Tag: اسٹیٹ بینک

  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو میں اضافہ

    رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو حوصلہ افزا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سنہ 2018 کی پہلی معاشی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔

    رپورٹ کےمطابق پاکستانی معیشت بیرونی جھٹکے برداشت کرسکتی ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو حوصلہ افزا ہے۔ توانائی کی بہتر دستیابی اور امن و امان سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ عوام کی قوت خرید اور قرضوں تک آسان رسائی حوصلہ افزا ہے۔ کپاس کے سوا تمام بڑی فصلوں کی پیداوار ہدف سے زائد رہی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث بیرونی شعبہ دباؤ میں رہا۔

    اسٹیٹ بینک کی تجویز کے مطابق برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت سازگار پالیسیاں بنائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا تاہم ٹیکس کا دائرہ نہیں بڑھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روپے کی قدرمیں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

    روپے کی قدرمیں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

    اسلام آباد : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ روپے کی قدر میں کمی پاکستانی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ملیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ملکی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، روپے کی قدر میں کمی کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آئی ایم ایف چیف نے پاکستانی معیشت کو درپیش چار چیلنجز کی بھی نشاندہی کردی۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن کا کہنا تھا  کہ حکومت کا سیاسی عدم استحکام سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔

    اس کےعلاوہ پاکستانی معیشت کو زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم رکھنا، مالیاتی خسارہ پر قابو اور الیکشن تک اصلاحات اورمعاشی نظم وضبط برقرار رکھنے جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں 20 فی صد اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے، سی پیک سے23ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تو پاکستان پر غیرملکی ادائیگیوں کا دباؤ کچھ کم ہو سکے گا۔


    مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ


    آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ رواں سال معاشی ترقی کا ہدف پورانہیں ہوسکےگا، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چھ فیصد رہنےکا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ملک میں متعدد اے ٹی ایم ہیک ہوگئے، اسٹیٹ بینک

    ملک میں متعدد اے ٹی ایم ہیک ہوگئے، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک میں متعدد اےٹی ایم ہیک ہوگئے ہیں جنہیں اسکمنگ کے ذریعے کلون کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اسکمنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا، متعلقہ بینک کو صارفین کو پوری ادائیگی کرنے کی ہدایت کردی، اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے، ہیکرز نے پاسورڈ چوری کرکے چھ سو سے زائد بینک اکاؤنٹس خالی کردیئے۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جا ری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں متعدد اے ٹی ایمز ہیک ہوگئے ہیں، ایک بینک کے اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے کلون کردیئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ جعلی اے ٹی ایم کارڈز اندرون اور بیرون ملک استعمال کئےگئے، سائبر کرائم کی اس واردات میں صارفین کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعدد اے ٹی ایم کارڈز بلاک جبکہ مشکوک اےٹی ایم مشینیں بھی بند کردی گئیں ہیں، ابھی تک 296 صارفین نے متنازع لین دین کی تصدیق کی ہے اور تخمینے کے مطابق متعلقہ بینک کو اپنے صارفین کے حوالے سے 10.2 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    مذکورہ بینک نے ڈپازٹرز کو ان کے نقصان کے مساوی رقم واپس کرنا بھی شروع کر دی ہے۔


    مزید پڑھیں: ہیکرز نے اے ٹی ایم صارفین کے لاکھوں روپے لوٹ لیے


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے میں شاپنگ سینٹر سے اے ٹی ایم پاس ورڈز ہیک کرکے بھاری رقوم نکلوانے کا انکشاف ہوا تھا، ڈیفنس میں ایک بینک کے صارف کی رقم اگلے دن چین کے شہر شنگھائی میں نکالی گئی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں کراچی کے ایک اور کھاتےدار کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے نکالے گئے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • ایف بی آر کی پیراڈائز لیکس میں نامزد افراد کی معلومات کیلئے اسٹیٹ بینک سے مدد طلب

    ایف بی آر کی پیراڈائز لیکس میں نامزد افراد کی معلومات کیلئے اسٹیٹ بینک سے مدد طلب

    اسلام آباد : پانامہ کے بعد پیراڈائز لیکس میں نامز د افراد کی معلومات اکھٹا کرنا شروع کردیں، ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک سے مدد طلب کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیرزاڈائز لیکس میں نامزد افراد کی معلومات معلومات اکھٹا کرنا شروع کردیں ہے ، جس کے لئے ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پیراڈائز لیکس میں شامل افراد کے اکاؤنٹس کے بارے میں متعلقہ بینکوں سے معلومات حاصل کرکے دے۔

    ان افراد میں کمرشل بینکوں اور بڑی بڑی کمپنیوں کے مالک شامل ہیں جبکہ ان افراد سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل ایس ای سی پی کا پیراڈائزلیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف ایکشن ایس ای سی پی نےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی تھی اور کہا تھا کہ ایس ای سی پی قوانین کے مطابق کارروائی کرے گا۔


    مزید پڑھیں : پیراڈائز پیپرز میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک


    یاد رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا پانامہ پپپرز کی طرح پیراڈائز پپیرز میں سامنے آنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ نامزد افراد کی تفصیلات بینکوں سے حاصل کی جائیں گی، بینک اس بات کی چھان بین کریں گے کہ یہ رقم غیر ملکی اکاؤنٹس میں منتقل کیسے کی گئی تھی۔ یہ سرمایہ کاری کیسے عمل میں آئی اس کے بارے میں بھی تحقیقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ  آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کام کرنے والی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے نے پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کی تھیں، جس میں ایک سو پینتیس پاکستانیوں کے نام سامنے آئے تھے۔

    مذکورہ دستاویز میں پہلا نام ٹیکس چوری کرکے آف شور کمپنی بنانے والے شوکت عزیزکا ہے، این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کا نام بھی شامل تھا۔


    مزید پڑھیں : پیراڈائز لیکس: سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی ٹیکس چور نکلے


    پیراڈائز پیپرز کے مطابق شوکت عزیز نے وزارت داخلہ کے دور میں انٹارکٹک ٹرسٹ قائم کیا تھا، ٹرسٹ کی بینیفشری شوکت عزیز کی اہلیہ بچے اور پوتی ہیں

    پیپرز کے مطابق ایاز خان نیازی کی ایک کمپنی ٹرسٹ اینڈ لشین ڈسکریشنری کےنام سے ہے جبکہ باقی تین کمپنیاں انڈلشین، اسٹیبشلمنٹ لمیٹڈ، انڈلشین انٹرپرائز لمیٹڈ اور انڈلشین ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام سے ہیں، تینوں کمپنیاں دو ہزار دس میں قائم کی گئیں،ایاز خان کے دو بھائی اور والد کے نام بطور ڈائریکٹر پیراڈائز پیپرز میں شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے ٹی ایمز بند، شہری رقم کے حصول سے محروم

    اے ٹی ایمز بند، شہری رقم کے حصول سے محروم

    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بیشتر اے ٹی ایمز سے نقدی ختم ہوگئی، چند دستیاب اے ٹی ایمز پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کل عید قرباں ہے اور جو افراد بینک سے رقم نکال نہیں سکے یا انہیں امید تھی کہ وہ آج اے ٹی ایم سے رقم حاصل کرسکیں گے تو انہیں مایوسی کا سامنا ہے۔

    ملک بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایمز سے نقدی ختم ہوگئی ہے اور شہری جگہ جگہ اے ٹی ایم کی تلاش میں پھر رہے ہیں جہاں کارڈ لگانے پر انہیں نقدی کے بجائے کیش ختم ہونے کی اطلاع ملتی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ کچھ اے ٹی ایمز میں نقدی موجود ہے جہاں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ ہفتہ تا پیر چار دن ویسے بھی بینک بند ہیں اگر اے ٹی ایمز میں نقدی نہیں ہوگی تو رقم کا حصول کیسے ممکن ہوگا؟

    پریشانی کے شکار افراد نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایمز مشینیں خالی ہونے کے ذمہ دار بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ ایسے اہم مواقع پر اے ٹی ایمز فعال رکھیں۔

  • اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے مؤقف کی نفی کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کو درست قرار دیتے ہوئے بیرونی خسارے کو ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ قراردے دیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی پراسٹیٹ بینک میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ پر وزیر خزانہ کے بیان سے عدم اتفاق کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں 3.1فیصد تبدیلی ہوئی، جس کے بعد ڈالر104.90روپے سے بڑھ کر108.25روپے کا ہوگیا۔

    بیرونی کھاتے کاخسارہ بڑھنے سے بھی ایکسچینج ریٹ میں کمی ہوئی، ایکسچینج ریٹ میں کمی بیرونی کھاتے میں عدم توازن کو کم کرے گی۔


    پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی، ڈالر 109 روپےکا ہوگیا


    اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے، لہٰذا روپے کی قدر میں کمی کو درست اقدام ہے۔


    ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، اسحاق ڈار حرکت میں آگئے


    واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں3روپے35پیسے اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے سیاسی صورتحال اوربینکوں کو روپے کی قدرمیں کمی کاذمہ دارٹھہرایا تھا۔

  • عید کی تعطیلات:‌ بینکس 5 دن تک بند رہیں گے

    عید کی تعطیلات:‌ بینکس 5 دن تک بند رہیں گے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔

    وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 26 جون پیر سے 28 جون بروز بدھ تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 24 اور 25 جون کو ہفتہ اور اتوار کا دن ہے، ان دو دنوں میں ہفتے وار تعطیلات کے باعث بینک ویسے ہی بند رہتے ہیں اور اب عید الفطر کی چھٹیاں پیر سے شروع ہورہی ہیں جس کے بعد اب بینک 24 جون ہفتے سے 28 جون بدھ تک بند رہیں گے۔

    پانچ دن تک بینک بند رہنے کے اعلان سے کاروباری حلقوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، عید سے چند روز قبل خریداری انتہائی عروج پر ہوتی ہے اور ان ہی آخری دو دنوں میں بینکس بند رہیں گے جب عوام کو بینکوں سے رقم نکالنے کی شدید ضرورت ہوگی۔

    یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ہر سال عید کی چھٹیوں میں بینکوں کے اے ٹی ایم خالی ہوجاتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے متعدد بار حکم ناموں کے باوجود عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں کیش نہیں ڈالا جاتا اور عوام جگہ جگہ اے ٹی ایم میں جاتے اور خالی ہاتھ واپس آتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

    اب پانچ دن تک بینک بند رہنے اور اے ٹی ایم بھی خالی ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

  • یوتھ لون میں‌ 75 فیصد قرضے پنجاب کو دیے گئے، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    یوتھ لون میں‌ 75 فیصد قرضے پنجاب کو دیے گئے، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    لاہور: اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کاقرضہ صرف پنجاب میں بٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ یوتھ لون اسکیم کے تحت اکتوبر تا دسمبر 2016 قرضوں میں 107 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سے 75 فیصد قرضے پنجاب کو دیے گئے۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق نیشنل بینک سے بڑے پیمانے پر قرضوں کا اجرا کیاگیا جبکہ ایم سی بی نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرضہ جاری ہی نہیں کیا۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون کے لیے 74 ہزار 471 درخواستیں وصول کی گئیں جن میں سے 55 ہزار 838 درخواستیں صرف پنجاب سے آئیں۔ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت سندھ کو صرف 8 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کو 9 فیصد قرضے دیے گئے۔

    واضح رہے نواز شریف نے اسکیم کا آغاز گزشتہ برس 100 ارب روپے کے بجٹ سے کیا تھا، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اس اسکیم کی سربراہی کررہی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو ان کے ہٹانے کے احکامات کے بعد مریم نواز نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • پاناماکیس : نام آگئےجےآئی ٹی آج ہی تشکیل دی جائے گی‘سپریم کورٹ

    پاناماکیس : نام آگئےجےآئی ٹی آج ہی تشکیل دی جائے گی‘سپریم کورٹ

    اسلام آباد :سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ نےپاناماکیس کی سماعت مکمل کرلی۔عدالت عظمی کاکہناہےکہ نام آگئے ہیں اور جے آئی ٹی آج ہی تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نےجسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل کےحوالےسےسماعت کی۔

    سپریم کورٹ میں سماعت کےدوران قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایس ای سی پی عدالت میں پیش ہوئے۔دونوں اداروں میں کام کرنےوالےگریڈ18کےافسران کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی۔

    جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سماعت کےدوران جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ جے آئی ٹی کےلیے بھیجے گئے نام باہرکیسے نکلے؟ادارے سیکریسی برقرار کیوں نہیں رکھ سکتے؟

    جسٹس اعجازالاحسن نےکہاکہ فہرست عدالت پہنچنے سے پہلے اداروں نے نام خود آؤٹ کیے۔انہوں نےکہاکہ آپ کے بھیجےہوئے ناموں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کےدوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریماکس دیے کہآپ کے بھیجے ہوئے ناموں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔انہوں نےکہاکہ ایسے لگا ہمارے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ نے سماعت کےدوران ریماکس دیےناموں کی سیاسی وابستگی سے متعلق منفی رپورٹ ملی ہےجبکہ نام لیک ہونے کے ذمہ دار اداروں کے سربراہ ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا کہ متنازع کمیشن کا فائدہ کس کو ہوگا؟۔


    پاناما کیس : سپریم کورٹ نے دو جے آئی ٹی ممبران کے نام مسترد کردیے


    خیال رہےکہ 3مئی 2017 کوسپریم کورٹ نے پاناماکیس میں جے آئی ٹی کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مستردکردیاتھاجبکہ دیگر چار اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے نام عدالت عظمی نے منظور کرلیےتھے۔

    یاد رہےکہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے20اپریل کے فیصلےپر عمل درآمد کرانے کےلیےعدالت عظمیٰ کےلارجربینچ نے چیف جسٹس پاکستان سے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

    سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نےفیصلے میں شریف خاندان پرلندن جائیدادوں کےحوالےسےلگائےگئے الزامات کی تحقیقات کےلیےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

    واضح رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ کی جانب سےجے آئی ٹی تشکیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جبکہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ بینچ کےسامنےجمع کرائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قرض اتارو ملک سنوارو، اسٹیٹ بینک کا عوام کی رقم واپس کرنے کا حکم

    قرض اتارو ملک سنوارو، اسٹیٹ بینک کا عوام کی رقم واپس کرنے کا حکم

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے ’’قرض اتارو ملک سنوارو‘‘ کی بطور قرض حسنہ لی گئی رقم کی امانت انیس سال بعد عوام کو واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رضوان عامر کی رپورٹ کے مطابق سال اُنیس سو اٹھانوے میں پاکستان نے بھارت کے جواب میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کئے۔ جس کے باعث پاکستان پر عالمی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئیں تو اس وقت کی نواز حکومت نے قرض اُتارو ملک سنوارو نامی اسکیم متعارف کروائی۔

    اس اسکیم میں حکومت نے عوام سے دو سال کیلئے قرض حسنہ مانگا ،  دو سال کی مدت کیلئے لیا گیا یہ قرض حسنہ مختلف بینک 19سال تک دبائے بیٹھے رہے، بینکوں نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی رقم کا برسوں تک کوئی حساب نہیں دیا۔

    آخر کار قرض اُتارو ملک سنوارو کے نام پرعوام سے دو سال کیلئے لیے گئے قرض حسنہ کا اسٹیٹ بینک کو خیال آہی گیا، عوام اپنی رقم کے حصول کیلئے رُل گئے۔

    اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں معاملہ اُٹھادیا، شور مچا اور بالآخر اسٹیٹ بینک جاگ گیا۔ بینکوں کو لوگوں کی رقوم واپس کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق قرض اُتارو ملک سنوارو اسکیم کے تحت 47 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔