Tag: اسٹیٹ بینک

  • آن لائن ٹریڈنگ کی جانب اہم قدم : اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

    آن لائن ٹریڈنگ کی جانب اہم قدم : اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وژن 2028 کے تحت انٹربینک فارن ایکسچینج (ایف ایکس) مارکیٹ کے لیے سینٹر لائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا اعلان کردیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد انٹر بینک مارکیٹ میں آن لائن سسٹم فراہمی ہے، پلیٹ فارم پر انٹربینک میں بولی اور پیشکش کی شفافیت کو فروغ ملے گا۔

    مذکورہ جدید سسٹم سے انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں شفافیت میں اضافہ ہوگا، پلیٹ فارم تمام مجاز ڈیلرز کے لئے قابل رسائی ہوگا۔

    بینک

    اس اقدام کا مقصد انٹربینک مارکیٹ میں ایف ایکس ٹریڈنگ کے لیے ایک مرکزی تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو کہ قیمت سے بروقت باخبر رکھے گا۔

    ایف ایکس میچنگ پلیٹ فارم کا قیام انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کی وسعت اور شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کا آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دے دیا گیا ہے جو جنوری 2024 کے آخر تک شروع کردیا جائے گا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں تمام غیرملکی کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ ہوگی، پاکستان نے زرمبادلہ مارکیٹ میں اصلاحات پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے۔

  • ڈیڑھ سو ارب سے زائد کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک

    ڈیڑھ سو ارب سے زائد کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے، اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک نے 158ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کردیے ہیں۔

    ذرائع اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا ہدف 190 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پی آئی پیز کی فروخت کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکشیں ملی۔ انویسٹمنٹ بانڈز کے کٹ آف ایلڈ میں 38 سے 50 بی پی ایس کمی ہوئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے ’سنوائی‘ پورٹل بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سنوائی پورٹل کامقصد صارفین کی مشکلات دور کرنا ہے صارفین بینکس اورترقیاتی مالی اداروں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    اس پورٹل کے تحت صارفین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ کی شکایت کر سکتے ہیں۔

    بینکوں کو مقررہ مدت میں شکایات حل کرنے کی ہدایت کی جائے گی، امید ہے کہ یہ اقدام بینکاری صنعت کے صارفین کا اعتماد مستحکم بنائے گا۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز جمع کرائے؟ اعداد وشمار جاری

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز جمع کرائے؟ اعداد وشمار جاری

    اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 میں 10 ہزار 182 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے ان اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز کی رقم جمع کرائی گئی۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2023 میں 1 لاکھ 39 ہزار 898 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2023 کے دوران 1 ارب 61 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 6 لاکھ 51 ہزار 57 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے۔ ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 7 ارب 19 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    ذرائع اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دسمبر2023 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1.53 ارب ڈالرز واپس بھیجے گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 تک 4.44 ارب ڈالرز مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ دسمبر 2023 کے اختتام پر واجب الادا ڈپازٹس 1.21 ارب ڈالرز ہیں۔

  • کرنسی سستی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

    کرنسی سستی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے، جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

    گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے سے گھٹ کر 280 روپے 36 پیسے کا ہو گیا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسی سستی ہو گئی ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 86 پیسے کمی سے 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 25 پیسے سستا ہو کر 308 روپے 40 پیسے کا ہو گیا، ایک ہفتے میں اماراتی درہم 35 پیسے کمی سے 76 روپے 70 پیسے کا ہوا، سعودی ریال 14 پیسے کمی سے 75 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.60 کروڑ ڈالر کمی سے 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.2 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر ہوئے، ملکی مجموعی ذخائر 3.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

  • چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر 6 فیصد گر گئیں

    چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر 6 فیصد گر گئیں

    اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2023 کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں، رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ترسیلاتِ زر میں 6 اعشاریہ 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 6 اعشاریہ 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کو ترسیلات زرکی مد میں 13 ارب 43 کروڑ 48 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں ترسیلات زر کی مد میں 14 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے، دسمبر 2023 میں ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 38 کروڑ 15 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

    اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ دسمبر 2022 میں ترسیلات زر 2 ارب 9 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پر تھیں، سعودی عرب سے سب سے زیادہ 57 کروڑ 76 لاکھ ڈالر، یو اے ای سے 41 کروڑ 92 لاکھ، یو کے سے 36کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 26 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں کمی جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

    کراچی : پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے جس کے سبب روپیہ کی قیمت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

    گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی سامنے آئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے سستا ہوکر281روپے28پیسے پربند ہوا جبکہ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے پر آگیا تھا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی 282روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا تھا۔

  • 1 ہزار روپے کا جعلی نوٹ  پہنچاننے کا آسان طریقہ

    1 ہزار روپے کا جعلی نوٹ پہنچاننے کا آسان طریقہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کو پہنچاننے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ زیر گردش ہونے کی خبروں کے بعد اسٹیٹ بینک نے عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی ، جس میں 1 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ کو پہنچانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو 1 ہزار روپے کے نوٹ کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 1 ہزار روپے کے نوٹ کو پہنچاننا بہت آسان ہے، یہ نوٹ مخصوص کاغذ سے بنایا گیا ہے، جسے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے۔

    واٹر مارک کے حوالے سے بتایا کہ نوٹ کے سامنے کی جانب قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے نیچے بھی ایک ہزار روپے کا واٹر مارک درج ہے۔

    حفاظتی دھاگہ آر پار دیکھنے پر عمودی نظر آتا ہے ، اس پٹی پر نوٹ کی مالیت بھی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ آر پار نظر آنے والے ہندسے متعلق بتایا کہ اوپر کی جانب نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے اور روشنی میں دیکھنے سے پوری مالیت واضح ہوتی ہے۔

    ویڈیو کے مطابق ایک ہزار کے نوٹ پر سامنے کی جانب دائیں جانب رنگ بدلتا جھنڈا بھی ہے اور قائد اعظم کی تصویر کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ پوشیدہ ہے جبکہ مخصوص چھپائی کے تحت قائد اعظم کی شیروانی کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ بھی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا بتانا تھا کہ الٹرا وائیلٹ روشنی سے گزارنے پر حفاظتی دھاگے میں پیلی اور فیروزی رنگ کی پٹی نظر آتی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا بتایا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

    قادر بحش کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے مختلف بینکوں سے 35 ہزار جعلی کرنسی نوٹ جمع کرائے ان جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی، کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ مالیٹ کا 100 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے.

  • ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ آج پھر مستحکم

    ڈالر کی قدر میں کمی، روپیہ آج پھر مستحکم

    کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر صرف ایک ہی دن روپے کے سامنے ٹک سکا دوسرے روز ہی اس کی قدر میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں ایک دن اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17پیسے سستا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر انٹربینک میں 281 روپے 72 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ روز 02 جنوری کو ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20فیصد گری۔

  • سال 2023 مالی طور پر کیسا رہا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    سال 2023 مالی طور پر کیسا رہا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    بینک دولت پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23ء میں متعدد معاشی مشکلات کے پیش نظر مالی سال 2023 کو غیرمعمولی طور پر چیلنجنگ قرار دیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی حالات کو دیرینہ ساختی کمزوریوں نے مزید دشوار بنادیا اور معاشی سرگرمیوں میں سکڑاؤ کے حالات کے سبب مہنگائی مسلسل بلند سطح پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مالی سال23-2022کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مالی سال2023معاشی مسائل کی وجہ سے چیلنجنگ رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹرکچرل کمزوریوں کی وجہ سے معیشت پوری سنبھل نہ سکی، مہنگائی کا مسئلہ عالمی سطح پر رہا، جس سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت پر قدرتی آفات سیلاب، اجناس کی عالمی قیمت اور آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر کا منفی اثر پڑا،معاشی کمزوریوں کی وجہ سے ایکسٹرنل اکاؤنٹ اضافی دباؤ کا شکار رہا۔

    اس کے علاوہ قومی سطح پر مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح29.2فیصد رہی، سیاسی بےیقینی کاروباری اعتماد میں کمی سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی مجموعی پیداوار نظرثانی ہدف سے بھی2فیصد کم رہی، مالی سال میں اہداف سے کم آمدنی رہی، بجٹ خسارے کا سامنا رہا، سبسڈیز میں کمی بھی بجٹ اہداف سے کم کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سبب بننے والی معاشی سرگرمیوں کی بلند شرح سود سےحوصلہ شکنی کی گئی اور پالیسی ریٹ میں سوا8فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق روپے پردباؤ کم کرنے کے لئے مقامی طلب اور درآمدات میں کمی کی گئی، طلب اور درآمدات کم کرکے بیرونی قرض کی ادائیگیاں پوری کی گئیں۔

  • جعلی نوٹ کو پہچاننے کا صحیح طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    جعلی نوٹ کو پہچاننے کا صحیح طریقہ، ویڈیو دیکھیں

    جعل ساز مافیا کی جانب سے بازاروں میں جعلی نوٹوں کی گردش کی روک تھام اور اس کے دس باب کیلئے اسٹیٹ بینک نے عوام کی آگاہی کیلئے 5 ہزار کے نوٹ کو جانچنے کا طریقہ بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کے لیے ویڈیو جاری کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں 5ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

    اجلاس میں رکن کمیٹی کامل علی آغا نے 5 ہزار روپے مالیت والے جعلی کرنسی نوٹ پیش کردیے۔ سینیٹرکامل علی آغا نے جعلی نوٹ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو دکھایا تو وہ بھی نہ پہچان سکے اور کہا جعلی نوٹ کی کوالٹی اچھی ہے۔

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے جعلی نوٹوں کے مسئلے پر قابو پانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر ریگولیشنز مزید بہتر کی جائیں گی، اس حوالے سے کمیٹی کو جلد بریفنگ دی جائے گی۔