Tag: اسٹوڈیو

  • کرن ایشوریا رائے کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے، لیکن۔۔۔!

    کرن ایشوریا رائے کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے، لیکن۔۔۔!

    ممبئی: بھارتی ہدایتکار کرن جوہر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں انجلی کے کردار کے لیے  اداکارہ کاجول کی جگہ  ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا۔

    کبھی خوشی کبھی غم میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شاہ رخ خان، کاجول، ہریتھک روشن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔

     اس  فلم کی کہانی ایک بھارتی خاندان کے گرد گھومتی ہے جس میں بڑا بیٹا ( شاہ رخ خان) ایک معمولی سے گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی انجلی (کاجول) سے شادی کرلیتے ہیں جس کے بعد فیملی میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں جبکہ چھوٹا بیٹا بڑے بھائی اور باپ کے درمیان ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    اس فلم کو شاہ رُخ خان اور کاجول کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا تاہم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے متعلق ہدایتکار کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ’انجلی‘ کے کردار کے لیے ایشوریہ رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

    بھارتی صحافی کومل نہتا کو انٹرویو کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ جب میں اس فلم  کے لیے کاسٹ فائنل کر رہا تھا تو مجھے معلوم ہوا کہ کاجول اس فلم میں کام نہیں کر پائیں گی کیونکہ وہ شادی شدہ تھیں اور شاید وہ اُس وقت ماں بننے کی خواہشمند بھی تھیں، میں نے سوچا کہ میں ایشوریہ سے اس کردار کے لیے رابطہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ ساری باتیں سوچ کر کاجول سے ملنے ان کے اسٹوڈیو  پر گیا  میں نے سوچا وہ اس کاسٹ کے لیے نہ کہے گی ہم کچھ آنسو بہائیں گے اور میں چلا جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا، کاجول نے اپنا اداردہ بدل لیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ کاجول نے مجھ سے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کاجول یہ فلم کرنا چاہتی ہے اس لیے اس نے مجھے جب اس فلم کے لیے ہاں کہا تو میں پھر اس کاسٹ کے لیے ایشوریہ کے پاس نہیں گیا۔

  • جاپان کے اینیمیشن اسٹوڈیو میں‌ آتشگیر مادے سے حملہ، 26 افراد ہلاک

    جاپان کے اینیمیشن اسٹوڈیو میں‌ آتشگیر مادے سے حملہ، 26 افراد ہلاک

    ٹوکیو :جاپان میں مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک آتش گیر مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں 26 افراد ہلاک اور 35 زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص نے اسٹوڈیو میں مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، واقعہ میں ملوث شخص کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ،اس حملے کے مقاصد کا بھی تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔