Tag: اسٹیشنری پر ٹیکس

  • آئی ایم ایف کا بچوں کی اسٹیشنری  پر ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    آئی ایم ایف کا بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر ٹیکس ختم کرنےکی اجازت دینےسےانکارکردیا، بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمز پردس فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اسٹیشنری پر ٹیکسزمیں کمی پر آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    آئی ایم ایف بچوں کے پین، اسٹیپلراور مارکر پرٹیکس کی شرط پر بضد ہے جبکہ کیلکو لیٹر،شارپنرز، ایریزرپر بھی ٹیکس برقرار رہے گا۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بچوں کے آرٹ سپلائیز،اسٹکی نوٹس ، ہائی لائٹرز،پنچنگ مشینز،پینسل باکس پر بھی ٹیکس برقرار رہے گا۔


    وفاقی حکومت نے بجٹ میں اسٹیشنری آئٹمزپر10فیصدسیلزٹیکس لگا رکھاہے، ٹیکس بڑھنے سے جولائی میں اسٹیشنری آئٹمزکی قیمتوں میں بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    10فیصد سیلزٹیکس کے باعث اسٹیشنری آئٹمز15فیصدمہنگی ہو چکی ہیں، ایف بی آرکی جانب سےآئی ایم ایف سےاسٹیشنری پرطویل مذاکرات کئے گئے، آئی ایم ایف نےسیلز ٹیکس شرط بڑےپیمانےپر اسٹیشنری درآمد ہونے پر رکھی ہے۔

    پاکستان چین، ہانگ کانگ ودیگر ملکوں سے بڑےپیمانےپر اسٹیشنری درآمدکرتاہے، پاکستان کے 850سےزائد امپورٹرز اسٹیشنری امپورٹ کرتےہیں،ذرائع

  • بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس ختم کرنے پر آئی ایف نے کیا کہا؟ چیئرمین ایف بی آر نے  بتادی

    بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس ختم کرنے پر آئی ایف نے کیا کہا؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتادی

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے سوال کیا بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس کیوں نہیں ختم کیا گیا تو چیئرمین ایف بی آر نے بتایا آئی ایم ایف نے صرف ٹیکسٹ بک پر ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس کا تذکرہ آیا، سینیٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس کیوں نہیں ختم کیا گیا۔

    چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ہم نےآئی ایم ایف کو اس حوالے سے لکھا ہے،آئی ایم ایف نے صرف ٹیکسٹ بک پر ٹیکس ختم اور نیوزپیپرزپربھی ٹیکس کے خاتمے کی اجازت دی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہمیں کم از کم بچوں کی تعلیم کو تو سستا کرنا چاہیے، پہلےتو آئی ایم ایف ٹیکسٹ بک اور نیوزپیپر پر بھی نہیں مان رہا تھا۔

    جس پر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ہم پوری رات آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھے رہے، فاروق ایچ نائیک نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ صاحب آپ ہی اس حوالے سے کوئی حل نکالیں۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ بالکل بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،بہت سے چیریٹبل اسپتال ہیں جن پر ٹیکس ہونا چاہیے۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آغا خان کو چیریٹبل میں رکھا ہوا ہے، آپ کوپتاہےاسکی فیس کتنی ہے، مجھ سے ٹیکس لیں میں منع نہیں کروں گا لیکن بچوں کوتوپڑھنےدیں۔

  • اسٹیشنری پر ٹیکس ! حکومت نے یوٹرن لے لیا

    اسٹیشنری پر ٹیکس ! حکومت نے یوٹرن لے لیا

    اسلام آباد : اسٹیشنری پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، اریزر، پنسل، شارپنرز پر بیس فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترمیمی فنانس بل دوہزار چوبیس میں اسٹیشنری پر دی گئی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ترمیمی فنانس بل میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر کے دس فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، مختلف برانڈز کی کلر پنسل سیٹ ، فاؤنٹین پین، سیاہی ، بال پن اور مارکرز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔

    اس کے علاوہ اریزر، پنسل، شارپنرز پر بیس فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ

    یاد رہے حکومت نے اسٹیشنری پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیا تھا، چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو یقین دہانی کروادی، حکومت کو اسٹیشنری پر جی ایس ٹی سے 2 سے 3 ارب روپے آمدن متوقع تھی۔

    سینیٹر محسن عزیز نے کہا تھا کہ اسٹیشنری مہنگی ہونے سے غریب طبقہ بچوں کو تعلیم نہیں دے سکے گا۔