Tag: اسٹورٹ براڈ

  • اسٹورٹ براڈ نے اپنے نام سے موسوم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا

    اسٹورٹ براڈ نے اپنے نام سے موسوم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا

    مایہ ناز انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنے نام سے موسم پویلین اینڈ کا افتتاح کردیا۔

    ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں اسٹورٹ براڈ کو ان کی شاندار کرکٹ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پویلین اینڈ کو فاسٹ بولر نام کے ساتھ جوڑا گیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں باقاعدہ طور پر پویلین اینڈ کو براڈ کے نام سے موسوسم کیا گیا ہے۔

    بدھ کے روز دوسرے ٹیسٹ سے قبل اس موقع پر ناٹنگھم شائر کے صدر اور ریٹائر ہونے والے پیسر کے والد کرس براڈ بھی موجود تھے۔

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر کرس براڈ کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ ناٹنگھم شائر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹورٹ کو اس طرح یاد رکھا جانا چاہیے، اسٹورٹ کے نام پر پویلین اینڈ کا نام رکھنا بہت ہی خوشی کی بات ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ میں نے اس سال پہلی بار ٹرینٹ برج کا دورہ کیا اور دیکھا کہ باؤلر اسٹورٹ براڈ اینڈ سے بولنگ کر رہے تھے، میں نے اسکور بورڈ کی ایک تصویر لی اور اسے اسٹورٹ کو بھیج دیا، وہ وہاں اپنا نام اس طرح درج دیکھ کر تھوڑا سا جذباتی ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پچھلے سال جولائی کے مہینے میں ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    اوول میں جاری ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر اسٹورٹ براڈ ریٹائر ہوئے تھے اور یوں ان کے 17 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوا تھا۔

    براڈ ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر ہیں، اسٹورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں، 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی انھوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

  • انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے جمعہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اوول میں جاری ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر اسٹورٹ براڈ ریٹائر ہو جائیں گے، یوں ان کے 17 سالہ کیریئر کا اختتام ہو جائے گا۔

    براڈ کو دوسرے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اسٹورٹ براڈ 167 ٹیسٹ میچوں میں 602 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انھوں نے 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

    براڈ نے اوول میں اپنے دیرینہ ساتھیوں جیمز اینڈرسن اور جوئے روٹ کو ہفتے کی صبح کھیلنے سے قبل اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

    تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر براڈ نے اسکائی اسپورٹس کو بتایا کہ ’’یہ ایک شان دار سفر رہا، ناٹنگھم شائر اور انگلینڈ کا بیج پہننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، میں کرکٹ سے اب بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا میں نے کبھی کیا ہے۔‘‘

    براڈ کا ایشیز سیریز سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا حصہ بننا بہت ہی شان دار رہا، یہ سیریز ہمیشہ ان کے لیے بہت ہی پرلطف دل چسپ رہا ہے۔

  • اسٹورٹ براڈ نے اپنی نئی چال خود بتا دی

    اسٹورٹ براڈ نے اپنی نئی چال خود بتا دی

    لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلنا مشکل ہوگا، لیکن وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی چال اپنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوران میدان میں تماشائیوں کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پر اب گراؤنڈ میں شائقین کی کمی پوری کرنے کے لیے اسٹورٹ براڈ نے نیا طریقہ اپنانے کا سوچا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمائشیوں کی غیرموجودگی میں اپنی انرجی پوری کرنے کے لیے حریف بیٹسمین کو تنگ کروں گا، اس سے پمپ اپ ہوجاؤں گا، اور اس طرح ماحول بنارہے گا۔

    خیال رہےبراڈ کے والد کرس بھی جھگڑالو مشہورتھے، اور اب بیٹے نے ابا کا مزاج اپنانے کی ٹھان کی ہے۔انگلش کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ان کو والدہ نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے دوران ایسے بن جاؤ جیسے بارہ سال کا لڑکا ہو۔

    واضح رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر کرکٹ کھیل بھی بغیرتماشائیوں کے منعقد ہوں گے، جس پر مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا لیکن کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے اسے اپنانا ضروری ہے۔

  • ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ

    ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ

    برمنگھم: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 284 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اسٹورٹ براڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی، اسٹیو اسمتھ نے شاندار 144 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹورٹ براڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے ہیں۔

    انگلینڈ کے اوپنرز آر برنس 4 اور جیسن رائے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 274 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کی ابتدائی 5 وکٹیں 105 رنز پر گر گئی، آسٹریلیا کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسرے اینڈ پر اسٹیو اسمٹھ ڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کرتے رہے انہوں نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 144 رنز اسکور کیے۔

    آسٹریلوی اوپنر بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا نشانہ بنے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ ایک، ٹم پین 5 اور جیمز پیٹنسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، پیٹر سڈل نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ مل شاندار شراکت داری قائم کی، سڈل 44 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

    انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔