Tag: اسٹینڈ بائی پروگرام

  • اسٹینڈ بائی پروگرام : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مختصر مذاکرات ہوں گے

    اسٹینڈ بائی پروگرام : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مختصر مذاکرات ہوں گے

    اسلام آباد : اسٹینڈ بائی پروگرام کی آخری قسط کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم اورآئی ایم ایف وفدکےدرمیان آج مختصرمذاکرات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ، موجودہ اسٹینڈ بائے پروگرام کی آخری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل نہ ہو سکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان آج مختصر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بھی بات ہوگی ساتھ ہی لیٹر آف انٹینٹ پر بھی بات کی جائے گی۔
    .
    لیٹرآف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے کی جانب بڑھیں گے، معاشی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو آج عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

    مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کی راہ ہموار ہوگی، موجودہ قرض پروگرام کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آخری جائزے کیلئے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط کی راہ ہموار ہوگی.

    ذرائع کے مطابق مذاکرات 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں، پاکستان کو 2 اقساط میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں ، موجودہ قرض پروگرام کی مدت آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے.

  • اسٹینڈ بائی پروگرام :  آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسٹینڈ بائی پروگرام : آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف  ) کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آج پاکستان پہنچے گا، وفد اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط کے لیےمذاکرات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچےگا، آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ مذاکرات کرے گا۔

    وفد اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط کے لیےمذاکرات کرے گا جبکہ نئے بیل آؤٹ پیکج کے لئے مذاکرات بھی اسی ہفتےشروع ہونے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کا مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے 14 مارچ سے وزارت خزانہ کا دورہ کرے گا، جہاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات ہوگی، جس میں سیکرٹری خزانہ امداد بوسال بھی شریک ہوں گے۔

    آئی ایم ایف مشن اور اقتصادی ٹیم کے درمیان چار دن تک مذاکرات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان چھ ارب ڈالر کے نئے میڈیم ٹرم بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات شروع کرسکتا ہے، ماحولیاتی حوالے سے ایک ارب پچاس کروڑسے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےآئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

    دوسری جانب امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تقرری بہترانتخاب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی ملک کو درپیش چیلنجوں حل کے میں مدد گار ہوگی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں محمد اورنگزیب کا کلیدی کردارہوگا۔ وہ اصلاحات کیلئے وہ سب کریں گے جوضروری ہوگا۔’

    بلوم برگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے آئی ایم ایف ڈیل میں آسانی کا امکان ہے، شہبازشریف عالمی اداروں سے ڈیل کا تجربہ رکھتے ہیں۔