Tag: اسٹیٹ بینک

  • اسٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان کب کرے گا؟

    اسٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان کب کرے گا؟

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زری پالیسی کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ادارے کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل 4 اپریل 2023 کو اسٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگا۔

    اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد چار اپریل ہی کو پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔

  • حکومت نے مزید کئی کھرب کا قرض لے لیا

    حکومت نے مزید کئی کھرب کا قرض لے لیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران بینکوں سے 2 ہزار 260 ارب روپے قرض لیا ہے، سال 2021 کے مقابلے میں سال 2022 میں حکومتی قرض کے حجم میں 9 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ سپورٹ کے لیے حکومتی قرضوں کا حجم 2 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 تا مارچ 2023 حکومت نے بینکوں سے 2 ہزار 260 ارب روپے قرضہ لیا، گزشتہ سال اس عرصے میں 535 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ تک مختلف کمپنیوں نے بھی 248 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے ہیں، جس کا حجم گزشتہ سال کے اس عرصے میں 911 ارب روپے تھا۔

    خیال رہے کہ صرف دسمبر 2022 میں حکومت نے 92 ارب روپے کا قرض لیا تھا جبکہ دسمبر 2022 تک حکومت کا مجموعی قرض 51 کھرب روپے تک جا پہنچا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2021 کے مقابلے میں حکومتی قرض میں 9 کھرب 50 کروڑ کا اضافہ ہوا، دسمبر 2021 میں حکومت کی جانب سے لیا جانے والا قرض 41 کھرب 54 کروڑ روپے تھا۔

  • ملک کا مجموعی قرض 54 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

    ملک کا مجموعی قرض 54 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کا مجموعی حکومتی قرض 54 کھرب 94 ارب سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مجموعی حکومتی قرض جنوری 2023 میں 54 کھرب 94 ارب 20 کروڑ روپے ہوگیا۔

    دسمبر 2022 کے مقابلے میں مجموعی قرض میں 7.7 فیصد یعنی 3 کھرب 94 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ برس کا تقابل کیا جائے تو جنوری 2022 سے اب تک مجموعی قرض میں 29.6 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں صرف بیرونی قرض 20 کھرب 68 ارب 30 کروڑ روپے ہوگیا۔

    بیرونی قرض گزشتہ جنوری 2022 کے مقابلے میں 38.1 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے میں 15.7 بڑھ گیا۔

  • آئی ایم ایف کی شرط ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ قبل از وقت بلالی

    آئی ایم ایف کی شرط ، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ قبل از وقت بلالی

    کراچی : آئی ایم ایف کی شرط۔ پر عملدرآمد کے لئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی قبل ازوقت میٹنگ آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرح سود بڑھانے کی شرط۔ پر عملدرآمد کے لئے اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ سولہ کے بجائے آج بلا لی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پرشرح سود دو سو سے تین سو بیسسز پوائنٹس اضافہ کا دباو ہے، پاکستان میں شرح سود سترہ فیصد سےبڑھ کرانیس سے بیس فیصد ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب کراچی چیمبر اور ایف پی سی سی آئی کی جانب سے شرح سود مزید بڑھانے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

  • شرح سود میں 2 فی صد تک کے اضافے کا فیصلہ ہو سکتا ہے، اسٹیٹ بینک

    شرح سود میں 2 فی صد تک کے اضافے کا فیصلہ ہو سکتا ہے، اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: بینک دولت پاکستان نے کہا ہے کہ شرح سود کو 2 فی صد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف شرط کے بعد شرح سود کو 2 فی صد تک بڑھانے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی کی میٹنگ 2 مارچ کو ہوگی، اس سے قبل مانیٹری کمیٹی کی میٹنگ 16 مارچ کو طے تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو بھی مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک فی صد اضافے کا اعلان کر کے سود کی شرح 16 سے 17 فی صد کر دی تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زر مبادلہ ذخائر کم ہوئے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا، مہنگائی سے اوورسیز کے اخراجات بڑھتے ہیں اور اثر ترسیلات زر پر بھی پڑتا ہے۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کے مطابق آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا، اس سے کاروبار مزید تباہ ہوں گے۔

  • اسٹیٹ بینک کا  ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سی اے اے کو خط

    اسٹیٹ بینک کا ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سی اے اے کو خط

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے ایئرپورٹس سے ڈالرسمیت غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سی اے اے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی اسمگلنگ روکنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک بوتھ کے لئے جگہ دی جائے۔

    خط میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کسٹمزکے ساتھ کرنسی اسمگلنگ روکنے اور ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی کرے گی۔

    کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکسچینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکسچینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

    اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز شعبہ کے جوائنٹ ڈاریکٹر نے سی اے اے شعبہ کمرشل حکام کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

    ملک سے ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں تیزی کے بعد اسٹیٹ بینک نے سی اے اے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

    کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں خطرناک حد تک کم کر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈالر کے ذخائرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائرمیں 27 جنوری 2023 تک خطرناک حد تک کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک نے 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کر دیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اکہتر کروڑ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کم ہو کرآٹھ ارب چوہتر کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد تین ارب آٹھ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

    اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر گیارہ کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعدپانچ ارب پینسٹھ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

  • اسٹیٹ بینک نے بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس تفصیلات طلب کرلیں

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے بندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرزکی کلیئرنس تفصیلات طلب کرلیں، مرکزی بینک کےاس عمل سےبندرگاہوں پرپھنسےکنٹینرز جلد کلیئر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ ہونے والے اجلاس کےنتیجے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، اسٹیٹ بینک نےبندرگاہوں پر پھنسے درآمدی کنٹینرزکی کلیئرنس تفصیلات طلب کرلیں۔

    کے سی سی آئی نے کہا کہ تاجر و صنعتکاربرادری ویب سائٹ پر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرے، اسٹیٹ بینک کو بندرگاہوں پر پھنسے کنسائنمنٹس کی معلومات بھجوائی
    جائیں گی۔

    کےسی سی آئی کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کےاس عمل سےبندرگاہوں پرپھنسےکنٹینرز جلد کلیئر ہوں گے، مزیدمعلومات کے لئے کراچی چیمبر سے رابطہ کیاجائے۔

  • اسٹیٹ بینک نے مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی

    اسٹیٹ بینک نے مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک سربراہان کو خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاؤنٹ کھولیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے، اکاؤنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں، اور مساجد، ٹرسٹ سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں۔

    خط میں غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیرٹیز کے اکاؤنٹ بھی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیا جائے۔