Tag: اسٹیٹ بینک

  • ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    ہفتے کو کون کون سے بینک کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے ہفتے کو‌ بینکس کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ، برانچز صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ملک بھر میں 14 نامزد بینکوں کی مجاز برانچوں کو 16 اگست 2025 بروز ہفتہ کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف نے کہا کہ حج 2026 کے درخواست فارم وصول کرنے کے لیے نامزد بینکوں کی شاخیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    یہ اقدام مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد عازمین حج کے لیے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    بینکنگ کے خصوصی اوقات اضافی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، خاص طور پر ان درخواست دہندگان کے لیے جو ہفتے کے دنوں میں برانچوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے 13 اگست کو، سرکاری حج 2026 سکیم کے تحت 91,300 درخواستیں موصول ہوئیں، خواہشمند عازمین 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دستیاب نشستیں بھرنے کے بعد حج درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔

    نئی پالیسی کے تحت 70 فیصد کوٹہ سرکاری سکیم اور 30 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

  • ’بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہو گیا

    ’بینک بند رہیں گے‘ اعلان ہو گیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعرات 14 اگست کو ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات 14 اگست 2025 کو حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔”

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی تعطیل کے تحت تمام کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی 14 اگست کو اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں گے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    خیال رہے پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس موقع پر سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈز اور دیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

  • نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک جاری مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کرے گا۔

    اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس کی سربراہی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کررہے ہیں۔

    اجلاس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی اہم معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لے گی ، جائزے کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے مہنگائی میں مسلسل کمی کی سبب شرح سود میں سو بیسز پوائنٹس تک کمی کی گنجائش ہے۔ لیکن کمیٹی شرح سودمیں پچاس سے سوبیسزپوائنٹس کمی کرسکتی ہے۔

    آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، اس وقت شرح سود گیارہ فیصد پر ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسٹیٹ بینک شرح سود بائیس سے کم کرکے گیارہ فیصد پر لاچکا ہے تاہم تمام تاجربرادری شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

    دوسری جانب ٹاپ لائن ریسرچ نے مانیٹری پالیسی سروے جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا ہے کہ 56 فیصد نے شرح سود میں 50 بیسز سے 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کی توقعات کا اظہار کیا جبکلہ سروے میں 37 فیصد کی رائے میں شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی توقع کی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    پچھلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

    مالی سال 26-2025 میں مہنگائی کی اوسط شرح 5 سے 7 فیصد رہنے کی توقعات ہے ، جولائی میں مہنگائی کی شرح 3 سے ساڑھے3 فیصد کے درمیان رہنے اور جنوری تک مہنگائی کی اوسط شرح 3 سے 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق فروری سے جون 26 تک مہنگائی کی شرح 6 سے 8 فیصد رہنے کی توقعات ہے ، پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعدٹی بلزکی کٹ آف ایلڈ میں 10 بیسزسے39 بیسزپوائنٹس تک کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ سروے میں51 فیصد کی رائے میں دسمبر 25 تک ڈالر 285 سے 290 روپے کے درمیان رہے گا۔

  • بڑی  تبدیلیاں !   بینک اکاؤنٹ کھلوانے والوں کے لئے اہم  خبر آگئی

    بڑی تبدیلیاں ! بینک اکاؤنٹ کھلوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں،جس سے انفرادی اور کاروباری اکاؤنٹ کھولنا آسان ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بینک دولتِ پاکستان نے صارفین کی آن بورڈنگ کے لیے مجموعی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔

    مرکزی بینک نے بینکوں اور زیر ضابطہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹور میں اور/یا آن لائن کاروباری/ تجارتی سرگرمیاں کرنے والے اپنے صارفین کو ڈجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے کے طریقے فراہم کریں۔

    صارفین کی آن بورڈنگ کے نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان اور معیاری بنانا اور اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دستاویزات کے تقاضوں کو معقول بنانا ہے تاکہ مختلف کسٹمر ٹچ پوائنٹس پر ڈجیٹل اور آسان انٹر فیس استعمال کیا جاسکے۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عام صارفین کے نئے اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ وقت نہ لیا جائے، اکاؤنٹ کھولنے کی اپنی درخواستوں کی موجودہ صورت کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی صارفین کے پاس ہونی چاہیے ، جس سے یہ عمل شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔

    یہ اقدامات اسٹیٹ بینک کی طرف سے مالی شمولیت کو بڑھانے اور صارفین کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔

    حالیہ برسوں میں اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس، آسان اکاؤنٹس، ڈجیٹل آن بورڈنگ اور فری لانسرز، ملک میں ترسیلات منگوانے والوں، اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اکاؤنٹ کی خصوصی اقسام متعارف کرائی ہیں۔

    کسٹمر آن بورڈنگ کے عمل کو زیادہ آسان، محفوظ اور موثر بنا دیا گیا ہے اور اب صارفین تمام اقسام کے اکاؤنٹس ڈجیٹل طریقوں سے کھول سکیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    ادائیگیاں ڈیجیٹل طریقے سے قبول کرنے میں تاجروں کو سہولت دینے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے اپنے زیر ِضابطہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام تاجروں کو، خواہ وہ نئے ہوں یا موجودہ، ڈجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کریں۔

    مثال کے طور پر راست کیو آر کوڈ، پوائنٹ آف سیل (پی او ایس)، ای کامرس/راست چیک آؤٹ، تاکہ صارفین اسٹور میں اور/یا آن لائن خریداریوں کے لیے آسانی سے ڈجیٹل ادائیگیاں کر سکیں۔

    چھوٹے تاجروں کی آن بورڈنگ کو آسان بنانے اور ڈجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم لاگتی پوائنٹس فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے اپنے زیرِ ضابطہ اداروں کو تجویز دی ہے کہ وہ تاجروں کی مختلف زمروں میں درجہ بندی کریں جیسے بطور مائکرو، چھوٹے، اور رجسٹرڈ تاجر۔

    یہ اقدامات بینکاری نظام سے الگ تھلگ افراد اور کاروباری اداروں کو شامل کرنے اور افراد سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر موجودہ نقد ادائیگیاں ڈجیٹلائز کرنے کا ضوابطی ماحول مزید بہتر بنائیں گے۔

    علاوہ ازیں، اس فریم ورک میں بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق مضبوط ریگولیٹری حفاظتی تدابیر بھی فراہم کی گئی ہیں۔

  • خواتین کے لیے قرض کا حصول آسان ہو گیا، اسٹیٹ بینک کا بڑا قدم

    خواتین کے لیے قرض کا حصول آسان ہو گیا، اسٹیٹ بینک کا بڑا قدم

    خواتین کے لیے قرض کا حصول اب آسان ہو گیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں عورتوں کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے ’وی فنانس کوڈ پروگرام‘ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

    خواتین کے لیے قرض کے مسئلے کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اشتراک سے ’’ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات کا سامنا کیا، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب پاکستان نے معاشی تنزلی پر قابو پا لیا ہے، اور زرمبادلہ مستحکم ہو کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔


    حکومت نے 500 ارب کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا


    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانا خوش آئند ہے، ماضی کے مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے ہم غلطیاں نہ دہرائیں۔ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کی سینئر ڈائریکٹر کرسٹین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وی فنانس کوڈ پروگرام کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا، جس سے 20 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی۔

  • ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘

    ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘

    مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایف ایم ہدف سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اختتام پر مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف کے ہدف سے بھی زائد ہو گئے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے بتایا کہ گزرے مالی سال 25-2024 میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 14.51 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مالی سال 24-2023 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے۔ اس سال پاکستان کے پاس 1.7 ماہ کے درآمدی بل سے کم ذخائر تھے۔ جب کہ اب ڈھائی ماہ کے درآمدی بل کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

    خرم شہزاد نے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کو قرار دیا اور کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ آئی ٹی سروسز کی سرمایہ کاری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ ذخائر میں اضافہ قرض نہیں بلکہ ملکی معیشت کی بہتری کا نتیجہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور قرض کم ہو رہا ہے۔ قرض جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 69 فیصد تک آ گیا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جون 2024 سے اب تک شرح سود میں 11 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.5 فیصد رہی ہے، مئی 2025 میں کرنٹ اکاونٹ ایک کروڑ 20  لاکھ ڈالر سرپلس  ہے، جولائی تا مئی  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.88 ارب ڈالر ہے جبکہ مئی 2025 میں ترسیلات زر 3.7 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی ریٹ سے معاشی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور اگلے سال مزید بڑھنے کا امکان ہے، ملک کا تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے اور بیرونی شعبے کے لیے کچھ ممکنہ خطرات موجود ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئندہ مالی سال میں شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد رکھی ہے، امریکی ٹیرف اور مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے میمبرز نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بینک نے 5 مئی کو شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شرح سود 12 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اپریل میں شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا جبکہ اس سے قبل 27 جنوری 2025 کو بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-products-price-increase/

  • رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں50 سے 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک مالی سال 2024-25 کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، جس کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک شرح سود میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹس کی کمی کر سکتا ہے تاہم آئی ایم ایف دباو کی سبب شرح سود برقرار رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔

    اس وقت ا سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ گیارہ فیصد ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اس سال شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آجائے گا، جون 2024 سے ابتک شرح سود میں گیارہ فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : رواں سال مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    دوسری جانب کاروباری طبقے نے مطالبہ کر رہے ہیں کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی دوہزار پچیس میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر سرپلس ہے جبکہ ترسیلات زر تین ارب ستر کروڑ ڈالر موصول ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سودمیں 400 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود کو 7 فیصد تک لائے، افراط زر میں کافی حد تک کمی واقع ہوچکی جو اس وقت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کےباعث پالیسی ریٹ 7فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، شرح سود میں 4 فیصد کمی سےبینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے اور پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سےملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    صدر ایف پی سی سی آئی کا مزید کہنا تھا کہ شرح سودمیں بڑی کمی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

  • کرنسی نوٹوں پر  پابندی ، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

    کرنسی نوٹوں پر پابندی ، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا قلم کے نشانات یا ہاتھ سے لکھے ہوئے تحریر والے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں یہ خبریں گردش کر رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک نے قلم سے کوئی بھی تحریر لکھے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔

    تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ یکم جولائی 2025 سے قلم کے نشانات یا ہاتھ سے لکھے ہوئے کرنسی نوٹوں قابل قبول نہیں ہوں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نور احمد نے دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    نور احمد نے اسٹیٹ بینک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کرنسی نوٹ ایک قومی اثاثہ ہیں اور ان کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے ساتھ احتیاط اور احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے تاہم قلم کے نشان والے نوٹوں کے استعمال پر پابندی کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان

    کراچی : اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا ، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی 50سے100بیسزپوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے

    شرح سود میں ممکنہ رد و بدل کے حوالے سےکاروباری برادری، سرمایہ کار اورماہرین معیشت بےچینی سے منتظر ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ بارہ فیصد شرح سود میں ایک سے دو فیصد کمی کا امکان ہے، جس کا مقصد کاروباری لاگت کو کم کرکے صنعتی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور معاشی پہیہ دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

    وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

    رواں مالی سال کےدوران اسٹیٹ بینک شرح سود میں 10 فیصد کمی کر چکا ہے،

    مرکزی بینک نے کہا کہ اپریل 2025میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.3 فیصد رہی، مارچ 2025میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، مارچ 2025میں ترسیلات زرریکارڈ4ارب 10کروڑڈالر موصول ہوئیں.

    اسٹاک ماہرین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

    ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی، اگر شرح سود میں کمی نہ کی گئی تو ایکسپورٹ مزید متاثر ہوگئی۔