Tag: اسٹیج

  • پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار انتقال کر گئے

    پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار انتقال کر گئے

    لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مجاہد رانا ایک ہفتے سے میو اسپتال میں زیر علاج  تھے، وہ جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔

    60 سالہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ صبح 10 بجے داتا دربار میں اداکی جائے گی۔

  • کالج میں ڈانس پارٹی کے دوران 17 سالہ طالبہ ہلاک

    کالج میں ڈانس پارٹی کے دوران 17 سالہ طالبہ ہلاک

    بھارت میں ایک کالج میں پارٹی کے دروان اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کی 17 سالہ طالبہ گرکر ہلاک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے شہر تلنگانہ میں اس وقت پیش آیا ہے جب انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کی طالبہ ڈانس کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 17 سالہ طالبہ دیپتی اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے اچانک چکرا کر گر پڑی جس کے بعد اسے قریبی اسپتال پہنچایا گیا لیکن حالت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بڑے اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق دوسرے اسپتال منتقلی کے دروان ہی دیپتی کی موت ہوگئی، اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ان کی بیٹی کچھ دنوں سے بیمار تھی۔

  • تقریر کے دروان اسٹیج ٹوٹنے سے بھارت کے سابق رکن اسمبلی گر پڑے، ویڈیو وائرل

    تقریر کے دروان اسٹیج ٹوٹنے سے بھارت کے سابق رکن اسمبلی گر پڑے، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: ریاست آندھر اپردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے ایک پروگرام میں اسٹیج منہدم ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ریاست آندھر اپردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے ایک پروگرام میں تقریر کے دروان اسٹیج ٹوٹنے سے میں تلگو دیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق آندھیرا پردیش میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا اس دوران تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث اسٹیج گر ​​گیا۔

     حادثے کے وقت تقاریر کی جارہی تھیں، اسٹیج پر موجود سابق ایم ایل اے چنتامنینی پربھاکر اور جی مرلی کے علاوہ ٹی ڈی پی کے کئی کارکنوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

  • نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    اوسلو: نوبل امن انعام کی تقریب میں ایک بچہ میکسیکو کاپرچم لہراتا ہو ا اسٹیج پر پہنچ گیا، جس سے صورتحال کافی دلچسپ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کم سن لڑکا عین اس وقت جب ملالہ اور کیلاش ستیار کو امن کا نوبل انعام دیا جارہا تھا، اسٹیج پر چڑھ گیا اور میکسیکو کا پرچم ملالہ کے سامنے لہرانے لگا۔

    بچے کی اس حرکت پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور بچے کو اپنی حراست میں لے کر اسٹیج سے اتاردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے نے میکسین زبان میں ملالہ سے کچھ کہا جس پر ملالہ صرف مسکراتی رہیں۔ بچے کی شناخت اور بچہ کس مقصد کیلئے اسٹیج پر چڑھا ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

  • اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: ملک میں تبدیلی کی خواہش مند تحریک انصاف ایک بار پھر اسلام آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی۔

    اسلام آباد میں تیس نومبر کو پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے میں ایک روز باقی ہے۔ ایکسپریس چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں دو اسٹیج بنائے جائینگے۔ اسٹیج بنانے کے لیے کئی کنٹینروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے متوالوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

    پارٹی کے منچلے کارکنان عوام میں جوش پیدا کرنے کے لیے جلسہ گاہ کو سجانے میں مصروف ہیں۔ عوام کی دلچسپی کیلئے جلسہ گاہ کے اطراف میں پارٹی کیپس اور بیجیز کی فروخت کیلئے اسٹالز بھی لگائے جائینگے۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔

  • جلسے کیلئے قواعد و ضوابط طے پائے ہیں، حکومت نے اجازت دیدی

    جلسے کیلئے قواعد و ضوابط طے پائے ہیں، حکومت نے اجازت دیدی

    اسلام آباد: حکومت تیار ہو گئی تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ جلسے کے لیئے قواعد و ضوابط طے پاگئے ہیں۔ عمران خان تیس نومبر کو جلسے میں کیا اہم اعلانات کر نے والے ہیں اور ان کے اشارے بھی دیدیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیس نومبر کے جلسے کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق شرکا کے لیے 20 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے اور جلسے کے شرکا شاہراہ دستور پر نہیں جائیں گے۔

    جناح ایونیو پر جلسہ گاہ اور پریڈ گراونڈ پر اسٹیج بنانے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ بھی طے پایا ہے کہ اسٹیج کا رخ اے ا کی بجائے اب جناح ایوینو کی جانب ہوگا۔

    مزید طے پایا ہے کہ اسٹیج رات 12 بجے تک ختم کردیا جائے گا اور لوگ پرامن طریقے سے منتشر ہوں گے۔ کنٹینرز سے صرف حساس علاقوں کو بند کیا جائے گا۔ بچوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف کی ہوگی۔

    جلسے میں ہونے والی کسی بھی بدامنی سے نمٹنے کے لیے غیرمسلح پولیس تعینات ہوگی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے واٹر کینن اور لاٹھیاں منگوائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب تیس نومبرکو کیا ہوگا، اس کیلئے کپتان نے نہ صرف منصوبہ بنا لیا بلکہ عوام کواس پلان میں شامل کرنے کیلئے اشارے بھی دینا شروع کردیئے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میاں صاحب کی جان اس وقت تک نہیں چھوٹے گی جب تک انتخابی دھاندلیوں شفاف تحقیقات نہیں  نہیں ہو جاتیں ہے۔ عمران کان نے یہ بھی کہا ہے کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں میدان سجائیں گے اور نیاپلان بھی دیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا ہے کہ وہ جو بھی کریں گے اس کے بعد نواز شریف کیلئے چلنا آسان نہ ہوگا۔

  • تحریکِ انصاف عمران خان  کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    تحریکِ انصاف عمران خان کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    اسلام آباد :آبپارہ چوک پر پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیا اسٹیج بنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں ہم تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کا دوبارہ آغازآج سہ پہر ہورہا ہے۔ تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیااسٹیج بنایا جارہا ہے۔

    جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔ اسٹیج کے قریبی مقامات پر خاردارتاریں لگائی گئیں۔ اسٹیج کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو دھمکیاں موصول ہونے کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسٹیج کا اسکینرز کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو حقیقی آزادی ملنے تک یہا ں سے نہیں اٹھیں گے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ دھاندلی کی انتہا ہو گئی ہے پنجاب میں لاکھوں بیلٹ پییر جعلی چھپوائے گئے تحریک انصاف دھاندلی کے الیکشن کو کبھی قبول نہیں کرے گی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا تھا اس لئے سڑکوں پر آنا پڑا اور اب انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو سہہ پہر تک کی مہلت دتے ہوئے تین بجے سہ پہر سے وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔