Tag: اسپتال منتقل

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کواسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی سروسز اسپتال منتقلی کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کواسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو آج سروسز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے اور مکمل ٹیسٹ تک وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ نے کہا میڈیکل رپورٹ پر نواز شریف کواسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    یاد رہے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی اسپتال منتقلی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو سروسزاسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کو اسپتال منتقل کئے جانے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں وی آئی پی کمرہ تیار کرلیاگیا ہے، نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوازشریف کوپیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سے بےخبررکھاجارہاہے،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان


    دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ سے بےخبر رکھاجارہا ہے، ان کی فیملی کو بھی میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں جبکہ نوازشریف کواسپتال منتقل کیا جارہا ہے، انہیں یا فیملی کو علم نہیں۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر قائم کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی، رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی ناسازی طبیعت کے سبب انہیں پی آئی سی شفٹ کرنا ان کی صحت کے مفاد میں اقدام ہوگا۔

    مزید پڑھیں : میڈیکل بورڈ نےکوٹ لکھپت جیل میں قیدنوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی سفارش کردی

    یاد رہے 30 جنوری کو چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر طلحہ بن زبیر ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،ڈاکٹر سجاد احمد اور دیگر ڈاکٹر کی ٹیم شامل تھی جبکہ میڈیکل چیک اپ کے موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

    میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔

    جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا تھا مشکل وقت ضرور ہے، یہ بھی گزرجائےگا، اب میں وہ نوازشریف نہیں، حالات کا مقابلہ کروں گا۔

    خیال رہے نوازشریف دل سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہیں اور انھوں نے میڈیکل بنیاد پر ضمانت کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر سماعت میں عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ان کی درخواست پر انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • عجمان، بہادری کی انوکھی مثال: جلتی  بلڈنگ سے گرتے بچے کو آدمی نے بچا لیا

    عجمان، بہادری کی انوکھی مثال: جلتی بلڈنگ سے گرتے بچے کو آدمی نے بچا لیا

    عجمان: متحدہ عرب امارات میں نوجوان نے بہادری کی انوکھی مثال قائم کردی، عمارت میں آگ لگنے کے سبب بچہ عمارت سے گرا تو اسے ایک شہری نے تھام لیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے ال نومیا کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے سبب ماں نے بچے کو عمارت سے دھکا دیا تو قریبی دکان میں موجود ایک سیلز مین شخص وہاں سے بھاگ کر آیا اور 3 سالہ بچے کو تھام کر اس کی زندگی بچالی۔

    [bs-quote quote=”خاتون روبینہ نے پارکنگ ایریا کے اطراف چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے سبب وہاں عوام کو جم غفیر موجود تھا تاہم کوئی بھی مدد کے لیے آگے نہ بڑھا ایسے میں 57 سالہ ایشین سیلز مین نے بچے کی جان بچا کر بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    بنگلہ دیشی شہری فاروق اسلام نور الحق کا کہنا ہے وہاں موجود عوام میں کسی نے مجھے آگے دھکا دیا اور کہا کہ کچھ بھی کرکے انہیں بچاؤ تو میں نے ہمت کرکے بچے کو بچالیا۔

    فاروق اسلام کے مطابق میں نے دیکھا کہ خاتون نے کھڑکی سے بچے کو نیچے پھینک دیا اور میں نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور بچہ باحفاظت میرے ہاتھوں میں آگیا اور مجھے جس کا یقین نہیں آیا۔

    بنگلہ دیشی شہری کے مطابق وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر میری حوصلہ افزائی کی اور عجمان سول ڈیفنس اتھارٹی کی جانب سے بھی میرے اقدام کو سراہا گیا۔

    خاتون کے شوہر محمد ثاقب کے مطابق جب گھر میں آگ لگی تو میں اس وقت کام پر گیا ہوا تھا، روبینہ نے مجھے کال کی اور صورت حال سے آگاہ کیا جس پر میں نے روبینہ سے کہا کہ کچھ بھی کرکے خود کو اور بچے کو بچائیں۔

    مزید پڑھیں: اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    بچے کی جان بچنے کے بعد خاتون روبینہ نے پارکنگ ایریا کے اطراف چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں وہ خلیفہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    محمد ثاقب کے مطابق جب میں گھر پہنچا تو پتا چلا کہ میری اہلیہ کو پہلے ہی اسپتال لے جایا جاچکا ہے اور میرا بچہ وہاں موجود لوگوں کے پاس تھا پھر میں نے بنگلہ دیشی شہری کا شکریہ ادا کیا۔

    رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

    متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں 6 سالہ بچی اپارٹمنٹ کی عمارت کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    فجیرہ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بچی کس طرح عمارت سے گری ہے۔

    بچی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی اس کا نام ظاہر کیاگیا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا تعلق کس ملک سے تھا۔

    مزید پڑھیں: شارجہ: پاکستانی شخص نے کثیرالامنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شارجہ کے رہائشی پاکستانی نوجوان نے 7 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک شخص نے بلڈنگ سے کود گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ریاست فجیرہ کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • اے آر وائی کی خبر کا اثر : ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین اسپتال منتقل

    اے آر وائی کی خبر کا اثر : ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین اسپتال منتقل

    لاہور : سڑک پر بے یارو مددگار زندگی گزارنے والی ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کو لاہور کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا، تحریک انصاف کے سینئر وزیر علیم خان نے ان کی کفالت کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی کی صحافی اور شاعرہ روبینہ پروین کو علاج کی غرض سے لاہور کے اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے، سینئر وفاقی وزیر علیم خان نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکش لیتے ہوئے شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین کی کفالت کا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے علیم خان کی ہدایت پر روبینہ پروین کو پنجاب انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کیا گیا ہے، علاج کے بعد روبینہ پروین کی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

    سینئر وزیرعلیم خان نے روبینہ پروین کا ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کر دیا، شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین3سال سے سڑک پر ایک جھونپڑی میں  رہائش پذیر تھیں۔

    حالات کی ستم ظریفی نے ان کا ذہنی توازن خراب کردیا تھا، ماضی کی53سالہ خاتون صحافی اور شاعرہ 20سال پہلے ادبی محفلوں میں بھرپور حصہ لیا کرتی تھیں۔

  • لندن: نعیم بخاری کے ساتھ حادثہ،  زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    لندن: نعیم بخاری کے ساتھ حادثہ، زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    لندن: تحریک انصاف کے رہنما  اور سینئر قانون دان برطانوی دارالحکومت میں زیر زمین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف جانے کے لیے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پہنچے تو گرنے سے زخمی ہوگئے۔

    نعیم بخاری کے زخمی ہونے کے بعد انہیں لندن کے سینٹ میریز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتاتے ہوئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

     سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نعیم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے میری اور بہت سارے لوگوں کی دعائیں ہیں‘۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے بھی نعیم بخاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پی ٹی آئی رہنما کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ نعیم بخاری نے 18 جون 2016 کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے وکیل کی حیثیت سے عدالتوں میں زیر سماعت کئی مقدمات بھی لڑے۔

    مزید پڑھیں: قانون دان نعیم بخاری تحریک انصاف میں شامل

    خیال رہے کہ سینئر قانون دان نے 16 فروری 2007 کو اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نام کھلا خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ منصفِ اعلیٰ نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور صاحبزادے ارسلان چوہدری کو ضابطے کے برخلاف محکمہ پولیس میں سرکاری ملازمت دلائی۔

    نعیم بخاری نے اپنے خط میں اُس وقت کے وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے افتخار محمد چوہدری کے بیٹے کو خصوصی سہولتیں اور پروٹوکول فراہم کرنے کے لیے محکمہ پولیس کو ہدایتی مراسلہ جاری کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کچھ بھی کرلیں ان کو سزا ہونے والی ہے، نعیم بخاری

    یاد رہے کہ نعیم بخاری کے چوہدری افتخار کو لکھے گئے خط کو پرویز مشرف نے بنیاد بناتے ہوئے چوہدری افتخار کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد 9 مارچ 2016 کو پنجاب بار کونسل نے نعیم بخاری کی رکنیت معطل کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈی ایچ اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں نقاہت کے باعث گر پڑے تھے.

    ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی فوڈ پوائزننگ اور بلڈ پریشرمیں کمی کے باعث گر پڑے تھے جس کی وجہ سے اُن کی آنکھ کے قریب چوٹ آئی تھی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا.

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو گرنے کے باعث آنکھ کے قریب چوٹ لگنے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کا بلڈ پریشر کم تھا جسے نارمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    یوسف رضا گیلانی کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے اُن کا بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں نقاہت پوئی اور چکر آنے کے باعث وہ گر گئے.

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خون نمونے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے ، تمام رپورٹ درست آنے کی صورت میں انہیں گھر جانے کی اجازت دے جائے گی.

  • اٹک:ڈینگی اسپرے سے متاثرہ 29طالبات ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

    اٹک:ڈینگی اسپرے سے متاثرہ 29طالبات ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

    اٹک : ڈینگی مار اسپرے سے متاثرہ طالبات کی حالت سنبھل نہ سکی۔ انتیس طالبات کوایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں انتظامیہ کی غفلت کی سزا اسکول کی طالبات کو ملی۔ جمعرات کے روز ڈینگی مار اسپرے سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جنڈ کی سو سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں۔

    متاثرہ طالبات طبی امداد اورآرام کے بعدپیر کے روز جب دوبارہ اسکول پہنچیں تو انتیس طالبات کی طبیعت ایک مرتبہ پھربگڑ گئی، بچیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اٹک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

    جمعہ کے روزبھی سترہ طالبات کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ اٹک کےسرکاری اسکول میں آدھی چھٹی کےوقت کسی احتیاطی تدبیر کے بغیر زہریلا مچھرماراسپرے کردیاگیاتھا۔

    انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی مہم تو چلائی جارہی ہے لیکن احتیاطی تدابیر کا ایک پمفلٹ تک نہیں چھاپا گیا۔ عملےکی یہ بھی علم نہ تھا کہ یہ اسپرے بچیوں کےلئےکتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی ٹیسٹ: احمد شہزاد گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سر میں بال لگنے سے پاکستانی بیٹسمین احمد شہزاد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے سر پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔

    گیند لگنے کے بعد احمد شہزاد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر پر فریکچر بتایا گیا ہے، احمد شہزاد آئندہ 48گھنٹے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔