Tag: اسٹیٹ بینک

  • عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

    عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کر دی

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کی نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت جاری رہے گی، ہم بینکوں کے ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام تک نئے نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں کہ نئے کرنسی نوٹ عوام الناس تک پہنچ سکیں۔


    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت


    بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کریں گے، نئے بینک نوٹوں کی تقسیم اور تمام کمرشل بینک برانچوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کر دی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو نئے بینک نوٹوں کی بہ آسانی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

  • نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ؟

    نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ؟

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، پالیسی میں شرح سود میں کتنی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کمیٹی آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی، معاشی ماہرین شرح سود میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹس کمی کی توقع کررہے ہیں۔

    پاکستان میں موجودہ شرح سود بارہ فیصد ہے، اسٹیٹ بینک گزشتہ آٹھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں دس فیصد تک کمی کرچکا ہے۔

    ملک میں تجارتی ایسوسی ایشن، ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی ممبرز شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ادارہ شماریات نے بتایا کہ فروری میں مہنگائی کی شرح اٹھائیس فیصد سے کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آچکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 0.7 ارب ڈالر سے سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر تھا اور جنوری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر رہا۔

    مرکزی بینک نے کہا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہیں۔

  • اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

    مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے  برقرار  رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔

    اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی  نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اربوں روپے مالیت کے ٹی بلز کی نیلامی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    اربوں روپے مالیت کے ٹی بلز کی نیلامی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز کی نیلامی کے حوالے سے اعداد و شمار شیئر کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے 259 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کئے۔

    حکومت نے 144.9 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز فروخت کئے، تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 2 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.82 فیصد رہی۔

    حکومت نے 26.3 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز فروخت کئے ،چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 17 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.67 فیصد رہی۔

    حکومت نے 87.7 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز فروخت کئے، بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 6 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.649 فیصد رہی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  حکومت کا نیلامی میں 350 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کا اندازہ تھا۔

    مزید پڑھیں : تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ کو مسترد کر دیا

    ملک کی تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی شرح سود میں ایک فیصد کمی کو مسترد کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا یہ بہترین موقع تھا۔

  • بینک بند ہوں گے، اعلان ہو گیا

    بینک بند ہوں گے، اعلان ہو گیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل تمام سرکاری اور نجی بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابنق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس لئے کل بروز 5 فروری تمام سرکاری اور نجی بینک بند رہیں گے۔

    یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے کشمیریوں کی حمایت کے اظہار کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی پاکستان کی سالانہ روایت کے مطابق ہے۔

    یوم کشمیر ہر سال 5 فروری کو پاکستان بھر میں ریلیوں، سیمیناروں اور مظاہروں کے ساتھ منایا جاتا ہے تاکہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا جا سکے اور ان کے حق خودارادیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر اور آزاد کشمیر میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔

  • تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو مسترد کر دیا

    تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو مسترد کر دیا

    تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی شرح سود میں ایک فیصد کمی کو مسترد کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا یہ بہترین موقع تھا۔

    کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے بھی شرح سود میں ایک فیصد کمی کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہ شرح سود میں معمولی کمی چیلنجز سے نمٹنے، ترقی کی صلاحیت اُجاگر کرنے کیلیے ناکافی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے مالی اور اقتصادی مسائل کو حل نہیں کر سکتا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہوگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/state-bank-announces-interest-rate-cut/

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے، دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آ گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ دسمبر 2024 میں  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا ہے، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16.19 ارب ڈالر ہیں جبکہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.44 ارب ڈالر  ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے اس ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگی اور مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح ساڑھے 5 سے ساڑھے7 فیصد تک رہے گی۔

    گورنر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ترقی کی شرح ڈھائی سے ساڑھے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے 400 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    اسٹیٹ بینک نے 400 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 400 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے، 3، 6 اور 12 ماہ کے بلز فروخت کیے گئے۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹریژری بلزفروخت کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 434 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں، ٹریژری بلز کے لیے بینکوں سے 1 ہزار 701 ارب روپے کی پیشکش ملی تھی۔

    ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 21 سے 50 بیسز پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، سہ ماہی ٹریژری بل کا شرح منافع 11.78 فیصد ہوگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے فروخت کردہ ششماہی ٹی بلز کا شرح منافع 11.79 فیصد ہے جبکہ 12 ماہ کے ٹریژری بلز پر شرح منافع 11.8 فیصد ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/prize-bond-state-bank-statement/

     

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کردی جس کے بعد ملک میں شرح سود 15 سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے، شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آ گئی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔

    اکتوبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا، گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.05 ارب ڈالر ہوگئے، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 16 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

    مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی ہر لحاظ سے ملک کے لیے بہتر ہے، اسٹیٹ بینک محتاط انداز میں شرح سود کم کررہا ہے، اس سے سرمایہ کاری بڑھتی ہے، مہنگائی میں کمی کے بھی چانسز ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوتی ہے تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے، مہنگائی کی شرح 5 سے 7 کے درمیان رہتی ہے تو مزید بہتری ہوسکتی ہے۔

    تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ شرح سود میں مزید دو فیصد کمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ملک میں شرح میں کمی کو سنگل ڈجٹ پر لانا ہوگا، جنوری میں شرح سود کو سنگل ڈجٹ پر لانا چاہیے۔

  • نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی : نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی پالیسی ریٹ کا اعلان کرے گی۔

    شرح سود میں دو سے تین فیصد تک کمی متوقع ہے، موجودہ شرح سود پندرہ فیصد ہے، جون 2024 سے اب تک مانیٹری کمیٹی شرح سود میں سات فیصد کمی کرچکی ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح اڑتیس فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ نو فیصد پر آچکی ہے۔

    اکتوبر دوہزار چوبیس میں کرنٹ اکاؤنٹ چونتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اگست اور ستمبر میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تھا۔

    نومبر دوہزار چوبیس میں ترسیلات زر تین ارب نوے کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئی ہیں جبکہ کے سی سی آئی، ایف پی سی سی آئی اور دیگر بزنس کمیونٹیز کی جانب سے چار سے پانچ فیصد شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/