Tag: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

  • منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

    منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان

    کراچی : یکم جولائی بروز منگل کو تمام بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکییشن بھی جاری کردیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا مرکزی بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس یکم جولائی کو بند رہیں گے۔

    مرکزی بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔

    ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، جبکہ پیر 30 جون کو، مالی سال کے اختتام کے باوجود بینکس اور مرکزی بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    کراچی : رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

    مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں اکیانوے کروڑ انتالیس لاکھ ڈالرز وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ 75 کروڑ42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے۔

    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے انسٹھ کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے اکتیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔

  • آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط ملنے پر زرِمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال

    آئی ایم ایف قرض کی پہلی قسط ملنے پر زرِمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال

    انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کی جانب سے پاکستان کو قرض کی پہلی قسط موصول ہونے پر زرِمبادلہ کے ذخائر میں نمایا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15.98 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں، اس وقت مرکزی بینک کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر 10.7 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ملنے پر زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھے، کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری آئی تھی، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔

    پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی مدت 37 ماہ ہوگی جبکہ اس کی پہلی قسط 30 ستمبر تک پاکستان کو ملنے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے، قرض کی منظوری کے ساتھ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بھی ختم ہوگیا ہے۔

  • 2024 کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں خوشگوار اضافہ

    2024 کی پہلی ششماہی میں بینکوں کے ڈپازٹس میں خوشگوار اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں 11.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کردیا، اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کے ڈپازٹس میں ہونے والے اضافے میں سیونگز اور کرنٹ ڈپازٹس کا حصہ زیادہ رہا۔

    جنوری تا جون 2024 کی مدت کیلئے ملک کے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، 2024 کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 11.5 فیصد توسیع ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضوں کی طلب کی سطح بلند رہی، نجی شعبے سے قرضوں کی خالص واپسی کا رجحان رہا۔

  • پاکستانی ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی، اسٹیٹ بینک

    پاکستانی ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بلندشرح سود اور مستحکم کرنسی کے سبب اسٹیٹ بینک کے ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں بتایا کہ 10 مئی 2024 تک ٹی بلز آکشن میں 3 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی، رواں مالی سال 10 مئی تک ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی،

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 20-2019 کے ماہ جنوری میں ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔

    مالی سال 20-2019 کے دوران پاکستانی ٹی بلزمیں ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کے قریب انویسٹمنٹ آئی تھی۔

    اس حوالے سے ماہرمعاشیات کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر معاہدے کے بعد ٹی بلز میں مزید سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم8 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ، اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا کہ 24 مئی تک بھیجی گئی رقم8 ارب ڈالرسےتجاوزکرگئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سال2020 کے وسط سےشروع کیا گیا تھا، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد7لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نےاپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے، مارچ کے مقابلے اپریل میں اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 6 فیصد کم رقم بھیجی، مارچ 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں 9 ہزار 858 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 650 ہوگئی۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر 2020سےاپریل 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالرمنافع واپس گیا جبکہ مقامی طور پر 4 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ ڈالراستعمال ہوئے۔

  • اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا اعلان کردیا

    اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا اعلان کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد پررہی۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز سے سرپلس رہا۔

    اسٹیٹ بینک نے جاری بیان میں کہا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 9.3 فیصد سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبےمیں 6.8 فیصد کی مضبوط نمو ہوئی۔

    صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں 0.5 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی، عید کے موقع پر ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 87.5 فیصد کم ہوا، جولائی تا مارچ جاری کھاتا 0.5 ارب ڈالر تک آگیا ہے۔ برآمدات میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی زرعی پیداوار بہتر ہوئیں اور اقتصادی سرگرمیاں معتدل رہیں۔

    مالیاتی ادارے نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک قرضے کی معقول رقم بشمول 1 ارب ڈالر یورو بانڈ واپسی کے قابل ہوا، اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر بھی 8.0 ارب ڈالرکے لگ بھگ برقراررہے۔

  • کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے پھر سرپلس میں آگیا

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے پھر سرپلس میں آگیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے پھر سرپلس میں آگیا ہے، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اس سال کے آغاز میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے خسارے میں رہنے والا کرنٹ اکاؤنٹ فروری 2024 میں پھر سے سرپلس میں آگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ فروری 24 میں کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔

    رواں سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہ گیا ہے، گزشتہ سال 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

  • پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ بعد پہلی بار سرپلس رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

    ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر کنٹرول سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے؟ رپورٹ جاری

    زرمبادلہ کے ذخائر کتنے رہ گئے؟ رپورٹ جاری

    کراچی : پاکستان میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11کروڑ 50لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ذخائر میں کمی کے بعد ڈالر کے مجموعی ذخائر 12.53 ارب ڈالر رہ گئے۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 10 نومبر 2023 کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.39ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.13ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 115ملین ڈالر کی کمی ریکارڈکی گئی تھی۔