Tag: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا

    اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا ، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید ،محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کردیا اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعینات افسران میں گریڈ 19 میں سمیر احمد سید شامل ہیں۔

    سمیر احمد سید شہبازدورمیں لاہور کے ڈی سی ا ورڈی جی ایل ڈی اےرہ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ گریڈ 19کےافسر محمد علی رندھاوا اور گریڈ18کےوسیم احمد بھی ڈپٹی سیکریٹری کو بھی وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کیا گیا ہے۔

    محمد علی رندھاوا بھی شہباز شریف کے ساتھ ماضی میں کام کرچکے ہیں۔

    خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کےنام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کےساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اپنے ماتحت اداروں میں اہم اقدامات

    کرونا وائرس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اپنے ماتحت اداروں میں اہم اقدامات

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے ماتحت اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیٹرز کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ماتحت اداروں و دفاتر کے نام مراسلہ لکھا ہے، مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ماتحت دفاتر میں ملازمین کی تعداد نصف کر دی جائے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نصف ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ماتحت اداروں میں مصافحہ اور معانقہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت دفاتر میں کاغذی دستاویزات کی جگہ الیکٹرانک فائلز استعمال کی جائیں، کاغذی دستاویز استعمال کرنے کی صورت میں فائل سینی ٹائز کی جائے گی۔

    مراسلے میں ماتحت دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوں گے۔ تمام دفاتر میں صبح و شام جراثیم کش اسپرے ہوں گے جبکہ دفاتر کے کمروں اور فرنیچر کی روز سینی ٹائزیشن ہوگی۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفاتر میں وزیٹرز کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 3 لاکھ 54 ہزار 461 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس سے 7 ہزار 109 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 414 ہوگئی ہے۔

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے،عدالت

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے،عدالت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ پہلے فیصلہ دے چکی ہے، صوبہ اور وفاق مشاورت کے بعد آئی جی کوتبدیل کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، قانون میں آئی جی سندھ کے عہدے کی مدت 3 سال ہے،نئے آئی جی کی تعیناتی قانون کے مطابق کی جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کا آئی جی تبدیلی کے خط کا ابھی تک جواب نہیں ملا، اگر شام کو وفاق کا جواب آجاتا ہے تو کر دیں۔ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو 28 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، صوبائی حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔

  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ سرکار کو قائم مقام آئی جی کے سلسلے میں مایوس کر دیا

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے اختیارات کی کسی ایڈیشنل آئی جی کو منتقلی کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جواب سامنے آ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیدہ شفق ہاشمی نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر قائم مقام آئی جی سندھ کی تعیناتی کے سلسلے میں مایوس کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ سرکار کی جانب سے ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم آئی جی سندھ وفاق اور صوبے کی مشاورت کے بغیر تعینات نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ آئی جی کے عہدے کی تعیناتی کے لیے طے شدہ قانون موجود ہے، معاہدہ 1993 کے تحت صوبے میں قائم مقام آئی جی تعینات نہیں کیا جا سکتا یا آئی جی کے اختیارات کسی اے آئی جی کو منتقل نہیں کیے جا سکتے۔

    مسلسل تنازعات، سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ

    اے آر وائی نیوز نے خط کی کاپی بھی حاصل کر لی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں وفاق کی مرضی کے بغیر آئی جی کو ہٹایا نہیں جا سکتا، آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے سندھ گورنمنٹ کی درخواست موجود ہے، مجاز اتھارٹی آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، فیصلہ ہونے کے بعد سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

    خط کے مطابق کسی بھی ایڈیشنل آئی جی کو قائم مقام آئی جی پوسٹ نہیں کیا جا سکتا، فیصلہ ہونے تک ڈاکٹر سید کلیم امام ہی آئی جی سندھ تعینات رہیں گے۔

  • اگلے گریڈ پر ترقی کے لیے کورس، مرحوم پولیس افسر کو بھی بلا لیا گیا

    اگلے گریڈ پر ترقی کے لیے کورس، مرحوم پولیس افسر کو بھی بلا لیا گیا

    کراچی: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اگلے گریڈ پر ترقی کے لیے منعقدہ کورس میں کراچی کے ایک مرحوم پولیس افسر کو بھی بلا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم سی ایم کورس کے لیے ملک بھر سے افسران کے انتخاب کے لیے افسران کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں ایک مرحوم پولیس افسر کا بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ آفس اور اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے فہرست مرتب کرنے میں واضح طور پر غفلت برتی، مرحوم ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا انتقال چند ماہ قبل ہو چکا ہے۔

    آئی جی سندھ آفس نے بھی وفاقی حکومت کی فہرست کو دیکھنا گوارہ نہ کیا، خیال رہے کہ اگلے گریڈ پر ترقی کے لیے کورس کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس کے 163 اہل کاروں کے نام یو این امن مشن کے لیے فائنل

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کورس 22 جولائی تک جاری رہے گا، چند ماہ بعد ریٹائر ہونے والے ایس پی کو بھی کورس پر جانے کا حکم مل گیا ہے، دل چسپ امر یہ ہے کہ کورس کے اختتام پر مذکورہ ایس پی ریٹائر ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ گزشتہ برس دسمبر میں ہارٹ اٹیک سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

  • اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کاحکم دیا تھا، عمل کیوں نہیں ہوا؟ سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل حکومت سے اقلیتو ں کے تحفظ کے لئے اقدامات سے متعلق اپنے فیصلے کے تناظر میں کوٹ رادھا کشن واقعے پرحکومت سے فوری جواب طلب کر لیا ہے۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اوروفاقی و صوبائی حکومتوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے انیس جون کوپشاور چرچ حملہ کیس میں اقلتوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس قانون سازی اور اقدامات کرنےکاحکم دیا تھا لیکن اسکے بعد کوٹ رادھا کشن جیسا ایک اور واقعہ رونماہوگیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ اٹارنی جنرل فوری طور پر سپریم کورٹ کے انیس جون کے حکم پر عملدآمد کیلئے کیے گئے اقدامات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں اور اس ضمن میں تحریری طور پر تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

  • سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں کی نئی پالیسی جاری

    اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمتوں میں بھر تیوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت گریڈ سولہ سے اوپر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی

    ۔سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے لئے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ جس کے کا اطلاق تمام سرکاری محکموں خود مختار نیم خود مختار اداروں، اتھارٹیوں اورکارپوریشنوں پرہوگا۔

    گریڈ سولہ سے اُوپر کے ملازمین کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔ اگریڈ تین سےپندرہ تک کے ملازمین کی بھرتی سول سرونٹس کے رول پندرہ جبکہ گریڈایک سے تین کے ملازمین کی بھرتی سول سروس کے رول سولہ کے تحت ہوگی۔

    بھرتی سے قبل تمام اداروں کو اپنے بھرتی کے قوانین وضع کر نے ہوں گے۔ پالیسی کے تحت خالی اسامیوں کے لیئے اخبارات میں اشتہار دینا ہوں گے۔ اورپندرہ دن کے اندرخالی اسامیوں کے لیئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

    ملازمتوں کا اشتہار شائع ہونے کے بعد ساٹھ دن میں بھرتی کا عمل مکمل کر نا ہو گا۔ کسی بھی اسامی کے لیئے میرٹ پر سختی سے عملد درآمد کیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق سفارش یا اثر ورسوخ استعمال کر نے والے امیدوارکونااہل قراردیا جائے گا۔

  • اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس 3 دن تک جاری رہے گا۔

    اجلاس میں کابینہ ڈویثرن وزارت پیڑولیم اور وزارت لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ کے 1998 سے لے کر مالی اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
        

       

  • اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اکاؤنٹنٹ جنرل طاہر محمود نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    درخواست میں سیکرٹری خزانہ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ آج ہی کیس کی سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے، ایک دوسرے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی درخواست پر قائمقام چیئرمین سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیارکیا کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قائمقام چیئرمین ہائی کورٹ کے حکم کو ماننے سے انکاری ہیں۔