Tag: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

  • عیدالفطر  کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

    عیدالفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

    کراچی :  اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے لیے ایس ایم ایس سروس اس بار بھی جاری رکھی ہے، 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے نوٹوں کے اجرا کا اعلان کردیا گیا، نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد  20 مئی  سے 23 جون تک منتخب برانچوں سے نوٹ حاصل کرسکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق  19  مئی سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کا آغاز کیا جائے گا اور 20  سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کا طریقہ کار بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو پابند کیا گیا ہےکہ وہ اپنے نادرا کا شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ مذکورہ نمبر (8877) پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

    ای برانچز کے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں، ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

    نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700شاخوں سے دستیاب ہوں گے، نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

  • سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

    سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

    اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، اسٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے بڑے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز  موصول ہو گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اسٹیٹ بینک”][/bs-quote]

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امداد کی ایک ایک ارب ڈالر کی باقی دو اقساط آئندہ چند روز میں مل جائیں گی۔

    سعودی عرب کی جانب سے یہ پیکج پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کا اعلان وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط آج ملے گی، وزارت خزانہ


    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    دونوں ممالک کے مابین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

  • دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،  ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی

    دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر، ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی

    کراچی : دنیا بھر سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک مجموعی طور پر جمع ہونے والی رقم ایک ارب 58 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  ویب سائٹ پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق 6 جولائی سے 28 اگست تک مختلف بینکوں میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں ایک ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 924 روپے جمع ہوئے۔

    ڈیم فنڈز میں شہریوں نے بینکوں کے ذریعے ایک ارب 52 کروڑ سے زائد روپے جمع کرائے ، اس کے علاوہ مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ روپے جمع کرائے ہوئے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

    عد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم  فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔