Tag: اسپانسرشپ حج اسکیم

  • اسپانسرشپ حج اسکیم، مطلوبہ درخواستیں نہ ملنے پر تاریخ میں پھر توسیع کا فیصلہ

    اسپانسرشپ حج اسکیم، مطلوبہ درخواستیں نہ ملنے پر تاریخ میں پھر توسیع کا فیصلہ

    اسپانسرشپ حج اسکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں نہ ملنے پر نگراں حکومت کی جانب سے تاریخ میں پھر توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 3161 درخواستیں موصول ہوسکی ہیں۔ 21 ہزار 839 درخواستیں مزید وصول کی جائیں گی اس لیے اسپانسر شپ اسکیم کی مدت میں مزید ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ریگولرحج اسکیم کے تحت عازمین کی جانب سے 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    ریگولر اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کا ابھی ایک روز باقی ہے۔ ریگولر اسکیم کے تحت خوش نصیب عازمین حج کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کوٹے سے زائد درخواستیں ملنے پر ریگولر حج اسکیم میں توسیع نہیں ہوگی۔ حج کے خواہشمند اب اسپانسر شپ اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کر سکتے ہیں۔

    اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالرز میں درخواستیں جمع ہونگی۔ یہ اسکیم قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہے۔ اس اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کل کیا جائےگا۔

  • اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی گئی

    اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی گئی

    اسلام آباد: اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی مدت بڑھا کر 7 اپریل کر دی گئی۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے، درخواستوں پر قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہوگی۔

    رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    اسپانسرشپ حج اسکیم کے تحت بیرون ملک سے درخواستیں جمع کرانے میں تیزی آ گئی ہے، حکومت کو ایک ہی روز میں 34 لاکھ 3 ہزار 775 ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک روز میں 787 درخواستیں جمع کرا دیں، بیرون ملک سے 5 ہزار 890 حج درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ حج اسکیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ملک میں ان کے رشتہ داروں کے لیے ہے، بیرون ملک سے درخواست کے ہمراہ 4325 ڈالرز وصول کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے اسکیم کے تحت درخواستوں پر وزرات خارجہ سے مدد طلب کی تھی۔