Tag: اسٹیٹ بینک

  • اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں‌ شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی ہے، شرح سود 17.5 فیصد ہوگئی۔

    اس سے قبل شرح سود 19.5 فیصد تھی جو اس مانیٹری پالیسی میں کم ہو کر 17.5 فیصد ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی کی شرح اگست کے دوران 9.64 فیصد پر آگئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کے بعد کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کو 19.5 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 2 فیصد کمی اچھی خاصی ہے، اس سے معیشت، زراعت، صنعت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اگر شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آجائے تو معیشت کو چار چاند لگ جائیں گے، دعا ہے کہ شرح سود بھی مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجیٹ میں آجائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف حکام سے گفتگو اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد شرح نمو گروتھ کے لیے اقدامات کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق حکومت کوشش کررہی ہے، مذاکرات میں برادر ملک نے بھرپور ساتھ دیا ہے، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا ایسے آگے نہیں چل سکتے۔

  • نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک  کا اہم بیان آگیا

    نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

    کراچی: نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان آگیا ، جس میں کہا عوام کے کچھ حلقوں نے ایک ڈیزائن میں غلط طور پر ایک خاص مذہب کو نمایاں کرنے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی وضاحت آگئی، جس میں کہا ہے کہ جنوری میں موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے آرٹ مقابلے کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا، مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طریقوں کے مطابق ڈیزائن کی تیاری کے عمل میں عوام کو شامل کرنا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جمع کرائے گئے ڈیزائنوں کا جائزہ معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر 2024 ءکو کیا گیا:مقابلے کے ان نتائج کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید کہا کہ فاتح قرار پانے والے ڈیزائنوں میں سے ایک میں مذہبی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے ملک میں موجود مختلف مذاہب کو اجاگر کیا گیا، عوام کے کچھ حلقوں نے اسے غلط طور پر ایک خاص مذہب کو نمایاں کرنے کی کوشش کے طور پر بیان کیا، آرٹ کمیٹی نے فاتح ڈیزائن کا انتخاب محض اس کے فنی معیار اور مذہبی تنوع کے موضوع کی بنیاد پر کیا ، اس کا اور کوئی مقصد نہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں، مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کردہ معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں اور یہ کمپنیاں دسمبر 2024ء تک نئے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔

    اسٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری 2025 ءتک حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

  • اسٹیٹ بینک  آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ، جس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سودمیں کمی کی توقع کی جارہی پے، ملک میں موجودہ پالیسی ریٹ 19.5 فیصدپرہے۔

    مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آج ہی ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں دیڑھ سو سے دو سو بیسسز پوائنٹس کی بڑی کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ماہرین نے کہا ہے لہ مہنگائی کی شرح اگست دو ہزار چوبیس میں نو اعشاریہ چھ چار فیصد پر آچکی ہے اور جولائی دوہزارچوبیس میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سولہ کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہ گیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق رواں مالی سال ترقی کی ممکنہ شرح کاہدف3.5فیصد رہنے کاامکان ہے۔

    تاجر و صنعت کاروں نے شرح سود میں تین سو سے پانچ سو بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے مالی سال 2024 کے پورے عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرار رکھا جبکہ حالیہ مہینوں میں اس شرح میں لگاتار 2 دفعہ کمی کی گئی، جس میں ابتدائی طور پر 150 بیسس پوائنٹس اور پھر 100 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی جس کی وجہ سے کل کمی 2.5 فیصد پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

  • اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

    اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

    بینک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، 10 روپے،500 روپے اور 5 ہزار روپے کے 2، 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

    10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے جبکہ ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے۔

    ایک ہزار روپے کے نوٹ کی پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوایا جارہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو، امید ہے حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔

    مقابلے میں شریک جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتادی جائیں گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

    اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح تک گئی، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 ستمبر کوہوگا، اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی جبکہ اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.38 فیصد تھی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ٹریثری بلز میں سرمایہ کاروں کی ایک سالہ مدت نیلامی میں بڑی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے، نیلامی میں 700 ارب ہدف سے زائد 835 ارب کے بلز فروخت ہوئے۔

    3 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 1 بیس پوائنٹ کم ہوکر 17.47 فیصد رہی، 6 اور 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ برقرار رہی، 6 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 17.73 فیصد پر آگئی۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 16.99 فیصد رہی، 12 ماہ مدت کے ٹی بلز میں سب سے زیادہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی، 12 ماہ مدت کے 468 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار شرح سود میں 2 فیصد کمی کی توقع کررہے ہیں۔

  • 10 برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے ہونے کا انکشاف

    10 برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک حکام نے 10برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں97ارب روپے ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ بینک اکاؤنٹس بند پڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، اسٹیٹ بینک حکام نے انکشاف کیا ہے کہ 10 سال سے عارضی بند اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رقم پڑی ہے اور مختلف بینکوں کے 1 کروڑ 40 لاکھ بینک اکاؤنٹس گزشتہ 10 برس سے عارضی بند پڑے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ عارضی طور پر بند اکاؤنٹس کو مستقل بند کرنے کیلئے 10 سال سے معیاد بڑھا کر 15 سال کرنے کی تجویز دی ہے۔

    مرکزی بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 برسوں بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کراتےہیں۔

    سینیٹ خزانہ کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس کودوبارہ ایکٹوکرانے کیلئےاسٹیٹ بینک کی تجویزمنظورکرلی

  • اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا

    اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا

    کراچی : اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کیا جائے گا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں 50 سے 100 بیسسز پوائنٹس تک کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا آج اعلان کرے گا، مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بینکوں کیلئے شرح سود بائیس فیصد پر ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمیٹی شرح سودمیں پچاس سے سو بیسسز پوائنٹس تک کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ بعض کے نزدیک آئی ایم ایف کے دباؤکی وجہ سے اسٹیٹ بینک شرح سود کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت 38 فیصد سے کم ہوکر مئی 2024 میں 11.8 فیصد پر آچکی ہے۔

    کرنٹ اکاونٹ خسارہ گیارہ ماہ میں صرف بیس کروڑ دو لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    کراچی : ملک میں معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر12پیسے مہنگا ہوکر278.33روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کمی کے بعد279.49روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو85پیسے مہنگا ہوکر301.33روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے برطانوی پاؤنڈ1.40روپے بڑھ کر354.36روپے جبکہ ایک ہفتے میں یو اے ای درہم7پیسےبڑھ کر75.98روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سعودی ریال9پیسے بڑھ کر74.20 روپے کا ہوگیا، بیرونی قرض کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر9.15ارب ڈالر سے9.09 ارب ڈالر پر آگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 20.70کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.42ارب ڈالر سے کم ہوکر5.22ارب ڈالر اور ملکی مجموعی ذخائر27کروڑ ڈالر کمی سے14.31ارب ڈالر رہ گئے۔

  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں سالانہ بنیاد پر 172 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہی، اپریل 2023 میں یہ سرمایہ کاری 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھی اور مارچ 2024 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

    رواں مالی سال کے دس ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 8 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق چین اپریل 2024 میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست ہے، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 5 کروڑ 19 لاکھ اور اور کینیڈا نے 5 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سب سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں دیکھی گئی، رواں سال 10 ماہ کے دوران پاور سیکٹر میں 63 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف اور مقامی بزنس مین کے دباؤ میں

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف اور مقامی بزنس مین کے دباؤ میں

    کراچی: مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف اور مقامی بزنس مین کے دباؤ میں آ کر فیصلے کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج پیر کو اگلے ڈیڑھ ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، مرکزی بینک کی مانیٹری کمیٹی اسٹیٹ بینک کراچی میں آج بیٹھے گی۔

    زیادہ تر معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کی سبب اسٹیٹ بینک شرح سود کو 22 فی صد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔

    کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی بینک مقامی بزنس مین کے دباؤ کی وجہ سے 50 سے 100 بیسسز پوائنٹس کی کمی بھی کر سکتا ہے۔

    رضاباقر نے بجٹ خسارے اور بڑھتے قرضوں کی وجوہات بتادیں

    واضح رہے کہ مارچ 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فی صد پر آ چکی ہے، جب کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس ہے۔ مارچ کے دوران ترسیلات زر میں بھی 9 فی صد اضافہ ہوا اور یہ 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔