Tag: اسپتال داخل

  • لیجنڈ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

    لیجنڈ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

    پاکستان کے معروف مارشل آرٹ لیجنڈ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی کراچی میں داخل کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کی شکایت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر ہنگامی علاج فراہم کیا۔

    رپورٹ کے مطابق لیجنڈ ایتھلیٹ کی طبیعت میں بہتری آنے کےبعد انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گرینڈ ماسٹر اشرف طویل عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں کچھ ماہ پہلے دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔

    مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

    واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔

  • معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل

    معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک اسپتال داخل

    ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد آج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    بھارتی سنگھ کو گزشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کی شکایت تھی بھارتی میڈیا کے مطابق آج ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی۔

    Bharti Singh

    بعد ازاں بھارتی سنگھ نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کی پیٹ میں شدید درد تھا میں نے سمجھا کہ شاید بد ہضمی ہوگی لیکن ٹیسٹ کروانے پر پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی۔

    اس موقع پر بھارتی سنگھ بہت جذباتی دکھائی دیں اور کہا کہ مجھے اپنے بیٹے گولا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس حالت کی وجہ سے ٹھوس غذائیں کھانے سے منع کیا ہے اور اب وہ اپنے پسندیدہ اشیاء کھانے سے قاصر ہیں۔

  • گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی،ایک بچے اور چار بچیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ گلشن کالونی میں مضر صحت حلوہ پوری کھانے سے پانچ بچوں ڈیرھ سالہ علی حسین،چارسالہ مافیہ،چھ سالہ ایمن ،سات سالہ کرن اور آٹھ سالہ میرب کی حالت غیر ہو گئی۔

    مذکورہ بچوں کو ریسکیو1122 نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق بچے علاقے کے کسی گھر سے بانٹی جانے والی حلوہ پوری لے کر آئے تھے۔

    جسے کھانے کے بعد ایک بچے اور چار بچیوں کی حالت غیر ہو گئی، تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔