Tag: اسٹیج ڈرامہ

  • اسٹیج ڈرامے میں روبوٹ کی اداکاری

    اسٹیج ڈرامے میں روبوٹ کی اداکاری

    لندن: تیز رفتار جدید ٹیکنالوجی دنیا بھر میں نئے نئے انقلاب برپا کر رہی ہے۔ مختلف شعبہ جات میں روبوٹس سے کام لینا بھی پرانی بات بن چکی ہے، اور اب حال ہی میں ایک تھیٹر ڈرامے میں ایک روبوٹ نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    لندن میں ہونے والے اسٹیج پلے اسپلیکن میں روبوٹ کی عمدہ کارکردگی نے شائقین کے دل موہ لیے۔ ہدایت کار جان ویلچ کے پیش کردہ ڈرامے کی کہانی ایک بیوہ عورت اور اس کے ساتھ رہنے والے روبوٹ کے گرد گھومتی ہے۔

    یہ روبوٹ اس کے شوہر نے اس مقصد کے لیے بنایا ہوتا ہے کہ اس کے مرنے کے بعد وہ اس کی بیوی کے ساتھ رہے اور اس کا دل بہلاتا رہے۔

    robot-2

    لوگوں نے ڈرامے کے اس عنصر کو فن، محبت اور جدید ٹیکنالوجی کا بہترین امتزاج قرار دیا۔

    ڈرامے کے ہدایت کار جان ویلچ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر پیش کی جانے والی روبوٹ کی تمام پرفارمنس بشمول اس کی حرکات و سکنات اور ڈائیلاگز پہلے سے روبوٹ میں فیڈ کردیے گئے ہیں۔

    روبوٹ کے سسٹم کو ایک لیپ ٹاپ سے منسلک کیا گیا ہے جو بیک اسٹیج بیٹھنے والے افراد کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ روبوٹ کی پرفارمنس پر نظر رکھیں کہ آیا وہ درست طریقے سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی تکنیکی خرابی رونما ہوتی ہے تو فوری طور پر اسے ٹھیک کیا جائے۔

    دوسری جانب روبوٹ کے ساتھ اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ جوڈی نورمن کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ساتھ اداکاری کرنا عجیب تو ہے لیکن یہ ان کے لیے نہایت انوکھا تجربہ ہے۔

    robot-3

    وہ بتاتی ہیں کہ ڈرامے کے دوران روبوٹ اور وہ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں، ایک دوسرے کو چھوتے ہیں اور باتیں کرتے ہیں۔ ’کسی انسان کی جگہ ایک مشین کی موجودگی بہت عجیب بات ہے لیکن بہرحال یہ ایک منفرد تجربہ ہے‘۔

    ڈرامے میں روبوٹ کی موجودگی کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

    یہ اسٹیج ڈرامہ 19 مارچ تک لندن میں پیش کیا جائے گا، بعد ازاں اسے دوسرے شہروں میں بھی لے جایا جائے گا۔

  • عمراکمل پھراسکینڈل کا شکار، ڈرامہ دیکھنےگیا تھا کوئی لڑائی نہیں ہوئی، عمراکمل

    عمراکمل پھراسکینڈل کا شکار، ڈرامہ دیکھنےگیا تھا کوئی لڑائی نہیں ہوئی، عمراکمل

    لاہور: قومی کرکٹرعمراکمل پھراسکینڈل کا مرکزی کردار بن گئے، فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ دیکھنےگئے جہاں لڑپڑے اورعزت سے نکال دیے گئے۔

    تنازعات میں نام پیدا کرنے والے قومی کرکٹر عمراکمل فیصل آباد کے تھیٹر میں رقص سے بھرپور ڈرامہ کڑیاں بلے بلے دیکھنے پہنچ گئے جہاں مبینہ طور پر ان کی لڑائی ہوگئی، عمراکمل کوتھیٹرمیں جھگڑےکے بعدباہرنکال دیاگیا۔

    اس واقع پر صفائی دیتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کوئی جھگڑا نہیں ہوا ، میں ڈراما دیکھنے گیاتھا،عمر اکمل میری اپنی لائف ہے میرے ساتھ کوئی نہیں تھا۔


    Akmal denies having tiff, says he went to watch… by arynews

    عمراکمل کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ دیکھنے گئے تھے،کوئی غلط کام نہیں کیامیری کرکٹ پر ،اور میری پرفارمنس پر بات کریں، انہوں یہ بھی کہا ان کے کھیل کوڈسکس کریں،عمراکمل نے درخواست کی کہ پلیئرز کی ذاتی زندگی کو ہائی لائٹ نہ کیا کریں۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی عمراکمل تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں حیدرآباد میں بھی ڈانس پارٹی میں چلے گئے تھےجہاں جھگڑا ہوگیا، لاہورمیں پولیس وارڈن سے لڑائی بھی زیادہ پرانی بات نہیں۔

  • کراچی: اسٹیج ڈرامہ یو اونلی میری ٹوائس کی نمائش

    کراچی: اسٹیج ڈرامہ یو اونلی میری ٹوائس کی نمائش

    کراچی: کامیڈی سے بھرپوراسٹیج پلے ، یو اونلی میری ٹوائس نے کراچی میں لوگوں کے دل جیت لئے۔

    مشہورڈائرکٹرشاہ شرابیل کا ڈائرکٹ کردہ ڈرامہ یواونلی میری ٹوائس تیس مارچ کو کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا جوانیس اپریل تک دکھایا جائے گا۔

     یو اونلی میری ٹوائس اپنے دلچسپ جملوں اور خوبصورت مزاح کے ذریعے دیکھنے والوں کو معیاری تفریح فراہم کررہا ہے۔

    مزاحیہ تھیٹر میں ایک ایسے کردار کو پیش کیا گیا ہے جس نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور وہ اپنی شادیوں کو بیویوں سے چھپانے کیلئے طرح طرح کے انداز اپناتا ہے ۔

    شرکاء ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ کے تھیٹر سے بہت محضوظ ہوئے، شرابیل شاہ اوران کی ٹیم اس سے قبل فینٹم آف اوپرا، مولن روگ اوربمبئی ڈریمز جیسے مشہورڈرامے پیش کرچکی ہے ۔

  • فیصل آبادآرٹس کونسل میں ثقافتی میلہ،صوفیانہ کلام بھی پیش کیاگیا

    فیصل آبادآرٹس کونسل میں ثقافتی میلہ،صوفیانہ کلام بھی پیش کیاگیا

    فیصل آباد آرٹس کونسل میں پنجاب کے ثقافتی میلے لوہڑی کا اہتمام کیا گیا جس میں صوفیانہ کلام بھی پیش کیا گیا ۔

    قیام پاکستان سے قبل جب بہار کا موسم اپنے رنگ بکھیرنے کی تیاری کر رہا ہوتا تو محنت کش اور کسان لوہڑی کا تہوار مناتے تھے ۔ ایک روایت کے مطابق لوہڑی کا لفظ سردی سے بچاؤ کے لئے جلائی جانے والی آگ کی لو سے لیا گیا ہے ۔ فیصل آباد آرٹس کونسل میں ایک ثقافتی تنظیم کے اشتراک سے لوہڑی کا میلہ منایا گیا ۔

    میلے میں شریک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رائے حیدر علی کھرل کا کہنا تھا ۔ میلے میں مختلف فنکاروں اور طلبہ نے صوفی شعراء شاہ حسین ، بابا بلہے شاہ اور وارث شاہ کا کلام سنا کر حاضرین کے دل موہ لئے ۔ ہیر سنانے والے استاد خادم حسین کا کہنا ہے، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل میلے کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کچھ یوں کرتی ہیں ۔

    اس موقع پر ساندل بار کے جرات کی علامت کردار دلا بھٹی پر اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ۔ گوجری کا کردار ادا کرنے والی طالبہ کا کہنا ہے۔  شرکاء نے لوہڑی میلے میں انتہائی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے آئندہ بھی ثقافتی میلوں کو ہر سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔