Tag: اسپتال منتقل

  • عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

    عراق میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل

    عراق میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، سانس لینے میں دشواری کے سبب زائرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرافی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    وزارت کے مطابق تمام متاثرین کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان راستے پر واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن میں کلورین گیس کے اخراج کے سبب رونما ہوا۔

    واضح رہے کہ اس سال لاکھوں زائرین اربعین کے موقع پر امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔

    عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

    رپورٹ کے مطابق ان سیفٹی گائیڈ لائنز میں محفوظ ایریاز میں رہنا، چھتری کا استعمال، موسمیاتی الرٹ کی مانیٹرنگ، حکام کی ہدایات پر عمل، آسمانی بجلی گرنے پر موبائل فون بند کرنا شامل ہیں۔

    عراق جانے والے زائرین (اربعین) کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

    بیان کے مطابق کسی رپورٹ یا استفسار کے لیے ہیلپ لائن 1966 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے دوران ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

  • سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو اتوار کو نئی دلی کے گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کانگریس پارٹی کے مطابق کانگریس کی چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس کی چیئرپرسن رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی رواں سال فروری میں بھارت کی سیاستدان اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے باعث انہیں بھارت کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

    دہلی مسلم کش فسادات، سونیا گاندھی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں اور فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

    کانگریس کی سینئر رہنما نے دسمبر 2024 میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔

  • معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    بھارت کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اپستال منقتل کیا گیا۔

    بھارت کے معروف پنجابی گلوکار  و اداکار گرو رندھاوا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    گرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا ہے۔

    گلوکار نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ’شانکی سردار‘ کی یادگار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa)

    گلوکار کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرو رندھاوا ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکار فلم میں ایکشن سین کے دوران زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

    سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

    کولمبئین پاپ گلوکارہ و سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واکا واکا گرل شکیرا اسپتال میں داخل ہیں، کولمبئین پاپ گلوکارہ  کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    گریمی ایوارڈ جیتنے والی موسیقار نے جنوبی امریکا میں شیڈول کنسرٹس بھی منسوخ کردیے، گلوکارہ نے انسٹا پر اپنی طبعیت اور کنسرٹ کینسل کرنے سے متعلق اسٹوری شیئر کی ہے۔

    شکیرا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں داخل ہوں اور ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میں پرفارم کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ میں آج سٹیج پر پرفارم نہیں کرسکوں گی، میں اپنے پیارے پیرو کے سامعین کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے بہت جذباتی اور پرجوش ہوں۔

  • معروف بھارتی مزاحیہ اداکار تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    معروف بھارتی مزاحیہ اداکار تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیہ برین اسٹروک کا شکار ہوگئے انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینئر اداکار ٹیکو تلسانیہ  کو برین اسٹروک ہوا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا پر پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکو تلسانیہ کو درحقیقت  برین اسٹروک ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکو تلسانیہ گجراتی فلم کی خصوصی اسکریننگ  کیلئے وینیو پر پہنچے تھے جہاں انہیں الٹی ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے اداکار ٹیکو تلسانیہ کی حالت نازک بتائی ہے۔

    رشمیکا مندانا زخمی ہوگئیں، اسپتال منتقل

  • اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    رش کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ نیم بے ہوش ہوگئے ، جس پر وکلااورکورٹ کے عملے نے ان کو اٹھا کرگاڑی تک پہنچایا اور اسپتال منتقل کیا۔

    سابق وفاقی وزیر کو عدالت سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹرزکی ٹیم ان کا چیک اپ کیا اور ابتدائی ٹیسٹ بھی کیے گئے جبک بلڈ سیمپل بھی لئےگئےہی

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا تاہم ان کی ای سی جی بالکل ٹھیک آئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر اس وقت ڈاکٹرز اوررہنماؤں سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ عمرایوب،زین قریشی،محمد احمد چٹھہ اوربلال اعجاز بھی پی آئی سی میں موجود ہیں۔

  • جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

    جھانوی کپور کی طبعیت اچانک بگڑ گئی، اداکارہ اسپتال منتقل

    بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ جھانوی کپور کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم ان کی حالت خطے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    جھانوی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق ان کے والد بونی کپور نے بھی کردی ہے، اداکارہ اپنی آنے والی فلم الجھ کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ ان کی طبعیت خراب ہوگی، انھیں شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’اُلجھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، تاہم شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔

    خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جھانوی کے والد اور پروڈیوسر بونی کپور نے بتایا کہ اداکارہ کو ایک یا دو دن میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جھانوی کو جمعرات کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، صحت کی خرابی کی وجہ سے انھوں نے بدھ کے روز اپنی تمام اپائنٹمنٹس کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اب ان کی صحت بہتر ہے اور وہ بہتر محسوس کررہی ہیں تاہم انھیں کافی نقاہت کا سامنا ہے، اس لیے ایک یا دو روز میں وہ اسپتال سے گھر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور تقریب سے ان کی دیگر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

  • سانپ کے ڈسنے کی صورت میں پہلا کام یہ کریں

    سانپ کے ڈسنے کی صورت میں پہلا کام یہ کریں

    سانپ کے کاٹے کے علاج کا چاہے کتنا بھی کوئی مجرب گھریلو ٹوٹکہ ہی کیوں نہ ہو آپ کو اس کا استعمال کرکے گھر پر ہرگز نہیں بیٹھنا چاہئے کہ ہم نے اب اس کا علاج کرلیا ھے اور سب ٹھیک ھو جائے گا۔

    سانپ کا زہر انسان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اگر متاثرہ شخص کو بر وقت طبی امداد فراہم کی جائے تو اُس کی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    لہٰذا سب سے پہلے ھسپتال کی طرف چلیں اور بیشک کسی بھی دیسی ٹوٹکے کو اسپتال جاتے ھوئے راستے میں استعمال کرتے جائیں (اگر وہ چیز فوری طور پر دستیاب ھے) تاکہ وقت ضائع نا ہو کیونکہ اینٹی وینم ہر صورت میں سب سے اھم، سب سے مستند اور آزمائی ہوئی دوا ھے جس کا کوئی ٹوٹکہ نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

    یہ بات یاد رکھیں کہ سانپ کے کاٹنے کی صورت میں دو باتیں سب سے زیادہ اہم ہیں، پہلا وقت، یعنی کم سے کم وقت میں اسپتال پہنچنا۔ اور دوسرا سانپ کی پہچان یعنی اس کا حلیہ اور جلد کا رنگ اور اس پر نقش و نگار یاد رکھنا۔

    (اگر سانپ نہیں بھی پہچانا گیا تو بھی وقت پر اسپتال پہنچنے پر مریض کا بلڈ ٹیسٹ کرکے وینم یعنی زہر کا پتہ لگایا جا سکتا ھے) لہٰذا اس معاملے میں وقت کی اھمیت سب سے زیادہ ھے۔

    اسکے علاوہ اگر خود کو یا متاثرہ شخص کے کسی ساتھی کو سانپ کاٹے کی فرسٹ ایڈ معلوم ھے تو وہ مریض کی فرسٹ ایڈ بھی کرے مگر وقت کا خیال رکھتے ھوئے کرے۔ اسپتال کے راستے میں بھی فرسٹ ایڈ دی جاسکتی ہے۔

    سانپ خطرے کو بھانپتے ہوئے اُسی طرح حملہ کرتا ہے اور اس کے ڈسنے کے باعث انسانی جسم میں زہر کی مختلف مقدار داخل ہوتی ہے، جو اُس کے کاٹنے پر منحصر ہوتا ہے۔

    جسم کے متاثرہ حصے پر درد اور سوجن ہوجاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان میں زہر منتقل ہوگیا، جس کے بعد جسم پر سوجن، جلن شروع ہوجاتی جبکہ متاثرہ حصے پر زخم بھی ظاہر ہوتا ہے۔

  • سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    پشاور: جسٹس مسرت ہلالی کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی ، وہ پشاورچھٹی گزارنےآئیں تھیں۔

    سپریم کورٹ کی جج کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

    سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس منیب اختر، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر ساتھی ججز نے ان کی عیادت کی، وہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس مسرت کو پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے جولائی 2023 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی  اسپتال منتقل

    بشریٰ بی بی اسپتال منتقل

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ کرایا جائے گا۔

    ٓتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی مشیر مشعال اعظم یوسفزئی اور ترجمان بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کو شفااسپتال منتقل کردیاگیا، شفا اسپتال میں ان کی انڈواسکوپی کرائی جارہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے میڈیکل ٹیسٹ اور چیک اپ کرایاجائے گا۔

    یاد رہے راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ان کی اہلیہ کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔

    عدالت نے 2 روز میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کا نجی ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اینڈو سکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جائے۔

    اس کے علاوہ جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھےگی۔