Tag: اسپتالوں

  • اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی، ہیڈ نرس  نوکری سے فارغ

    اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی، ہیڈ نرس نوکری سے فارغ

    لاہور : سیکرٹری صحت پنجاب نے جنرل اسپتال کی ہیڈ نرس کو نوکری سے فارغ کردیا، نرس نے ملازمین کو اسپتال میں کام روکنے پر اکسایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتالوں کے آوٹ ڈور بند کرنے والے عملے کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے جنرل اسپتال کی ہیڈ نرس کو نوکری سے فارغ کردیا، جاری مراسلے میں کہا کہ ہیڈ نرس خالدہ تبسم نے اوپی ڈی بند کرواکر مریضوں کو مشکل میں ڈالا اور دیگر ملازمین کو اسپتال میں کام روکنے پر اکسایا۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ اسپتال کی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، ہیڈ نرس نے اسپتال میں ریلیوں کا انعقاد کیا، اسپتال کا کام متاثر ہوا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ ہیڈ نرس خالدہ تبسم نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں محکمے کے مخالف تقاریر بھی کیں، پیڈ ایکٹ کے تحت ہیڈ نرس خالدہ تبسم کو نوکری سے برخاست کیا ہے۔

    خیال رہے گرینڈ ہیلتھ الائنس ہسپتالوں میں آوٹ ڈور ہڑتال جاری ہے، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں معمول کے آپریشن بھی رک گئے ،علاج معالجے کی بدترین بندش سے مریض پریشان ہوگئے جبکہ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے انسانی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔

  • پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ

    پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ

    کراچی : پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ، جس سے صحت کے شعبے میں بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی رکن محمد عمر ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ڈریپ کی جانب سے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع نہ ہونے سے امپورٹرز نئے آلات منگوانے سے قاصر ہیں۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایسن کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ لیے گئے تو صحت کے شعبے میں بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    بانی رکن محمد عمر نے بتایا کہ ملک میں 90 فیصد طبی آلات درآمد کیے جاتے ہیں، رجسٹریشن کے پیچیدہ عمل کے باعث میڈیکل ڈیوائسز قانونی منظوری سے محروم ہیں۔

    انھوں نے خبردار کیا جان بچانے والے آلات کی قلت سے سرجریز اور اہم طبی پراسیجرز رُک سکتے ہیں، سرجریز اور اہم طبی پراسیجرز کے تعطل سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

    محمد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں سرنج سے لے کر بڑی ٹیسٹنگ مشینوں تک کی کمی واقع ہو رہی ہے، مطالبہ ہے کہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے اور فوری طور پر ٹائم لائن میں توسیع دی جائے۔

  • اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف

    اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد : اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کے انکشاف کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے صوبائی حکومتوں کے نام خط لکھ دیا۔

    ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ادویات، آلات بیچنے، استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ریگولیٹری فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ کی موثر سرویلنس کریں۔

    غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، آلات کی سپلائی چین کی تحقیقات کریں اور سپلائرز کی نشاندہی کی جائے اور مارکیٹ سے غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، طبی آلات ضبط کیے جائیں۔

    ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسز کے اسٹاک چیک کیے جائیں ساتھ ہی فیلڈ فورس مارکیٹ سے غیر قانونی ادویات، آلات کا خاتمہ یقینی بنائے۔

    ڈسٹری بیوٹرز، میڈیکل اسٹورز غیر قانونی ادویات، آلات کی فوری اطلاع دیں، ڈاکٹرز مریضوں کو غیر قانونی ادویات و آلات کا استعمال نہ کرائیں۔

  • ہیٹ ویو کا خدشہ، اسپتالوں کو مراسلہ جاری

    ہیٹ ویو کا خدشہ، اسپتالوں کو مراسلہ جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں‌ ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، اس کے پیش نظر وزارت صحت نے اسپتالوں کومراسلہ ارسال کردیا۔

    جس میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویوریسپانس سینٹرقائم کرنے کی ہدایت کی ہے، مراسلے میں کہا ہے کہ
    آئندہ چندروزمیں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی وجہ بن سکتی ہے، ہیٹ ویوسے باڈی ٹیمپریچر 103 سے 106 تک جا سکتا ہے۔

    فوری طبی امدادناملنےسےہیٹ ویوسےموت بھی واقع ہوسکتی ہے، علامات میں پسینہ، گرم سرخ، خشک جلد ، سر درد ، جسم کا درجہ حرارت بڑھنا شامل ہیں۔

    وزارت صحت کی شہریوں کوپانی زیادہ سےزیادہ استعمال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویوکےپیش نظر دن کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

    مراسلے کے مطابق سوفٹ ڈرنکس،چائےاورچینی کےاستعمال سے گریز کریں جبکہ شہریوں کو چھتری، ٹوپی، ہلکے رنگ کے ہوا دار اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

  • خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد تعطل کا شکار، اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ

    خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد تعطل کا شکار، اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ

    کراچی: ادویات کے را مٹیریل اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں طبی سہولت کی فراہمی اور جان بچانے والی میڈیکل اور سرجری کے آلات اور مشینری کی امپورٹ کا عمل رکا ہوا ہے۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائس امپورٹ کی جاتی ہے، امپورٹ کا عمل رکنے کے باعث اسپتالوں میں صحت کی سروس رکنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈریپ نے طبی آلات کی رجسٹریشن لازمی قرار دیا تھا، امپورٹ پالیسی کو ڈریپ سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا تھا۔

     ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کی بیشتر درخواستوں پر ڈریپ کوئی فیصلہ نہ کرسکا جس کے باعث امپورٹ رکی ہوئی ہے، اس لیے ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن بغیر میڈیکل ڈیوائس کے اسپتال صحت کی سہولت فراہم نہیں کرسکتا ہے۔

    ہیلتھ کیئرڈیوائس ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ وفاقی محکمہ صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس معاملے سے آگاہ ہیں، اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک اور سہولت دیدی

    سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو ایک اور سہولت دیدی

    سعودی وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سر ٹیفیکیٹ سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر اب کوئی فیس نہ لی جائے گی۔

    عکاظ اخبار کے مطابق سعودی کی وزارت صحت نے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن سہولتیں فراہم کرنے پر کسی بھی مریض، اسپتال یا صحت ادارے سے رجوع کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔

    وزارت صحت نے یہ پابندی اس تفتیشی مہم کے بعد جاری کی ہے جس کے تحت انسپکٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ اسپتال اور ہیلتھ سینٹرز آن لائن سہولتوں کی فراہمی پر رجوع کرنے والوں یا مریضوں سے کوئی فیس تو نہیں لے رہے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میڈیکل لِیو سرٹیفکیٹ یا کسی میڈیکل رپورٹ کے لیے آن لائن رجوع کرنے پر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت کی جانب سے آن لائن سروس کی سہولت کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق یہ سہولتیں فراہم کرنے پر فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاگ کارروائی کی جائے گی۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں  وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانے کی ہدایات کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوروناکی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز فوری بڑھانےکی ہدایات دیدیں، مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں رہے گا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور آکسیجن سلنڈر مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی گہاتھوں نمٹاجائے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا عوام خداراہوش کےناخن لیں،ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائیں، عوام اپنی قیمتی زندگیوں کی قدرکریں، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔

  • اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

    اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

    کراچی :  ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی وزیر اعلی سندھ کے احکامات پرلگائی گئی ، جناح اسپتال کی انتظامیہ نے آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پلاسٹک کی تھیلیوں کیخلاف مہم سے متعلق ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرمسعودسولنگی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں

    ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

    محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    پیپلزپارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک تھیلیوں کے کارخانوں، دکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دیں، پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ممنوع ہے اس پر عملدرآمد کرانا چاہتے ہیں، کراچی کے 50 فیصد برساتی نالے پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے چوک ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    لاہور: ینگ نرسوں کا چھٹے روز بھی جناح اسپتال میں احتجاجی دھرنا جاری ہے پنجاب کے اسپتالوں میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں نرسوں نے کام بند کردیا ہے۔

    جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی نرس سے مبینہ بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے باعث ایمر جنسی اور آئی سی یو کے علاوہ تمام وارڈز میں نرسز کی ہڑتال جاری ہے۔ جناح اسپتال لاہور کے باہر دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ اور وائی این اے کے درمیان ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے تھے اور جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ بدتمیزی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاہم ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ متعلقہ داکٹر کی معطلی تک نرسز کا احتجاج جاری رہے گا۔