Tag: اسٹیو اسمتھ

  • اسمتھ اننگز اوپن کریں تو لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، سابق کپتان

    اسمتھ اننگز اوپن کریں تو لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، سابق کپتان

    سابق آسٹویلوی کپتان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہے اگر اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کے لیے اوپن کریں گے تو وہ برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ میچز میں اسٹیو اسمتھ اننگز اوپن کرتے ہیں تو وہ نہ صرف دنیا کے بہترین اوپنرز میں سے ایک ہوں گے بلکہ ٹیسٹ میں برائن لارا کے 400 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

    حال ہی میں پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہونے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جگہ پُر کرنے کے لیے آسٹریلیا کو بیٹر کی تلاش ہے۔ ایسے میں مائیکل کلارک نے اسمتھ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے بہترین اوپنر بننے کی نشاندہی کی ہے۔

    سابق ورلڈکپ وننگ کپتان نے کہا کہ اسمتھ بحیـثیت اوپنر اننگز کا آغاز کرنے کے محض 12 ماہ کے دوران دنیا کے بہترین اوپنرز کی صف میں کھڑے ہونگے۔

    اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کا امکان اسمتھ کے لیے کافی کشش کا باعث ہوگا جو پہلے ہی اس پوزیشن پر کھیلنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

    مارنس لبوشین کا ماننا ہے کہ شاید ان کے موجودہ ٹیم میٹ سے بہتر وہ جگہ کوئی پُر نہ کرسکے۔ یہ بھی امکانات موجود ہیں کہ کپتان پیٹ کمنز اس خیال سے متفق نہ ہوں۔

    تاہم مائیکل کلارک چاہتے ہیں کہ اگلی ٹیسٹ سیریز سے اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ آسٹریلیا کے لیے اننگز کا آغاز کرتے نظر آئیں۔

  • ورلڈ کپ میں اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    ورلڈ کپ میں اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی اسمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

    اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کررہا ہوں۔

    آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

    واضح رہے کہ کل بروز بدھ 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے اور ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

  • ’ریویو میں اسٹیو اسمتھ کا بال اسٹمپ پر کیسے لگا سمجھ سے بالاتر ہے‘

    ’ریویو میں اسٹیو اسمتھ کا بال اسٹمپ پر کیسے لگا سمجھ سے بالاتر ہے‘

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کے ایل بی ڈبلیو ریویو میں بال اسٹمپ کو کیسے لگا میری سمجھ سے باہر ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی، 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کوئنٹن ڈی کاک کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ڈی آر ایس پر شعیب ملک نے کہا کہ ’جب اسٹیو اسمتھ کو بال پیڈ پر لگا تو ان کی آف اسٹمپ نظر آرہی تھی اور ان کا فرنٹ فٹ جو تھا وہ ہوا میں تھا اور بال ان کے گھٹنے سے اوپر لگا ہے۔

    https://youtu.be/ksQqeivQiE4?t=1020

    شعیب ملک نے کہا کہ جب آف اسٹمپ نظر آرہی ہے اور بال گھٹنے سے اوپر لگ رہا ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ گیند اسٹمپ کو کیسے لگ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی وکٹ پر یقین کرنا مشکل ہے، دوسری بات جب ربادا نے گیند کی تو ایک اینگل بن گیا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ پر جارہی تھی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ اسپنر کی گیند ٹرن ہوتی ہے وہ اگر اسٹمپ کو ہٹ کرتی تو سمجھ آتا ہے لیکن فاسٹ بولر کی گیند اسٹمپڈ پر جالگنا یہ مجھے سمجھ نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مجھے بہت عجیب سا لگا ہے۔

    واضح رہے کہ ربادا کی گیند کی تو لگ ایسا رہا تھا کہ لیگ اسٹمپڈ مس کررہی ہے لیکن ریویو میں گیند حیران کن طور پر لیگ اسٹمپڈ کو ہٹ کرگئی اور اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔

  • اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

    اسٹیو اسمتھ بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند

    آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔

    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل کی مقبولیت میں  ہر سیزن کے بعد  اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ٹاپ کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

    اسٹیو اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے ضرور آنا چاہیں گے۔

    انسٹاگرام پر مداحوں نے اسٹیو اسمتھ سے مختلف سوالات پوچھے جن کے انہوں نے جوابات دیے۔

    انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا  گیا، صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟

     جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ’ مجھے لگتا ہے کہ  پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا’۔

  • اسٹیو اسمتھ نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا

    اسٹیو اسمتھ نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن میں کہا کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اچھے کھلاڑی ہیں ان کے پاس بیٹنگ کرتے وقت بہت وقت ہوتا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں، گزشتہ چند روز میں نیٹ پریکٹس کے دوران خامیوں پر قابو پایا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کا وقت میرے جیسے بیٹسمینوں کے لیے فائدہ مند ہے، ہم سیریز سے قبل نیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہوئے کووید پروٹوکول کی وجہ سے چھوٹے گروپس میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں موجود ہیں، بابر ٹی ٹوینٹی میں دوسری، ون ڈے میں تیسری اور ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • ایشیز سیریز، چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے دی

    ایشیز سیریز، چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے دی

    مانچسٹر: آسٹریلیا نے مانچسٹر ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی، اسٹیو اسمتھ کی میچ وننگ ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 185 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی، اسٹیو اسمتھ کو شاندار ڈبل سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    مانچسٹر میں اسٹیو اسمتھ کی تاریخی ڈبل سنچری نے آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھی، پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کو تین سو ایک رنز تک محدود رکھا۔

    اس سے قبل کینگروز نے 196 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسمتھ نے 82 رنز کی اننگز کھیل ہدف کو 383 رنز تک پہنچایا، ہدف کے تعاقب میں پیٹ کمنز کی خطرناک بولنگ کے آگے انگلش ٹیم بے بس نظر آئی۔

    انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کے ہیرو بین اسٹوکس نہیں چلے تو کوئی بھی نہ چلا، انگلش کپتان جو روٹ نے سیریز میں 3 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوکر منفی ریکارڈ قائم کرلیا۔

    واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے چوتھے ٹیسٹ میں 216 اور 82 رنز کی اننگز کھیلی، اسمتھ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    چوتھے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ کینگروز کو ناقابل شکست 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اب انگلینڈ کو اگر آخری ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچنا ہے تو سیریز برابر کرنا ہوگی۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، اسٹیو اسمتھ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، اسٹیو اسمتھ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی

    دبئی: آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے، ایجبسٹن ٹیسٹ میچ دو سنچریاں اور لارڈز ٹیسٹ میں 92 رنز کی اننگز نے انہیں آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے صرف نو پوائنٹس پیچھے ہیں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

    کینگروز بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ 20ویں سے 18ویں اور مارنس لیشین 98 ویں سے 82 ویں نمبر پر براجمان ہیں، انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 32ویں سے 26ویں، جونی بیرسٹو 37ویں سے 30ویں اور روری برنز 81ویں سے 64ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83 ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں جگہ بنالی ہے۔

    آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کے سبب پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ 17ویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد عباس بدستور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ لارڈز میں ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کا باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے انہیں پہلی اننگز کے دوران باؤنسر لگا تھا، آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق مارنس لبوشین نے اسٹیو اسمتھ کے متبادل کے طور پر بیٹنگ کی تھی۔

  • آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کے بعد نئی رینکنگ جاری کی ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمین میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہیں بناسکا ہے، بولر رینکنگ میں محمد عباس نویں نمبر پربراجمان ہیں۔

    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، کین ولیم سن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، اسٹیو اسمتھ تیسرے، پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، ایڈن مرکرام آٹھویں، کوئنٹن ڈی کاک نویں اور فاف ڈوپلیسی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ٹاپ ٹین بولرز میں پیٹ کمنز پہلے، ربادا دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے، ورنن فلینڈر چوتھے، نیل ویگنر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    رویندر جڈیجا چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، جیسن ہولڈر آٹھویں، محمد عباس نویں، روی چندر ایشون دسویں نمبر پر براجمان ہیں، نیتھن لائن نے چھ درجہ ترقی کے بعد تیرہویں پوزیشن حاصل کرلی۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، شکیب الحسن دوسرے، رویندر جڈیجا تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور ورنن فلیڈر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    برمنگھم: ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دے دی، اسٹیو اسمتھ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 398 رنز ہدف کے تعاقب میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیتھن لائن نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اسمتھ نے دونوں اننگز میں بالترتیب 144 اور 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    میچ کے آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے برنس 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیسن رائے 28 رنز بنا کر نیتھن لائن کا شکار بنے۔

    جو روٹ کو نیتھن لائن نے 28 رنز پر بین کرافٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جو ڈینلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر ایک رن بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    بین اسٹوکس اور جونی بریسٹو 6، 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، معین علی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس ووکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا نے نیتھن لائن نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ دوسری اننگز 487 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

    انگلش ٹیم پہلی اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ

    ایشز ٹیسٹ، آسٹریلیا کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو اسمتھ کا سہارا، 284 پر آل آؤٹ

    برمنگھم: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 284 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اسٹورٹ براڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا کر سنبھل گئی، اسٹیو اسمتھ نے شاندار 144 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹورٹ براڈ نے 5 وکٹیں حاصل کیں، پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے ہیں۔

    انگلینڈ کے اوپنرز آر برنس 4 اور جیسن رائے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 274 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کی ابتدائی 5 وکٹیں 105 رنز پر گر گئی، آسٹریلیا کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسرے اینڈ پر اسٹیو اسمٹھ ڈٹ کر انگلش بولرز کا مقابلہ کرتے رہے انہوں نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 144 رنز اسکور کیے۔

    آسٹریلوی اوپنر بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا نشانہ بنے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ویڈ ایک، ٹم پین 5 اور جیمز پیٹنسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، پیٹر سڈل نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ مل شاندار شراکت داری قائم کی، سڈل 44 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

    انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔