Tag: اسٹیٹ بینک

  • یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔

    کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔

    تاہم اسٹیٹ بینک 31 دسمبر تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 559 ملین ڈالر کا اضافہ

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 559 ملین ڈالر کا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 21,073.9 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 16,171.6 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,902.3 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 دسمبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 559 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے مرکزی بینک کوآئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

  • کرنسی نوٹس کے سیکیورٹی فیوچرز کے لئے اسمارٹ فون ایپلیکیشن ویڈیوز متعارف

    کرنسی نوٹس کے سیکیورٹی فیوچرز کے لئے اسمارٹ فون ایپلیکیشن ویڈیوز متعارف

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹس کے سیکیورٹی فیوچرز کے لئے اسمارٹ فون ایپلیکیشن ویڈیوز متعارف کرادی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وترہ نے کہا ہے کہ 500اور زائد مالیت کے بینک نوٹس کی سیکیورٹی فیوچرز کے مزید مضبوط بنانے کے لئے فیڈرل گورنمنٹ سے اجازت مانگی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹس کے سیکیورٹی فیوچرز کی آگاہی کے لئے ویڈیوز بھی جاری کردی ہے،انھوں نے کہا کہ لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کا شکر گزار ہوں جعلی کرنسی نوٹس کیخلاف موثر کاروائی پر بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس وسائل نہیں ہوتے جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے آفیشل کرنسی فنانشل سسٹم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،امید ہے یہ سیکیورٹی فیوچرز 2016کے تھرد کوارٹرتک ایمپلیمنٹ شروع ہوجائیں گے، جعلی کرنسی نوٹس کے بارے میں عوام رپورٹ کرے۔

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 110 ملین ڈالر کا اضافہ

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 110 ملین ڈالر کا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 27 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 19,819.3 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14,787.3 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5,032.0 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 نومبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 110 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے مرکزی بینک کو 114 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 117 ملین ڈالر کی کمی

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 117 ملین ڈالر کی کمی

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 06 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 19,746.3 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14,704.2 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5,042.1 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 06 نومبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 117 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    رواں ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 108 ملین امریکی ڈالر ادا کئے۔

  • اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری

    اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری کر دیا۔

    بینک دولت پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 17 اکتوبر 2015ء کو منعقد ہوا جس میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے کام کے حوالے سے 30 جون 2015ء کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشواروں اور کارکردگی کے سالانہ جائزے کی منظوری دی گئی۔

    کارکردگی کا سالانہ جائزہ، جس میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی گوشوارے اور آڈیٹر کی رپورٹ شامل ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کی دفعہ 40 (2) کے مطابق عوام کے لیے جاری اور وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

    کارکردگی کا سالانہ جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے ذیل میں دیے گئے لنک پر دستیاب ہے۔

    http://www.sbp.org.pk/reports/annual/arFY15/Vol1/anul-index-eng.htm

  • غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 102 ملین ڈالر کی کمی

    غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 102 ملین ڈالر کی کمی

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر 19،818.7 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 14,918.3 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,900.4 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 اکتوبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 102 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 15,202 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    رواں ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 123 ملین امریکی ڈالر ادا کئے۔

  • نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    کراچی:  اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

    عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء 8جولائی  سے شروع ہوگا، ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

    ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا اس شارٹ کوڈ کو متعلقہ بینک برانچ میں دے کر نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔

    ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں، اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • کرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت

    کرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت

    کراچی : اسٹیٹ بینک نےکرنسی ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی بلزجمع کرنے اوراے ٹی ایمزلگانےکی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کرنسی کا لین دین کرنے والی اے کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیزکو یوٹیلٹی بلز جمع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اب ملک بھرمیں شہری بجلی،گیس اورٹیلی فون کےبلزکرنسی ایکسچینج کمپنیز پربھی جمع کراسکیں گے۔اے کٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز کو بینک اے ٹی ایمزنصب کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز کو یوٹیلٹی اداروں اور بینک کےساتھ معاہدے کی نقل اسٹیٹ بینک میں جمع کرانی ہو گی ۔

  • ڈپازیٹرز کا تحفظ اور شفاف بنکاری ایس بی پی کا کام ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک

    ڈپازیٹرز کا تحفظ اور شفاف بنکاری ایس بی پی کا کام ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک

    کراچی: ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان عابد قمر کاکہنا ہے کہ ڈپازیٹرز کا تحفظ اور شفاف بنکاری ایس بی پی کا کام ہے ، کسب کی خراب حالت کے سبب انہیں دوسری بینکوں میں ضم کرنے کی تجویز دی تھی جس میں کسب انتظامیہ ناکام رہی۔

     کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا کہ کسب میں ڈیڑھ لاکھ ڈپازیٹرز ہیں جن کا سر مایہ 57 ارب روپے ہے جس کا تحفظ اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، کسب کی خراب مالی انتظامیہ حالت کے باعث بینک انضمام اسکیم کا فیصلہ کیا گیا۔

     ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عسکری، جے ایس بینک، اسلامی، اور سندھ بینک نے انضمام کے لیے کوشش ظاہر کی تھی، اسٹیٹ بینک ایف ڈی آئی کی قدر کرتا ہے ، مگر ڈپازیٹرز کا مفاد سب سے اہم ہے۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کو کسی کمزور سرمایہ دار کے حوالے کرنا ڈپازیٹرز کے مفاد میں نہیں ، وزات خزانہ سے منظوری سے کسب بینک الاسلامی میں ضم کردیا جائے گا۔