Tag: اسٹریچر

  • کمسن بیٹے نے بیمار باپ کو ریڑھی پر اسپتال پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

    کمسن بیٹے نے بیمار باپ کو ریڑھی پر اسپتال پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

    بھوپال: بھارت میں ایک کمسن بیٹے نے بیمار باپ کو ریڑھی پر اسپتال پہنچا دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی میں ایک مریض کے لیے ایمبولنس نہ مل سکی تو 6 سالہ بیٹے نے بیمار باپ کو ریڑھی پر لٹا کر اسپتال پہنچا دیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے بیمار باپ کو ریڑھی پر اسپتال لے جا رہا ہے، یہ واقعہ تھانہ کوتوالی ٹاؤن میں پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق بلاری علاقے کے رہائشی خاندان میں ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، تو ان کی اہلیہ اور بیٹے نے 108 ایمبولنس کو متعدد بار فون کیا لیکن ایمبولنس نہیں پہنچی۔

    ایمبولنس دستیاب نہ ہونے پر 6 سالہ معصوم بیٹے اور بیوی نے مریض کو ریڑھی پر ڈال کر 3 کیلو میٹر دور واقع سرکاری اسپتال پہنچا دیا۔

    راستے میں کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے۔

  • اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

    اسپتال میں اسٹریچر گھسیٹنے والا بھوت

    جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے ایک اسپتال سے ایک غیر معمولی اور کسی حد تک خوفزدہ کردینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک اسٹریچر خود بخود حرکت کرتا نظر آرہا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ویران جگہ پر رکھا ہوا اسٹریچر خود بخود آگے پیچھے حرکت کرنا شروع کردیتا ہے حالانکہ وہاں اسے حرکت دینے والا کوئی موجود نہیں ہے۔ تھوڑی دیر بعد اسٹریچر قریب موجود کیاری میں گر پڑتا ہے۔

    لوگوں نے اس فوٹیج کو دیکھ کر شدید خوف کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے اسٹریچر حرکت کر رہا ہے وہ تیزی ہوا کی وجہ سے نہیں ہوسکتی۔ یقیناً یہ کسی غیر مرئی مخلوق کی حرکت ہے، گویا مذکورہ اسپتال میں کچھ پراسرار مخلوقات موجود ہیں۔

    تاہم کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کسی نے مذاق کیا ہو۔ ممکن ہے اسٹریچر کے پہیوں پر باریک رسیاں باندھ کر اسے کھینچا گیا ہو اور رسیاں اور کھینچنے والا کیمرے میں دکھائی نہ دے رہے ہوں۔

    مزید پڑھیں: چاندنی رات میں باغ میں چہل قدمی کرنے والا کون تھا؟

    اب اصل بات جو بھی ہو، اس فوٹیج نے عام لوگوں اور خاص طور پر اسپتال میں جانے اور کام کرنے والے افراد کو ضرور خوفزدہ کردیا ہے۔

  • گجرانوالہ ہسپتال میں مریضوں کواسٹریچر میسر ہے اورنہ بستر

    گجرانوالہ ہسپتال میں مریضوں کواسٹریچر میسر ہے اورنہ بستر

    گوجرانوالہ : پنجاب میں سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو نہ تو اسٹریچر میسر ہیں اور نہ ہی بستر کی سہولت دستیاب ہے،مریض اپنے ساتھ چارپائی لے کر آتے ہیں، شہری مریضوں کو اپنی مد د آپ کے تحت لا کربستر کی تلاش میں  ہسپتال بھرکے چکر لگاتے ہیں، ملتان میں بھی ہسپتالوں کی حالت نہ بدلی، کمپاؤڈر نے وہیل چئیر پر بیٹھے مریض کو ہی ڈرپ لگا ڈا لی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے واحد سرکاری ہسپتال کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، مریضوں کو ملنے والی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    ہسپتال آنے والے مریض پہلے تو اپنے ساتھ آنے والے شخص کے کاندھوں پر دروازے سے اندر آتے ہیں کیونکہ ان کو لانے کیلیے اسٹریچر ہی نہیں ملتا، شہری مریضوں کیلیے اپنی چار پائی خود لے کر آتے ہیں، شدید بیمار افراد کیلیے بھی نہ بستر ہے اور اسٹریچر کی کوئی سہولت میسر نہیں۔

    سرکاری ہسپتال کی بد انتظامی نے شہریوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیا، گذشتہ روز بھی مریض بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے دربدر ہوتے رہے اورآج بھی شہری اپنے مریضوں کو بانہوں میں اٹھائے ہسپتال میں ادھر اُدھر چکر لگا تے رہے اور انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔