی اس یونٹ کی مانیٹرنگ کیلئےاعلیٰ سطح پر بنارہے ہیں، کوشش ہےاس کا انتظام چلانے کیلئےمخصوص افسر مقرر کریں۔

  • کراچی میں  ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی میں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

    کراچی: شہرمیں ٹک ٹاکرز اسٹریٹ کرمنلز کا خاص ہدف بننے لگے، گرفتار ملزم نے بتایا پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والے ٹک ٹاکرز کو لوٹنا آسان ہوتا ہے، 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ، ملزم نے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاکرزمزاحمت نہیں کرتےاورمہنگےموبائل فون رکھتےہیں، پارکس میں ویڈیوز بنانے کیلئے آنے والوں کو لوٹنا آسان ہوتا ہے۔

    ملزم نے بتایا کہ 25 سے زیادہ ٹک ٹاکرز کولوٹ چکےہیں جبکہ فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں سے بھی لوٹ مارکرتےتھے، فوڈ ڈیلوری بوائے، آن لائن کارسروس والوں کو سنسان جگہ پر بلاتے تھے اور ڈیلوری بوائے کو لوٹ کرمنگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے تھے۔

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ چھینے گئے فون اوردیگرسامان بنارس میں ایک شخص کوبیچتے تھے۔

    ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ متعدد مرتبہ جیل بھی جا چکا ہوں۔

  • کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلز اٹھانے لگے

    کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلز اٹھانے لگے

    کراچی : سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب 3 اسٹریٹ کرمنلز نے اسپیڈ بریکر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیڈ بریکرز کا اصل فائدہ اسٹریٹ کرمنلزاٹھانے لگے ، سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب واردات کے دوران 3اسٹریٹ کرمنلز نے 20 سیکنڈ میں شہری کولوٹ لیا۔

    شہری کی موٹر سائیکل اسپیڈ بریکرپر ہلکی ہوتے ہی ملزمان پہنچ گئے اور شہری سے موبائل فون،نقدی چھین کر باآسانی فرار بھی ہوگئے۔

    گذشتہ ہفتے ہی کراچی میں ڈاکوؤں نے بچوں کو ڈھال بناتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے، لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    خیال رہے شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار سے تجاوز کرگئیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران لوٹ مار کے دوران 54 افراد کو قتل کردیا گیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 458 افراد زخمی ہوئے۔

  • اسٹریٹ کرمنلز نے حد کر دی، جوڈو کے طالب علم سے سو روپے چھین لیے (ویڈیو)

    اسٹریٹ کرمنلز نے حد کر دی، جوڈو کے طالب علم سے سو روپے چھین لیے (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد کے اسٹریٹ کرمنلز چندی چوروں کو بھی مات دے گئے، کچھ نہ ملا تو کم عمر طالب علم کی جیب سے 100 روپے ہی نکال لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ رات ناظم آباد نمبر ایک میں ٖواردارت کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز نے شلوار قمیض میں ملبوس جوڈو کراٹے کے ایک طالب علم کو گھر کے دروازے پر گھیر لیا، تاہم اسنیچرز کو اس کے پاس سے صرف سو روپے ہی مل سکے۔

    اے آر وائی نیوز کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نہ ملنے پر چور طالب علم سے 100 روپے ہی چھین کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

    معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکا کراٹے کا طالب علم ہے، اور وہ کلاس لینے کے لیے سینٹر پہنچا تھا، ابھی وہ دروازے ہی پر تھا، اور اسے کھولنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان پہنچ گئے۔

    ایک ملزم نے اتر کر نوجوان کی مکمل تلاشی لی، ملزم نے لڑکے کی کمر پر لٹکے بیگ کو بھی کھنگالا، بیگ میں نوجوان کے کراٹے کا لباس موجود تھا، کچھ نہ ملا تو طالب علم کی جیب میں موجود سو روپے ہی نکال لیے۔

    ویڈیو کے مطابق جوڈو طالب علم نے سفید شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور سر پر سفید ٹوپی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کتنی دیر تک کھڑا نوجوان کی تلاشی لیتا رہا، واردات کے دوران دونوں ملزمان میں سے کسی نے چہرہ بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کو کسی قسم کا خوف لاحق نہیں ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جعلی صحافتی کارڈز بنواکر وارداتیں شروع کردیں

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز کا جعلی صحافتی کارڈز بنوا کروارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا، گرفتار ملزم نے اعتراف کیا اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا اور موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری سے جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا، ملزم اسماعیل سے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسماعیل نے اعلیٰ صحافتی تنظیم کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔

    دوران تفتیش ملزم اسماعیل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا آواز نیوز میں ملازمت کرتاہوں، موٹرسائیکل پر بھی پریس لکھوارکھاہے، نارتھ کراچی میں اپنے دوست کے ہمراہ ڈکیتی کی، کچھ دور آگے جاکرایک اورموبائل فون چھینا، ڈکیتی میں دوست ساتھ تھا اسے پوڈری کےنام سے جانتا ہوں۔

    ایس ایس پی عارف اسلم نے کہا ملزم پریس کےکارڈکی وجہ سےہمیشہ بچ جاتاتھا اور پولیس اعلیٰ صحافتی تنظیم کے کارڈ کی وجہ سے شک نہیں کرتی تھی۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا ملزم اسماعیل سے ملنے والے صحافتی کارڈ کی تصدیق لاہور سے کی، لاہور کے صحافتی تنظیم کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کارڈ جعلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتار کیا تھا۔

    ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں مزید کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 13 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر لیے، جن میں لیاری گینگ وار، ڈکیت اور اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

    [bs-quote quote=”ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کراچی کے علاقوں تیموریہ اور سعید آباد سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایم کیو ایم لندن کے شہزاد عرف کارا، داؤد اور شاہ نوازعرف عادل شامل ہیں۔

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق کلری سے بھی ایک منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا نام شعیب عرف چھیپا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تیموریہ، حیدری، سعید آباد اور مدینہ کالونی سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : رینجرز کی کارروائیاں‘ 2 ملزمان گرفتار


    رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح بھی شہرِ قائد کے علاقوں موسمیات چورنگی اور یاس آرکیڈ گلشن اقبال میں کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان مختلف علاقوں میں 80 سے زائد اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔

    ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان نے شریف آباد میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی کی تھی، عبد القادر جاسر کی دوران ڈکیتی واضح طور پر شناخت ہوئی تھی۔

  • کراچی: اسٹریٹ کرائمز کا عفریت بے قابو ہوگیا، شہری غیرمحفوظ، پولیس بے بس

    کراچی: اسٹریٹ کرائمز کا عفریت بے قابو ہوگیا، شہری غیرمحفوظ، پولیس بے بس

    کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ 9 ماہ میں شہری ایک ہزار 59 گاڑیوں اور 20 ہزار5 سو موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے، جرائم کے پریشان کن اعداد و شمار نے کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لٹیروں کا راج عروج پر ہے، لٹیرے رات ہی نہیں، دن دہاڑے بھی وارداتیں کر کے نکل جاتے ہیں، جرائم کے اعداد و شمار نے کراچی آپریشن کی قلعی اُتار دی۔

    [bs-quote quote=”جرائم کی نان اسٹاپ وارداتیں کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان!” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شہرِ قائد میں ڈاکو راج کے باعث آئے دن دکانیں لٹتی ہیں تو کہیں کسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو جاتی ہے، کہیں راہ چلتے شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے، تو کہیں کسی کی گاڑی چِھن جاتی ہے۔

    جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 9 ماہ میں شہری ایک ہزار 59 گاڑیوں، 20 ہزار5 سو موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے، جب کہ 24 ہزار 660 موبائل فونز چوری یا چھین لیے گئے۔

    [bs-quote quote=”اغوا برائے تاوان، بینک لوٹنے والوں اور قاتلوں کی سرگرمی جاری” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    گزشتہ نو ماہ میں اغوا برائے تاوان، بینک لوٹنے والے اور قاتل بھی سرگرم رہے، اس دوران اغوا کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جب کہ 3 بینک لوٹے گئے، مختلف وارداتوں میں 229 شہری بھی قتل ہوئے۔


    یہ بھی ملاحظہ کریں:  کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد


    روک سکو تو روک لو!!!

    اسٹریٹ کرمنلز  اپنی مسلسل وارداتوں کے ذریعے کراچی پولیس اور رینجرز کے لیے چیلنج بن گئے ہیں، جرائم کے خاتمے کے لیے اجلاس پر اجلاس، چھاپے، گرفتاریاں اور دعوے سب بے سود ثابت ہوئے۔

    اس صورتِ حال میں عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کا فیصلہ کر لیا، اپنی حفاظت خود کرتے ہوئے ایک اور واردات ناکام بنا دی۔

    شارع نور جہاں کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش پر اہلِ خانہ نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں کو فرار ہونا پڑ گیا، دوسری طرف بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار پکڑ لیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

  • ڈھائی ہزارکیمروں کےساتھ ڈھائی کروڑآبادی کی نگرانی ممکن نہیں‘ آئی جی سندھ

    ڈھائی ہزارکیمروں کےساتھ ڈھائی کروڑآبادی کی نگرانی ممکن نہیں‘ آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے تنقید ضرورکریں مگراچھا کام بھی بتائیں تنقید کرنے سے افسران کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے جبکہ 50 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں۔

    اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی میں بہت سی آبادیاں ایسی ہیں جن کی دستاویزات سرے سے ہی نہیں ہیں، اسٹریٹ کرائمز روکنا ہماری ذمہ داری ہے مگر صرف پولیس کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جائے۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ڈھائی ہزارکیمروں کےساتھ ڈھائی کروڑآبادی کی نگرانی ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 200 اسٹریٹ کرمنل پکڑے جا چکے ہیں لیکن اس حوالے سے جامع حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    آئی جی سندھ پولیس نے کہا سوشل، الیکٹرانکس میڈیا کی معاشرے میں بہت خدمات ہیں، میڈیا کی وجہ سے بہت سی نظر نہ آنے والی چیزیں اب سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غیرقانونی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے، 3 مواقع دینے کے باوجود بیشتر برطرف اہلکار امیدوں پر پو

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے، 3 مواقع دینے کے باوجود بیشتربرطرف اہلکارمعیار پر پورا نہیں اترسکے۔

    آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ ہم نے انتظار کے والد کے تمام مطالبات مانے، پولیس نے انتظار کے والد کو خود اطلاع دی کہ واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد کی طرح سزا ملے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرائم پیشہ افراد بچوں کو ڈھال بنانے لگے، تنویرقتل کیس میں اہم پیشرفت

    جرائم پیشہ افراد بچوں کو ڈھال بنانے لگے، تنویرقتل کیس میں اہم پیشرفت

     

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کمسن بچوں کو واردات کیلئے استعمال کرنے لگے، موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس سے بچنے کیلئے بچے کو درمیان میں بٹھا لیتے ہیں اورپستول بھی بچے کے پاس رکھواتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ سال تیس دسمبر کو اورنگی ٹاؤن میں تنویر نامی نوجوان کے قتل میں اہم پیش رفت حاصل کرلی، 4 رکنی ڈکیت گروہ کے ساتھ پانچواں چھوٹا سہولت کار بھی شامل ہے۔

     اورنگی ٹاؤن میں تنویر نامی نوجوان کو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے اہم پیش رفت حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرکزی ملزم جب موٹرسائیکل سے اترا تو ایک بچہ بھی دونوں ملزمان کے درمیان میں بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں 4 رکنی گروہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کر رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے ایک بچہ درمیان میں بٹھاتے ہیں، جبکہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان ہمہ وقت بیک اپ پر موجود رہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی وجہ سے ملزمان کو کہیں روکا نہیں جاتا، اس کےعلاوہ ملزمان مزید احتیاط کے طور پر پستول بھی بچے کے پاس رکھواتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق تنویرنامی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایک سے دو روز کے اندر ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔