Tag: اسٹیل کی قیمت

  • اسٹیل کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

    اسٹیل کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

    کراچی: اسٹیل کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپےتک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، اسٹیل کی قیمت میں 3000 روپے فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مختلف گیج کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گئی

    صدر آل آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن حماد پوناوالا کا کہنا ہے کہ سمندری جہازوں کے پورٹ پر پہنچنے میں تاخیر کے باعث اضافہ ہوا ہے۔

    حماد پوناوالا کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافہ ، عالمی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ بھی صورتحال کی وجہ ہے۔

  • پٹرول ڈیزل کے بعد اسٹیل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    پٹرول ڈیزل کے بعد اسٹیل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    کراچی: پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، اور کرایوں میں اضافے کے بعد اسٹیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی قیمتوں اور ڈالر مہنگا ہونے سے لوکل مارکیٹ میں سریا مہنگا ہو گیا ہے۔

    صدر آئرن اسٹیل مرچنٹ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں لوہے کی بڑھتی ہوئی قیمت، ڈالر مہنگا ہونے اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سریا مہنگا ہوا۔

    انھوں نے کہا اسٹیل کی قیمتوں میں بھی ڈھائی ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔

  • سریے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سریے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: اسٹیل کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن حماد پونا والا نے کہا ہے کہ سریا 280 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جب کہ ایچ آر سی، سی آر سی اور جی پی کی قیمتیں 300 روپے سے بھی تجاوز کر گئیں۔

    حماد پونا والا نے کہا کہ سریا مہنگا ہونے کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں، بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھلنا، امپورٹ کے دستاویزات کلیئر نہ ہونا اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔

    انھوں نے کہا لوکل پیداوار نہ ہونے اور اسٹیل ملز کی بندش کے باعث لوہے کا کاروبار مکمل طور پر امپورٹ پر انحصار کر رہا ہے، جب کہ لوہے کی امپورٹ نہ ہونے کہ وجہ سے تعمیراتی انڈسٹری مکمل خسارے میں آ چکی ہے۔

    حماد پونا والا نے خدشہ ظاہر کیا کہ تعمیراتی انڈسٹری مکمل بند ہو جائے گی، کیوں کہ تمام انڈسٹری کو اپنی پروڈکشن کے لیے لوہا درکار ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ لوہے کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہو رہا ہے، ایل سیز فوری کھولی جائے۔