Tag: اسپتال میں داخل

  • شہناز گل اچانک اسپتال میں داخل، بھائی نے پوسٹ میں کیا وجہ بتائی؟

    شہناز گل اچانک اسپتال میں داخل، بھائی نے پوسٹ میں کیا وجہ بتائی؟

    بھارتی پنجاب اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اچانک اسپتال میں ہونا پڑا، بھائی نے پوسٹ شیئر کرکے اطلاع دی۔

    ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ کے نام سے مشہور شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میںزیر میں زیرعلاج ہیں، اداکارہ کے بھائی شہباز نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے شہناز گل کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    شہناز گل اور ان کے بھائی شہباز اکثر اپنے مداحوں کے لیے مضحکہ خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے بھائی اور بہن کے درمیان لڑائی کے بارے میں ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تھی۔

    اس ویڈیو میں شہناز اپنے بھائی کا میک اپ کرتی نظر آئیں، اس دوران شہناز نے اپنے بھائی کو طنزیہ انداز میں تھپڑ مار دیا تھا۔

    یہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد شہباز نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بہن کی ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ 4 اگست کو پوسٹ کی گئی اور کیپشن میں لکھا ‘جلد ٹھیک ہو جاؤ’۔

    شہناز ان تصاویر م یں اسپتال کے لباس میں بستر پر لیٹی ہیں، تاہم شہناز گل کو اسپتال میں کیوں داخل کیا گیا ہے اور کتنے دنوں سے وہاں موجود ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

    تصاویر دیکھ کر مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، ایک مداح نے ایکس ہینڈل پر شہناز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘میں نے سوچا کہ آپ ٹھیک ہیں، مجھے آپ کو اسپتال کے بستر پر دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔ جلد ٹھیک ہو جاؤ اور جلد صحت یاب ہو جاؤ۔’

    ایک مداح نے لکھا، ‘شہناز گل کی طبیعت ٹھیک نہیں، وہ اسپتال میں ہیں، براہ کرم سب اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں’۔

  • ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل

    ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل

    ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

    ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم کو دل کے مسائل بھی درپیش ہیں، جبکہ آخری بار انہیں جولائی میں بھی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 1981ء سے 2003ء تک 22 سال تک وزیرِ اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

    دوسری جانب ملائیشیا جانے والوں کے لئے اہم خبر سامنے آگئی، ویزا حاصل کرنے کے لیے چند قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھنا ہوگا جبکہ پاکستانی شہری الیکٹرانک ویزا بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

    ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کا رخ کرتی ہے کیونکہ یہاں کے ساحل، سرسبز جنگلات، بارشیں اور تاریخی مقامات کا امتزاج لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، ملائیشین قوانین کے مطابق غیرملکیوں کو بطور سیاح ملک کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

    پاکستانی شہری یا دیگر ممالک سے آنے والے لوگ چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک درست ہوتا ہے۔

    پاکستانیوں کیلیے ملائیشیا کا وزٹ ویزا، فیس اور دستاویز

    ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ، پاکستانی پاسپورٹ کے بائیوگرافیکل معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی، درخواست گزار کی حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، رہائش کا ثبوت، سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت اور ریٹرن ٹکٹ شامل ہے۔

  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو سانس کی تکلیف کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 81 سالہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق انجیو پلاسٹی اداکار کے دل میں نہیں بلکہ ان کی ٹانگ میں کلاٹ کی وجہ سے کی گئی، اس سے قبل اس سال کے شروع میں ان کی کلائی کی سرجری ہوئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق اداکار متعدد تقریبات میں شرکت کے دوران بے چینی محسوس کرنے کی شکایت کررہے تھے بعد ازاں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا۔

    بالی ووڈ تجربہ کار اداکار کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے اور مبینہ طور پر آپریشن کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں یاد رہے کہ تاہم بچن خاندان نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، آئی سی یو میں داخل

    گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، آئی سی یو میں داخل

    کراچی : سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ان کو نجی اسپتال متقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔

      ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کو انہائی نگہداشت کے وارڈ(آ ئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت اب بہتر ہے ان کے سینے میں انفیکشن کی وجہ سے انہیں صرف ایک روز کیلیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعید الزماں صدیقی نے گورنرسندھ کا حلف اٹھا لیا

    قبل ازیں گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت بھی ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں۔