Tag: اسٹیڈیم

  • فیفا ورلڈ کپ : قطر  نے بڑی پابندی عائد کردی

    فیفا ورلڈ کپ : قطر نے بڑی پابندی عائد کردی

    فیفا نے قطر سے مزاکرات کے بعد کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب جگہوں پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بیس نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم کے قریب بار پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    فٹبال کے عالمی ادار فیفا کی طرف سے یہ اعلان باضابطہ طور پر کیا گیا ہے، فیفا کا یہ اعلان میزبان ملک قطر کے حکام اور فیفا کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    قطر حکام سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے تماشائیوں کو شراب کی فروخت صرف لائسنسڈ سیلز پوائنٹس سے کی جائے گی، مگر فیفا کے ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم سے یہ سیل پوائنٹ ختم کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ایک بڑے اسپانسر کو یہ حقوق دیے گئے تھے کہ وہ تمام آٹھ اسٹیڈیمز میں میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلے تک اور ایک گھنٹہ بعد تک شراب فروخت کر سکے گا۔

    لیکن یہ فیصلہ فیفا ، قطر کی سپریم کمیٹی اور بڈویزر کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔

    اتوار کے روز سے شروع ہونے ورلڈ کپ کو اس بار دیکھنے کے لیے آنے والی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا سے ہے، جہاں کے کلچر میں شراب کی حیثیت نہیں ہے۔

    دوسری جانب یورپی شائقین کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی تھی کہ شراب کی موجودگی سے فٹبال کو انجوائے نہیں کیا جا سکے گا۔

  • اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اہم ہدایات

    اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اہم ہدایات

    ریاض: سعودی وزارت کھیل نے کھیل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والوں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں، وزارت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت کھیل نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ماسک استعمال کرنے کی پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ایس اوپیز پر اسٹیڈیم میں بھی عمل کیا جائے۔

    وزارت کھیل کی جانب سے جاری ہونے والے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

    وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں خواہ وہ اسٹیڈیم کے کسی بھی مقام یعنی بند یا کھلے میں بیٹھے ہوں۔

    ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیڈیمز کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آنے والے شائقین کو ماسک کے استعمال کی پابندی کروائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے مملکت کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیاجانے لگا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

  • دنیائے کرکٹ کا نیا سب سے بڑا اسٹیڈیم کیسا ہے؟

    دنیائے کرکٹ کا نیا سب سے بڑا اسٹیڈیم کیسا ہے؟

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم زیر تعمیر ہے اور اس میں افتتاحی میچ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین آئندہ سال مارچ میں متوقع ہے۔

    ایک سو ملین ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس میگا گراؤنڈ میں 1 لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس اعتبار سے یہ اسٹیڈیم آسٹریلیا کے میلبرن سے بھی بڑا ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ کے لگ بھگ شائقین بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے اور امکان یہی ہے کہ مارچ 2020 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا، یہاں افتتاحی میچ ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین ہوگا جسے دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب ہیں۔

    اس وقت کولکتہ کا ایڈن گارڈن کا میدان بھارت کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جہاں مجموعی طور پر 66 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


    احمد آباد کے میگا اسٹیڈیم کو جدت اور فن تعمیر کا شاہکار قرار دیا جارہا ہے، جدید سہولیات سے آراستہ اس میدان کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

  • شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    شعلوں سے گھرے شیر نے اسٹیڈیم میں لوگوں کی سانسیں روک دیں

    ارجنٹائن میں ایک معروف اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کے افتتاح کے موقع پر ایک قوی الجثہ شیر اسٹیڈیم کی چھت پر چڑھ آیا جسے دیکھ کر شائقین کی سانسیں رک گئیں۔

    ارجنٹائن کے فٹبال کلب اسٹوڈیونیٹس نے اپنے اسٹیڈیم کی بحالی کے بعد اس کا افتتاح کیا تو اس موقع پر ہزاروں شائقین نے تقریب میں شرکت کی۔ ایسے میں شائقین کے لیے ایک دنگ کردینے والا مظاہرہ پیش کیا گیا جب شعلوں سے گھرے ایک قوی الجثہ شیر نے اپنی انٹری دی۔

    یہ شیر دراصل ہولو گرام تھا جسے دیکھ کر شائقین نے اپنا دل تھام لیا۔ بھاری بھرکم، شعلوں سے گھرے، چیختے چنگھاڑتے شیر نے وہاں موجود لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

    شیر نے پہلے اسٹیڈیم کی چھت پر چہل قدمی کی اس کے بعد گراؤنڈ پر چھلانگ لگائی۔ جہاں جہاں اس شیر کے پاؤں پڑے وہاں وہاں شعلہ بھڑک اٹھا۔

    پورے گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد شیر نے ایک آخری چنگھاڑ ماری اس کے بعد شعلوں میں غائب ہوگیا۔

    ارجنٹائن کا مذکورہ اسٹیڈیم سنہ 2005 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اب اس اسٹیڈیم کے دوبارہ کھلنے اور یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

  • مودی کی مسلمان دشمنی، مسلم بادشاہ کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کا نام تبدیل

    مودی کی مسلمان دشمنی، مسلم بادشاہ کے نام سے منسوب اسٹیڈیم کا نام تبدیل

    نئی دہلی: مودی سرکار کی مسلمان دشمنی کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا، نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی مسلمان دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اب مسلمان بادشاہ فیروز شاہ تغلق کے نام سے بنے کھیل کے میدان کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بی جے پی رہنما ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے گا، یاد رہے کہ بی جے پی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔

    فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم مسلمان بادشاہ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  بھارت کے لیے فضائی حدود مکمل بند کرنے پرغور

    فیروز شاہ تغلق سلطنت دہلی کے تغلق خاندان کا تیسرا حکمران تھا جس نے 1351 سے 1388 تک حکومت کی، وہ 1309 میں پیدا ہوئے، اور انتقال 20 ستمبر 1388 کو ہوا۔

    فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کرکٹ کا میدان ہے جو فیروز شاہ تغلق کے نام پر بنایا گیا تھا، اس کی بنیاد 1883 میں رکھی گئی تھی اور یہ ایڈن گارڈنز، کلکتہ کے بعد بھارت کا دوسرا قدیم کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

  • سعودی عرب میں خواتین کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پرپابندی ختم

    سعودی عرب میں خواتین کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پرپابندی ختم

    ریاض: سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے، خواتین آئندہ سال سے اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تین بڑے شہروں ریاض، جدہ اور دمام میں خواتین کو آئندہ سال سے اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

    سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ تین اسٹیڈیم میں تیاریاں کی جائیں گی تاکہ خواتین اہل خانہ کے ہمراہ میچ دیکھ سکیں اوراسٹیڈیم میں ریسٹورینٹ، کیفے اور مانیٹراسکرین لگائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی یہ اصلاحات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی تبدیلیوں کے وژن 2030 کے تحت جاری ہیں۔


    سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت مل گئی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے فرمان جاری کرتے ہوئے خواتین کو ملک میں پہلی بار گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی۔


    سعودی عرب: سرکاری ٹی وی پر میوزیکل کنسرٹ نشر


    واضح رہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو سعودی حکومت نے روشن خیالی میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • لاہور ہاکی اسٹیڈیم عبدالستار ایدھی سے منسوب

    لاہور ہاکی اسٹیڈیم عبدالستار ایدھی سے منسوب

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لاہور ہاکی اسٹیڈیم کا نام عبد الستار ایدھی سے منسوب کردیا گیا۔

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سجاد کھوکھر کے مطابق فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی خدمات قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں، انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی قومی ہیرو ہیں، ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور ہاکی اسٹیڈیم کا نام عبد الستار ایدھی سے منسوب کردیا گیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں واقع ہاکی کلب آف پاکستان اب ڈاکٹر عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کہلائے گا۔

    ’بیچ ایونیو‘  سڑک ’عبدالستار ایونیو‘ میں تبدیل

    اس سے قبل ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خیابانِ اتحاد ڈیفنس فیز 8 سے دو دریا تک کی پانچ کلو میٹر طویل سٹرک کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایونیو رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    ڈی ایچ اے حکام کے مطابق ایدھی صاحب کی انسانیت کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ’’بیچ ایونیو‘‘ کے نام کی سڑک کو ’’عبدالستار ایونیو‘‘ کے نام سے منسوب کردیا جائے۔

     قومی اور بین الاقوامی اعزازات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز میں توپوں کی سلامی کے ساتھ ایدھی ویلج میں سپر د خاک کیا گیا ۔

    عبدالستار ایدھی دنیا کی ان عظیم سماجی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا حصہ سفر میں گزارا،ان کی سماجی خدمات کا سفر ایک لمحے کیلئے بھی نہیں رکا۔

  • فٹبال میچ:میانمارکی انڈونیشیا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

    فٹبال میچ:میانمارکی انڈونیشیا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

    ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز میں میزبان میانمار کی انڈونیشیا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ یانگون میں انڈونیشیا اور میانمار کی ٹیمیں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں مدمقابل تھیں۔ انڈونیشیا نے میانمار کو شکست کیا دی میزبان ٹیم کے مداح آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

    غصے میں آئے مداحوں نے اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ دیں اور آگ بھی لگائی۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش لیکن میانمار کے مداحوں نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔ جس کے بعد مزید پولیس کی نفری طلب کی گئی جس نے صورتحال پرقابو پایا۔