Tag: اسٹوری

  • اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نور کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ مریم نور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر خوشی کی خبر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ مریم نور نے اسٹوری شیئر  کرتے ہوئے بیٹے کی نعمت ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے، ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ نائل اسماعیل‘ رکھا ہے۔

    مریم نور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    اداکارہ مریم نور نے اپنے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا اسٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جس میں انہیں اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ مریم نور نے فوٹو اینڈ شیئرنھ ایپ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے سفید میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔

  • پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کر دیا

    بالی وڈ کی نوبیاہتا اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کی اسٹوری نے سب کو حیران کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکاری پرینیتی چوپڑا نے حضرت علی ؓ  سے منسوب قول شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر حضرت علی ؓ کا ایک قول ’ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘ تحریر کیا ہے۔

    اداکارہ کا یہ قول شیئر کرنا مداحوں کے دلوں کو چھو گیا، صارفین کی جانب سے پرینیتی کی پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا شادی کے بعد اپنی نت نئی تصاویر سے  سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔