Tag: اسٹریٹ کرمنل گرفتار

  • کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی: 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔

    ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  • پاپوش نگر میں جیولری شاپ میں چوری، گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    پاپوش نگر میں جیولری شاپ میں چوری، گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    کراچی : پاپوش نگر میں تالا توڑ گروپ نے جیولری کی دکان لوٹ لی، چور لاکھوں مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے، گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگرصرافہ مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان کا صفایا کردیا، چار افراد صبح چھ بج کر بتیس منٹ پر تالے توڑ کر دکان میں گھسے اور کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور زیورات کے لاکر اٹھا کر با آسانی فرار ہو گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو تالے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے مارکیٹ میں کوئی چوکیدارنہیں ہے، پولیس بھی مارکیٹ کے اطراف گشت نہیں کرتی، جس کی وجہ سے آئے دن وارداتیں معمول بن گئیں ہیں۔

    دوسری جانب گلشن اقبال پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیا، گرفتارملزم2012سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلشن اقبال ، مبینہ ٹاؤن، گلستان جوہراور ایف بی ایریا میں وارداتیں کیں، اس کے علاوہ پاکستان بازار پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم عالم عرف کالا قتل اورپولیس مقابلوں میں مطلوب ہے۔