Tag: اسٹیٹ بینک

  • ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ مستحکم

    کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا تاہم اوپن مارکیٹ ریٹ میں معمولی اضافہ سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دن بہ دن کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے جس میں یومیہ بنیادوں پر چند پیسوں کی کمی ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 11 پیسے کم ہونے کے بعد بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہوا ہے۔

    انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 90 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 285 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران 6 ارب 40 کروڑ ڈالر فارن انفلوز آنے، آئی ایم ایف بورڈ سے 11جنوری کو 700ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجراء کی منظوری ملنے سے مزید فارن انفلوز آنے کی توقعات اور سپلائی میں بتدریج بہتری آرہی ہے جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو بتدریج تگڑا کرنے کا باعث بن گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری نظر آئی ہے جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

  • ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے کم ہونے کے بعد بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی راطبے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 26پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

    الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال بہتر نظر آئی جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

  • پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2023 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ بعد پہلی بار سرپلس رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

    ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر کنٹرول سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوا۔

  • کاشت کاروں کو قرض کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

    کاشت کاروں کو قرض کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

    اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کاشت کاروں کے لیے کریڈٹ، ڈپازٹس اور ادائیگیوں سمیت تمام مالی خدمات تک آسان، بروقت اور ہموار رسائی کو یقینی بنائیں۔

    زرعی قرضے کی مشاورتی کمیٹی (اے سی اے سی) کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال کے دوران 1776 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گیے بینکوں کا مجموعی ہدف 1819 ارب روپے کے قرضے جاری کرنا تھا تاہم انہوں نے 97.6 فیصد ہدف پورا کیا۔

     

    انہوں نے بتایا کہ مالی سال 24 کے لیے قرضوں کی تقسیم کا ہدف 2250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو گذشتہ برس تقسیم کیے گئے قرضوں سے 26.7 فیصد زائد ہے۔

    ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک نے کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کےلیے قرض دینے کا جائزہ لیا ہے۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قرضوں کی تیز پروسیسنگ کے لیے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے۔

  • امریکی ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں بہتری

    امریکی ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں بہتری

    کراچی : ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے معاشی اقدامات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کا رجحان دیکھا گیا۔

    ملک میں روپے کی قدر آہستہ آہستہ بحالی کی جانب گامزن ہے جس کے سبب امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 0.25پیسے کمی سے 283.26روپے پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 51 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

    کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج پھر روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا، کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 61 پیسے رہا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر می 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد ڈالر 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284.50 روپے پر مستحکم رہی۔

  • امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا، روپیہ استحکام کی جانب گامزن

    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا، روپیہ استحکام کی جانب گامزن

    کراچی : انٹر بینک میں آج پھر روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ روپیہ کسی حد تک استحکام کی جانب گامزن ہے۔

    گزشتہ روز امریکی ڈالر 283 روپے 90 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا اور آج پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوکر سامنے آیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قدر 283 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284.75 روپے پر برقرار ہے۔

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ، جس میں شرح سود برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، زیادہ تر معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے جانب سے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    کچھ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں پچیس سے پچاس بیسز پوائنٹس کی کمی بھی کی جا سکتی ہے، جون دوہزار تیئیس سے ابتک شرح سود بائیس فیصد پر برقرار ہے۔

    ماہرین کے مطابق شرح سود برقرار رکھنے کی بڑی وجہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کا نہ ہونا ہے، نومبردوہزار تیئیس کے دوران مہنگائی کی شرح انتیس اعشاریہ دو فیصد پر رہی ہے۔

    معاشی ماہرین نے مزید بتایا کہ دسمبر میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کا اثر مہنگائی کی شرح پر آنا ابھی باقی ہے، رواں مالی سال جون تک شرح سود میں تین سے چار فیصد کمی کا امکان ہے۔

  • ڈالر کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی

    ڈالر کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی

    کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد بند ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر انٹربینک میں 283 روپے 90 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 25 پیسے کمی ہوئی اور 284 روپے 75 پیسے پر لین دین ہوا۔

    مزید پڑھیں : ڈالر کی مجموعی قیمت میں کمی، روپے کی قدر میں اضافہ

    واضح رہے کہ زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 1 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

    فاریکس ایسوسی ایسی کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔

  • ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے کمی سے284روپے75پیسے میں فروخت ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ہوا۔

    مرکری کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 87 پیسے ہے۔ گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 12 پیسے تھا۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے۔