Tag: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

  • مارچ میں پاکستانیوں نے 4 ارب ڈالرز سے زائد کی اشیا منگوائیں، اسٹیٹ بینک

    مارچ میں پاکستانیوں نے 4 ارب ڈالرز سے زائد کی اشیا منگوائیں، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستان نے 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کی اشیا بیرون ممالک فروخت کیں جب کہ مارچ میں بیرون ممالک سے 4 ارب 87 کروڑ ڈالرز کی اشیا پاکستان منگوائی گئیں۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ماہانہ بنیاد پر درآمدات 13 فیصد بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔

    رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات کا مالی حجم 23 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات کا مالی حجم 40 ارب ڈالر رہا۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 24 فیصد کم ہوکر 17.14ارب ڈالررہا۔

  • اسٹیٹ بینک نے 60 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    اسٹیٹ بینک نے 60 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 60 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا ہے۔

    ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔

  • بینک صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بینک صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل اور ایپ "سنوائی” کا آغاز کردیا گیا ، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی بینکاری پروڈکٹ اور سہولت کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل اور ایپ "سنوائی” کا آغاز کردیا۔

    صارفین پورٹل کے ذریعے اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ اور سہولت کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پورٹل "سنوائی” صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ویب براؤزر کے علاوہ سنوائی موبائل ایپلیکیشن بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے، ہر شکایت کو ایک ٹریکنگ نمبر دیا جاتا ہے، جوایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے صارفین کو بھیج دیا جاتا ہے۔

  • 750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

    750روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

    مظفرآباد : نیشنل سیونگز ڈویژن کے مظفرآباد آفس کے زیر اہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی 96ویں تقریب منعقد ہوئی۔

    رواں سال 2023کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی جیتنے والی رقم کے ساتھ کل 1700 انعامات تھے۔ جیتنے والوں کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    قرعہ اندازی میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا نکلا جب کہ دوسرا انعام حاصل کرنے والے تین خوش نصیبوں کو 5 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے 1696افراد میں فی کس 9300 روپے نقد تقسیم کیے گئے۔

    ساڑھے 7 سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے ٹاپ 3 خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔

    پرائز بانڈز کو طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک محفوظ طریقہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل سیونگز ڈویژن کے ذریعے کی جاتی ہے۔

    100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی ؟

    واضح رہے کہ 100روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔

    سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

  • ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل

    ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے مزید 5 ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے، یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی  سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائیڈ ایکس چینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔

    مرکزی بینک کے مطابق پانچوں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے صدر و ذیلی دفاتر کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی دو ایکسچینج کمپنیوں کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔

  • پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    پاک چین برآمدات سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال(24-2023) کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست (2022-23) کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    سالانہ بنیاد پر چین کو کی گئی برآمدات اگست 2022 میں 159.021 ملین ڈالر تھی ، جبکہ اگست 2023 میں 198.932 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی جانب سے کی گئی برآمدات میں پہلے دو ماہ میں 8.26 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ 4.951ارب ڈالر سے 4.541 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً دوگنا اضافے کے بعد 14 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8.7 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر پاکستان کے ذخائر 14.07 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق جولائی تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کو مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے جو بڑھ کر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد  5 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

  • پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی

    پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آگئی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی۔ 

    وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے  پرائز بانڈز کو نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔ 

      قبل ازیں حکومت نے  ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے  کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ  مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں  30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی۔ 

    منسوخ شدہ پرائز بانڈز اسپشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، کمرشل بینکوں کو بھی پرائز بانڈز نقد یا تبادلہ کرانے کی درخواستیں قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔  

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منسوخ شدہ پرائز بانڈز 30 جون 2023 کے بعد نقد یا تبدیل کرانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ 

  • مرکزی بینک نے درآمدات کی پیشگی منظوری کی شرط واپس لے لی

    کراچی: امپورٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درآمدات کی پیشگی منظوری کی شرط واپس لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق اشیا کی درآمدات، بندرگاہ پر یا ٹرانزٹ میں ساز و سامان کے معاملے میں اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کی ہے کہ بینک تمام درآمد کنندگان کو ون ٹائم درآمد کی سہولت فراہم کریں۔

    مراسلے کے مطابق بینک دولت پاکستان نے کاروباری اداروں کی سہولت کے لیے مخصوص درآمدی سامان (ایچ ایس کوڈ چیپٹرز 84، 85 میں آنے والی اشیا اور ایچ ایس کوڈ چیپٹر 87 کے تحت بعض اشیا) کی پیشگی منظوری کی شرط واپس لے لی ہے، اور اس کی جگہ بینکوں کو عمومی ہدایت جاری کی ہے کہ خوراک، دوا، توانائی وغیرہ جیسی ضروری اشیا کی درآمد کو ترجیح دی جائے۔

    کاروباری برادری، مختلف تجارتی تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس نے یہ بات اجاگر کی ہے، کہ درآمدی اشیا لے کر آنے والے شپنگ کنٹینرز کی بڑی تعداد بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی ہے، کیوں کہ بینکوں کی جانب سے شپنگ کی دستاویزات جاری کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

    اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام درآمدکنندگان کو ایک بار سہولت فراہم کریں، جو یا تو اپنی ادائیگی کی میعاد کو 180 دن (یا اس سے زائد) تک توسیع دے سکتے ہوں، یا جو اپنی زیر التوا درآمدی ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے بیرون ملک سے رقوم کا بندوبست کر سکیں۔

    بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ 2023 تک ان شپمنٹس / اشیا کی دستاویزات کو پروسیس کر کے جاری کریں، جو پاکستانی بندرگاہ پر آ چکی ہوں، یا 18 جنوری 2023 کو یا اس سے قبل روانہ ہو چکی ہوں۔

    مزید برآں، بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے علم میں یہ بات لائیں کہ وہ مستقبل میں کسی زحمت سے بچنے کے لیے کوئی بھی درآمدی لین دین شروع کرنے سے پہلے اپنے بینک کو اس سے آگاہ کریں۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ ہدایت جاری ہونے کے بعد اب 180 یا زائد دن ادائیگی کی شرط کو بڑھانے والے مستفید ہوں گے۔

  • پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 87کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملے ہیں، یہ رقم اگلے ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔