Tag: اسپائیڈر مین

  • تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    تیز بارش کے بعد پانی نکالنے اسپائیڈر مین سڑک پر آ گیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں پانی نکالنے کے لیے ’اسپائیڈر مین‘ کو سڑک پر آنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں تیز بارش اور سیلاب کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کی نکاسی کے لیے ایک اسپائیڈر مین سڑک پر نکل آیا۔

    اسپائیڈر مین ممبئی بارش اسپائیڈر مین ممبئی بارش

    اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ایک شخص کی سڑک پر جھاڑو اور وائپر کے ذریعے نکاسئ آب کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، لوگوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کیے۔

    کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو ’ممبئی کا اسپائیڈر مین‘ قرار دیا، اور بہت سے لوگوں نے متاثرہ علاقے میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کی کوششوں پر ہلکے پھلکے تبصرے شیئر کیے۔

  • اسپائیڈر مین کا بنگالی ڈانس

    اسپائیڈر مین کا بنگالی ڈانس

    موسیقی سنتے اور رقص ہوتا دیکھتے ہی ہر شخص کا دل گانے اور رقص کرنے کے لیے مچلنے لگتا ہے، بعض دفعہ موسیقی اتنی جاندار ہوتی ہے کہ سننے والے بے اختیار اس پر جھوم اٹھتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہنے ایک شخص بنگال کا روایتی رقص کر رہا ہے۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ روایتی رقص کر رہے ہیں اور پس منظر میں روایتی ساز بھی بج رہے ہیں، مقامی افراد کے درمیان اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہنے ایک شخص بھی محو رقص ہے۔

    اس شخص کی شناخت تو معلوم نہیں ہوسکی لیکن لوگوں نے اس رقص کے انداز کو بے حد سراہا۔

    ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو ایک بازار میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، انٹرنیٹ صارفین اسپائیڈر مین کے دلچسپ انداز پر ہنسنے کے ساتھ ساتھ اسے داد بھی دے رہے ہیں۔

  • ڈزنی لینڈ میں روبوٹ عمارت سے جا ٹکرایا، خوفناک ویڈیو

    ڈزنی لینڈ میں روبوٹ عمارت سے جا ٹکرایا، خوفناک ویڈیو

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈزنی لینڈ میں ایک شو کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک روبوٹ عمارت سے ٹکرایا اور شیشے توڑتا ہوا نیچے آ گرا۔

    کیلی فورنیا کے ڈزنی لینڈ میں نئے کھولے گئے اوینجرز کیمپس کو اس وقت عارضی طور پر بند کرنا پڑا جب وہاں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

    کیمپس میں ایک شو پیش کیا جارہا تھا جس میں اوینجرز ایکشن میں دکھائی دینے والے تھے، اس کے لیے قد آدم روبوٹ تیار کیے گئے تھے۔

    شو میں اسپائیڈر مین کی انٹری ہوا میں قلابازیاں لگاتے ہوئے ہوئی جس میں اسے اپنے جال کے ذریعے چھلانگیں لگاتے ہوئے عمارت کی چھت پر لینڈ کرنا تھا۔

    لیکن کسی خرابی کی وجہ سے روبوٹک اسپائیڈر مین ہوا میں اڑتا ہوا آیا اور چھت پر لینڈ کرنے کے بجائے عمارت سے ٹکرا کر شیشے توڑتا ہوا نیچے گرا، اس کے ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Darren L. (@mdglee_szm)

    روبوٹ کے نیچے گرتے ہی شو روک دیا گیا جبکہ کیمپس بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جسے بعد ازاں دوبارہ کھول دیا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

  • اسپائیڈر مین چھپکلی کی تصویر وائرل

    اسپائیڈر مین چھپکلی کی تصویر وائرل

    قدرت کے اس کارخانے میں رنگ رنگ کے عجائبات بکھرے ہوئے ہیں، ایسا ہی ایک اور لیکن خوب صورت عجوبہ سامنے آیا ہے، یہ ہے اسپائیڈر مین چھپکلی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔

    مشہور مارول سپر ہیرو اسپائیڈر مین جیسی نظر آنے والی اس چھپکلی کی تصویر کو انڈین فاریسٹ سروسز آفیسر سُسانتا نندا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا۔

    اس تصویر میں ایک چھپکلی دکھائی گئی ہے جسے ‘موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما’ کہا جاتا ہے، اس کا رنگ سرخ اور نیلا ہے، جو کہ مارول ہیرو اسپائیڈر مین کی طرح ہے، اور اس طرح اسے اسپائیڈر مین اگاما بھی کہا جانے لگا ہے۔

    نندا نے اس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ کیپشن بھی لگایا: ‘حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین، موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما، جسے بعض اوقات اسپائیڈر مین اگاما بھی کہا جاتا ہے، یہ فلمی اسپائیڈر مین کی طرح کھڑی دیواروں پر چڑھتا ہے’۔

    یہ چھپکلی عام طور پر تنزانیہ، روانڈا اور کینیا میں پائی جاتی ہے۔ نر موانزا کا سر، گردن اور کندھے یا تو چمک دار بنفشی یا سرخ ہوتے ہیں، جب کہ اس کا باقی جسم گہرے نیلے رنگ کا ہوتا ہے، اور مادہ زیادہ تر کتھئی رنگ کی ہوتی ہے۔

    نر موانزا کی رنگت کی وجہ سے چھپکلی کی یہ نسل ایک فیشن ایبل پالتو بن گئی ہے۔

    نندا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کر رہا ہے، اب تک اسے 15 ہزار سے زائد صارفین نے لائک کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ‘لو، اس کا تو پوز بھی بالکل وہی ہے۔’ ایک اور نے لکھا ‘ایک الگ ملٹی وَرس سے ایک اور … ڈاکٹر اسٹرینج تم کہاں ہو؟’

    ایک اور صارف نے لکھا آخر کار اسپائیڈر مین کا فیشن ڈیزائنر مل گیا۔

  • اسپائیڈر مین نے تمام سپر ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیا

    اسپائیڈر مین نے تمام سپر ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیا

    کامک بک کردار اسپائیڈر مین کی نئی فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کے ٹریلر نے 24 گھنٹوں میں 35 کروڑ 55 لاکھ ویوز لے کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا اور ایونجرز کے تمام ہیروز کو شکست دے دی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سنہ 2018 میں سائنس فکشن فلم اوینجرز: اینڈ گیم کے ٹریلر کے پاس تھا، جسے ایک دن میں 29 کروڑ 90 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

    اسپائیڈر مین کی نئی فلم کی جھلکیاں کافی عرصہ قبل ہی جاری کر دی گئی تھیں مگر 24 اگست کو اس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جو مداحوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کے ٹریلر کی جانب سے ایونجرز اینڈ گیم کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کمائی کا بھی نیا ریکارڈ بنائے گی۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کو دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

    اسپائیڈر مین سیریز کی پہلی فلم اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ سنہ 2017 میں ریلیز کی گی تھی، جس کے بعد اس کے سیکوئل اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم کو 2019 میں اور اب سیریز کی تیسری فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم کو دسمبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں دریافت ہونے والے پودے کو اسپائیڈر مین کیوں کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    پاکستان میں دریافت ہونے والے پودے کو اسپائیڈر مین کیوں کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    کیمبرج: پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں ایک ایسا حیرت انگیز پودا دریافت ہوا ہے جو اسپائیڈر مین کی طرح روئی پھینکتا ہے۔

    آپ نے فلموں میں دیکھا ہوگا کہ اسپائیڈر مین کا ہیرو اپنے ہاتھوں سے مکڑی کے جالے کے تار پھینکتا ہے، اب اسی خصوصیت والا ایک حیرت انگیز پودا دریافت ہوا ہے جو پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے۔

    ماہرین نباتیات کہتے ہیں کہ یہ بلند و بالا پہاڑوں پر اگنے والا یعنی الپائنی پودا ہے، جس کا حیاتیاتی نام ڈایونیزیا ٹیپٹوڈز (Dionysia tapetodes) ہے، اس کے خلیات میں باریک سوراخ ہوتے ہیں، جن سے روئی کے ریشے خارج ہوتے ہیں، یہ ریشے گڑیا کے بال کی طرح پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

    سائنس دان اس پودے کے خلیات میں سوراخ دیکھ کر حیران ہیں کیوں کہ اس سے قبل یہ خاصیت کسی پودے میں نہیں دیکھی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح خلیات سے دھاگوں کا باہرنکلنا ایک بہت ہی حیرت انگیز عمل ہے۔

    دل چسپ حقیقت یہ ہے کہ یہ پودا ترکمانستان، شمال مشرقی ایران اور پاک افغان سرحدی پہاڑیوں پر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مغربی ماہرین نباتات نے کبھی اس پر غور نہیں کیا۔

    اب کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اس کے پتے ریشم نما لمبے دھاگے سے ڈھک جاتے ہیں، جو فلے وون سے بنتے ہیں اور وہ فلے وینوئڈ کیمیکل ہی کی ایک قسم ہے۔ واضح رہے کہ فلے وینوئڈ چھوٹے خاص کیمیکل ہوتے ہیں جو بہت سے طبی خواص رکھتے ہیں۔

    لیکن اس پودے میں فلیوون ذرات کی بجائے ایک سے دو مائیکرون موٹائی کے تار خارج ہوتے ہیں، جو انسانی بال سے بھی باریک ہوتے ہیں، جب کہ اوسط بال کی موٹائی 75 مائیکرون تک ہوتی ہے۔

    خوردبین اور دیگر آلات سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ سبزی مائل ریشہ ایک سے دوسرے پتے تک جاتا ہے، اور پورے پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

    اس سے قبل ہمیں معلوم نہ تھا کہ یہ روئی نما ریشہ کیسے بنتا ہے لیکن اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودا خود کو نقصان دہ سرد موسم سے بچانے کے لیے ایسا کرتا ہے، یہ پودا سرد اور بلند پہاڑی علاقوں میں اُگتا ہے اور اسی لیے الپائنی پودا بھی کہلاتا ہے۔

    الیکٹرون خوردبین سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ریشہ پتوں سے ابھرتا ہے، اور یہ خلیات میں موجود سوراخوں سے نمودار ہوتا ہے، لیکن عام حالات میں اگر پودے کے خلیات پر اتنے ہی باریک سوراخ بنائے جائیں تو پورا خلیہ ہی پھٹ جاتا ہے۔

  • ’اسپائیڈر مین‘ کا سپر مارکیٹ میں لوگوں پر تشدد

    ’اسپائیڈر مین‘ کا سپر مارکیٹ میں لوگوں پر تشدد

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سپر مارکیٹ میں اسپائیڈر مین کا لباس پہنے ایک شخص نے بلاوجہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی سپر مارکیٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ملبوس ایک شخص اندر داخل ہوتا ہے اور عملے کی خاتون رکن کے چہرے پر مکا مارتا ہے۔

    مذکورہ شخص وہاں موجود دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے وہاں ہلچل مچ جاتی ہے اور لوگ چیخنا شروع کردیتے ہیں۔

    واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کی خاتون رکن کو مائنر انجری کے سبب اسپتال پہنچایا گیا۔

    پولیس نے اب تک 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس وہ اس حوالے سے کچھ معلومات رکھتے ہیں تو پولیس کی مدد کریں۔

    شہریوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس کے فوری ایکشن پر تعریف بھی کی ہے۔

  • کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے

    جکارتہ: نہایت مہلک اور نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں چند نوجوانوں نے سپر ہیروز کا روپ دھار کر کرونا کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے، ان نوجوانوں نے اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے کاسٹیوم پہن کر کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔

    کہیں اسپائیڈر مین جراثیم کش ادویات اسپرے کرتا نظر آتا ہے تو کہیں بیٹ مین لوگوں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر بانٹتا نظر آتا ہے، اسپائیڈر مین نے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر اور باہر اسپرے کیا، جب کہ بیٹ مین نے نہ صرف گھروں میں لوگوں کو بلکہ راہ چلتے لوگوں میں بھی سینیٹائزر کے اسپرے تقسیم کیے۔

    کرونا کا خطرہ: جاپان سے ملائیشیا واپسی، شہری پیدل گھر پہنچ گیا

    اپنے منفرد انداز سے یہ نوجوان نہ صرف وائرس کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں، بلکہ عام لوگوں کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ایک ایسی جدوجہد ہے جس میں سماج کے ہر فرد کا حصہ لینا ضروری ہے۔

    کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ حقیقی ہیروز اور فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کر رہا ہے، اس جنگ میں اب تک سیکڑوں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

    عالمی سطح پر ان مریضوں کو بھی سپر ہیروز قرار دیا جا رہا ہے جنھوں نے وائرس کو شکست دی اور اب دیگر مریضوں کی صحت یابی کے لیے پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسے سپر ہیروز سامنے آ چکے ہیں جنھوں نے دوسرے مریضوں کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

  • فلم اسپائیڈر مین دیکھنے کا نفسیاتی فائدہ

    فلم اسپائیڈر مین دیکھنے کا نفسیاتی فائدہ

    ہم میں سے اکثر افراد کسی نہ کسی شے کے خوف کا شکار ہوتے ہیں جو اکثر اوقات ہمیں پریشانی میں بھی مبتلا کرسکتا ہے، ایسا ہی ایک خوف مکڑیوں کا بھی ہے جسے اریکنو فوبیا کہا جاتا ہے۔

    8 ٹانگوں والی یہ مخلوق چاہے جسامت میں چھوٹی ہو یا بڑی اکثر افراد کا دل دہلا دیتی ہے۔ مکڑی کا کاٹا بھی بہت خطرناک ہوتا ہے اور حساس جلد والے افراد اس کے کاٹنے کے بعد الرجی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

    تاہم کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اسے دیکھتے ہی بے تحاشہ خوف کا شکار ہوجاتے ہیں، ماہرین نے ایسے ہی افراد کے لیے خوشخبری دی ہے کہ ایسے افراد صرف 7 سیکنڈ میں اپنے خوف پر قابو پاسکتے ہیں۔

    اس طرح کے خوف کو دور کرنے کے لیے ماہرین نفسیات کے پاس جانا اور ان کا علاج خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے تاہم اسرائیلی ماہرین نے اس کا نہایت سستا طریقہ دریافت کرلیا ہے اور وہ کچھ اور نہیں بلکہ فلم ’اسپائیڈر مین‘ دیکھنا ہے۔

    اسپائیڈر مین جو مکڑی کی طرح بلند و بالا عمارات پر چڑھتا اترتا دکھائی دیتا ہے، اپنے اندر ایک اور خصوصیت رکھتا ہے اور وہ ہے مکڑی کا شکار افراد کو اس خوف سے نجات دلانا۔

    اس تجربے کے لیے ماہرین نے اریکنو فوبیا کا شکار دو گروپس کا انتخاب کیا، ایک گروپ کو مارول کی عام فلم دکھائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو اسپائیڈر مین فلم کا 7 سیکنڈ کا ایک منظر دکھایا گیا۔

    اس سین میں ایک دفتر کا منظر دکھایا گیا ہے، چند سیکنڈ کے بعد کیمرے کا فوکس بدلتا ہے تو چھت پر بنا ہوا مکڑی کا جالا دکھائی دینے لگتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف یہ سین دیکھنے کے بعد مکڑی کے خوف کا شکار افراد نے اپنے خوف میں 20 فیصد کمی محسوس کی، اس کے برعکس مارول کی دوسری فلم دیکھنے والے افراد کا خوف جوں کا توں رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار ایک اور خوف مرمکوفوبیا میں بھی کمی کرسکتا ہے جو چونٹیوں کا خوف ہے۔ اس مقصد کے لیے فلم ’آنٹ مین‘ کا ایک منظر دکھایا جاتا ہے، اس تجربے کے نتائج بھی یکساں موصول ہوئے۔

    ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار ایکسپوژر تھراپی جیسا ہے، جس میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ انہیں جس چیز کا خوف ہے وہ اس شے کا زیادہ سے زیادہ سامنا کریں۔ مثال کے طور پر فضائی سفر سے خوفزدہ افراد کو زیادہ سے زیادہ فضائی سفر کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تعین کرنا باقی ہے کہ آیا یہ طریقہ طویل المدتی اثرات مرتب کرسکتا ہے یا نہیں، اور کیا اسپائیڈر مین کی پوری فلم دیکھنے والے افراد پر بھی یکساں اثرات مرتب ہوں گے یا صرف مذکورہ بالا 7 سیکنڈ کا سین دیکھنے والے ہی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • اسپائیڈر مین کا ہتھیار’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا

    اسپائیڈر مین کا ہتھیار’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا

    سنگاپور: اسپائیڈر مین کا ہتھیار ’ویب شوٹر‘ حقیقت میں تیار ہو گیا، سنگا پور کے ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا جال پھنکنے والا ہتھیار بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا مشہور ہتھیار تیار کر لیا، یہ ایک ایسا ویب شوٹر ہے جس سے سہولت کے ساتھ جال پھینکا جا سکتا ہے۔

    جال پھینکنے کا آلہ بنانے والے شخص نے ویب شوٹر کا عملی مظاہرہ بھی کیا، یہ ہتھیار کلائی پر باندھ کر اس سے اسپائیڈر مین کی طرح جال فائر کیے جاتے ہیں۔

    یہ ویب شوٹر مکمل طور پر کام کر رہا ہے، اس سے پھنکے جالے والے میں چیزوں کو پکڑنے کی خصوصیت بھی موجود ہے، یہ ویب شوٹر چالیس سالہ شخص نے گھر میں بنایا۔

    ویب شوٹر کو فروخت کے لیے بھی پیش کر دیا گیا ہے، اور اس کی قیمت 139 سنگاپورین ڈالر رکھی گئی ہے، لوگوں نے بڑی تعداد میں اسے خریدنے میں دل چسپی ظاہر کر دی ہے۔

    ویب شوٹر بنانے والے شخص نے سنگاپور کے ایک پبلک پارک میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا، لوگوں نے دیکھا کہ وہ کلائی کو ایک جھٹکا دیتا ہے اور شوٹر سے ایک جال نکل کر اپنے ہدف تک پہنچتا ہے۔

    خیال رہے کہ فلموں میں اب تک کئی اسپائیڈر مینز جلوہ گر ہو چکے ہیں، ٹوبی میگوائر، ٹام ہولینڈ اور اینڈریو گارفیلڈ، تاہم ٹوبی سے شروع ہونے والا یہ سفر تنزلی کی طرف ہی گیا، ناظرین کو ٹوبی میگوائر ہی بہ طور اسپائیڈر مین پسند آیا۔