Tag: اسپتال

  • کراچی: ناگن چورنگی کےقریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق

    کراچی: ناگن چورنگی کےقریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ناگن چورنگی کے قریب پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

    اسپتال منتقل کے دوران دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ جابحق افراد کی شناخت عابد اور عتیق کے نام سے کی گئی جبکہ بچی کی شناخت تشبیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقتول عابد سٹی وارڈن تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی پولیس موبائل سے مماثلت رکھتی ہے جس پر نمبر پلیٹ نہیں لگی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انج اور چیچس نمبر کی مدد سے گاڑی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی پولیس موبائل ہے یا کوئی نجی گاڑی ہے یہ بات تحقیات کے بعد ہی سامنے لائی جاسکے گی۔

  • ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا ہے ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے وہ کوہاٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت اسپتال بنائیں گے۔کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تعاون سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    ۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ سابق کرکٹرز اور شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر سب ایمانداری دکھائیں توغربت ختم ہوسکتی ہے۔

    فلاحی کاموں کیلئے حکومت سے کبھی کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔ اس موقع پرشائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا موقع بھی ملا اور انہوں  نے بوم بوم آفریدی سے آٹوگراف لئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

  • اسلام آباد:زخمی کارکنان کی اسپتالوں سے گرفتاریاں جاری

    اسلام آباد:زخمی کارکنان کی اسپتالوں سے گرفتاریاں جاری

    اسلام آباد کے اسپتالوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے متعدد زخمی کارکنان کو لواحقین سسمیت اسپتالوں سے گرفتارکیا جارہا ہے۔

    لاٹھی چارج، شیلنگ اور پنجاب پولیس کا تشدد۔ شاہراہ دستور پر وہ ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ پرامن مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں کارکنان زخمی ہوئے۔

    جن میں بچے،بزرگ اور جوان سب شامل ہیں۔ ترجمان پمزاسپتال نےبتایاجاں بحق شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال میں بھی پولیس زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو نہیں بخش رہی بلکہ انہیں گرفتارکرنے وہاں بھی پہنچ گئی۔

  • ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد :سرکاری اسپتال سے نو مو لود بچہ اغواء

    ایبٹ آباد : سرکاری اسپتال سے دو روز کا نو مو لود بچہ اغواء، پولیس نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق وومن اینڈ چلڈرن اسپتال میں بگنو ترکی رہائشی خاتون ارم کے ہاں دو روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی، جسے گائنی وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔

    ارم بی بی کے مطابق آج صبح ایک خاتون اس کے پاس آئی اور بچہ کے رونے پر اسے اٹھا یا ،اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے لے کر فرار ہو گئی، یہ خاتون گزشتہ چار روز سے مسلسل وارڈ کے اندر آتی جاتی رہی ہے ،خاتون کے شوہرکے مطابق اس نے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تاہم اس وقت نہ تو اسپتال میں کوئی سیکو رٹی پر مامورعملہ موجود تھااور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔

    پولیس نے خاتون کے خاوند کے بیان پر بچہ کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو اس معاملہ پر اپنامؤقف دینے سے انکارکردیا

  • لاہور:اداکارہ میرا کی  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    لاہور:اداکارہ میرا کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    اداکارہ میرا نے فلاحی اسپتال کے منصوبے کے لئےسے زمین مانگ لی، کہتی ہیں نہ سیاست نہ شادی، ابھی صرف فلاحی کام کرنے کا ارادہ ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسپتال کی تعمیر کے لئے کمیٹی بنادی ہے جو زمین کی خریداری کے لئے جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کرے گی،

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا منصوبہ انتہائی سنجیدہ اور انسان دوست ہے، میڈیا بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اداکارہ میرا نے کہا کہ گورنر پنجاب انتہائی خدا ترس اور مثبت شخص ہیں، جن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان میں غریب آدمی کے علاج معالجہ کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں، اسپتال کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت تمام لوگوں سے ملاقات کروں گی۔ شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔