Tag: اسٹیٹ لائف

  • اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دیدی

    اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنے کی دھمکی دیدی

    لاہور: اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو ہیلتھ کارڈ سہولت بند کرنےکی دھمکی دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ فسیلیٹی کمپنی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں تنازع ہوا، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

    خط میں اسٹیٹ لائف انشارنس کمپنی نے پنجاب حکومت کو لکھا کہ فنڈز ادا نہ کیے تو یکم اپریل سے صحت کارڈ سہولت بند کردی جائے گی۔

     دستاویزات میں اسٹیٹ لائف نے لکھا کہ پنجاب حکومت نے 83 ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے ہیں، 125 ارب کا بجٹ مختص ہوا مگر 31 ارب کے فنڈز تاحال جاری ہوئے ہیں۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ 94 ارب روپے کے فنڈز تاحال جاری ہونا باقی ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے فنڈز کی ادائیگی کے لیے 30 بار خط لکھا ہے۔

    جس کے جواب میں پنجاب ہیلتھ کمپنی کے سربراہ علی رزاق نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تمام فنڈز جاری کردے گی۔

  • کمپنی کا لائف انشورنس رقم دینے سے انکار، صدر مملکت کا دو بیواؤں کی داد رسی

    کمپنی کا لائف انشورنس رقم دینے سے انکار، صدر مملکت کا دو بیواؤں کی داد رسی

    اسلام آباد: انشورنس کمپنی کی جانب سے لائف انشورنس کی رقم دینے سے انکار پر صدر مملکت نے دو بیوہ خواتین کی داد رسی کی، اور کمپنی کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو 2 پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی مختسب کا بیواؤں کو رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

    رپورٹ کے مطابق نگینہ فاطمہ کے شوہر نے 10 لاکھ، اور ریحانہ کوثر کے شوہر نے 4 لاکھ کی پالیسی لی تھی، تاہم صرف ایک سالانہ پریمیئم ادا کرنے کے بعد دونوں افراد انتقال کر گئے تھے۔

    صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد شہری کی موت، عدالت کا انشورنس کیس میں لواحقین کے حق میں فیصلہ

    جب خواتین کی جانب سے انشورنس کلیم کا مطالبہ کیا گیا تو اسٹیٹ لائف نے بغیر نوٹس ان کے دعوے مسترد کر دیے، جس پر دونوں خواتین نے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کو درخواست دے دی تھی۔

    صدر مملکت نے تاخیر سے اپیل دائر کرنے پر اسٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کی۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو شہری محمد الیاس کے مرنے کے بعد پالیسی کے مطابق ان کی بیوہ کو فوری پالیسی کی رقم دینے کا حکم دے دیا تھا۔

    لائف انشورنس لینے والے شہری محمد الیاس کی صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد موت واقع ہو گئی تھی، کمپنی کی جانب سے پالیسی کی رقم کی ادائیگی سے انکار پر لواحقین مقدمہ عدالت لے گئے، جہاں انھوں نے کیس جیت لیا۔

  • کراچی:اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی صفائی کرنے والے نوجوان کو بچالیاگیا

    کراچی:اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی صفائی کرنے والے نوجوان کو بچالیاگیا

    کراچی : اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی صفائی کرنے والا شخص گرنے سے بال بال بچ گیا، صفائی کرنے والا شخص توازن بگڑنے پر رسیوں سے لٹک گیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ صفائی کرنے والا نوجوان گرنے سے بال بال بچ گیا،صفائی کرنے والا شخص توازن بگڑنے پر رسیوں سے لٹک گیا تھا، باہمت نوجوان نے اسے اُتارا.

    شہر قائد میں اکثر بلڈنگ مالکان ملازمین کی سیکورٹی کے معاملات میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں.

    یاد دہے چند سال قبل ایک نوجوان بلڈنگ سے لٹکا تھا جسے بچایا نہیں جا سکا،ایک گھنٹے کے بعد بھی ریسکیو ذرائع نہ پہنچ سکے تھے.