Tag: اسپتال

  • وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ

    وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاق کے زیرانتظام 3 اسپتالوں کو پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جن میں فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی ، شیخ زید اسپتال اور پی جی ایم آئی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیرانتظام تین اسپتال پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی ، شیخ زید اسپتال اور پی جی ایم آئی لاہور کی پنجاب حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی کے معاملات پر کام جاری ہے ، وفاقی اسپتالوں کی منتقلی پروگرام کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    وزارت صحت ،وزارت قانون پنجاب اسپتال منتقلی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو حوالگی کے قانونی امور نمٹائے جا رہے ہیں، تینوں وفاقی اسپتالوں کی املاک پنجاب حکومت کو منتقل کی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی کے معاملات آئندہ ماہ طے پانے کا امکان ہے، وفاقی اسپتالوں کی پنجاب حکومت کو منتقلی رائٹ سائزنگ پلان کا حصہ ہے۔

    وفاقی اسپتالوں کی پنجاب کو منتقلی کی سفارش رائٹ سائزنگ کمیٹی نے کی ہے ، تینوں اسپتال وفاقی حکومت کے زیرانتظام، فنڈنگ وزارت صحت کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت صحت کو عملدرآمدکیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

  • اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

    اسپتال میں نرس سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر مریض گرفتار

    بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسپتال میں نرس کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے ایک اسپتال میں مریض نے نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی اور اسے ہراساں کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیربھوم کے ایلام بازار ہیلتھ سینٹر میں ڈیوٹی پر موجود ایک نرس کے ساتھ مبینہ طور پر ایک مریض نے بدسلوکی کی۔

    نرس نے بتایا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئے مریض نے اسے نامناسب طریقے سے چھونے اور مبینہ زیادتی کوشش کی، ملزم کے ساتھ اس وقت اس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

    نرس کا کہنا تھا کہ میں تو صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کر رہی تھی۔ مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں دیں اور غیر اخلاقی حرکات کیں۔

    مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو حراست میں لے لیا۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس: کالج کے پرنسپل نے حقیقت بتادی؟

    یاد رہے کہ 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، نوجوان ٹرینی ڈاکٹر اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔جس پر ملک بھر میں تاحال احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

  • قیامت خیز گرمی نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی

    قیامت خیز گرمی نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی

    جامشورو: صوبہ سندھ کے ضلع میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 2 کم عمر بھائی انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں ملک بھر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور مجموعی درجہ حرارت میں چارسے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ سامنے آ رہا ہے، اسی گرمی سے 2 کم عمر بھائیوں کی جان لے لی۔

    صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے نواحی علاقے میں شدید گرمی کے باعث 2 بھائی انتقال کر گئے، انتقال کرنیوالے بچوں کی عمر10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

    والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، بچوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرم ہوا لگنے سے بچوں کی طبیعت خراب ہوئی جبکہ پانی کی کمی سے بھی موت ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں اس غیر معمولی گرمی کے باعث معمولات زندگی تو شدید متاثر ہو ہی رہے ہیں لیکن اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو آپ کو ان کا دھیان ایسے میں اور بھی زیادہ رکھنا ہو گا۔

    اپنے بچوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے چند باتوں پرکڑی نظر بھی رکھنا ہو گی تاکہ گرمی کی تھکاوٹ آپ کے جگر گوشوں کو شدید بیمار نہ کر دے۔

  • اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

    اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

    نوابشاہ: قاضی احمد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت پر ورثا کی جانب سے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج جاری ہے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتا ل منتقل  کردی گئی۔

    ورثا کا کہنا ہے کہ عظیمہ کو زچگی کے لئے نجی اسپتال لیکر آئے تھے، لیڈی ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کئے بغیر انجکشن لگایا جس سے طبیعت بگڑ گئی۔

    ورثا نے الزام لگایا کہ عظیمہ کو فوری طور  پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

  • اسپتال کے اندر سوتے شخص کو گولی مارنے والے کم عمر گارڈ کے اہم انکشافات

    اسپتال کے اندر سوتے شخص کو گولی مارنے والے کم عمر گارڈ کے اہم انکشافات

    کراچی:گلشن اقبال کے اسپتال میں رائفل سے غفلت سے گولی چلانے والے کم عمر گارڈ نے حراست کے دوران ابتدائی بیان میں اہم انکشاف کیا ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ کے قریب اسپتال کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے ٹنڈو آدم سے تیماداری کے لیے آنے والا شخص گلزار جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  ابتدائی تفتیش کے مطابق سیکیورٹی گارڈ زبیر کی عمر 18سال ہے، ملزم زبیر 10 روز قبل سیکیورٹی گارڈ میں بھرتی ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے انکشاف کیا اسے اسلحہ چلانا نہیں آتا، گارڈ کے مطابق نوکری پر رکھنے سے پہلے کوئی ٹریننگ نہیں دی گئی۔

    تیماردار اسپتال گارڈ کی اتفاقیہ گولی سے جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر غیر تربیت یافتہ ملزم زبیرکو 30 بور رائفل تھمادی گئی تھی، گرفتار ملزم کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کے مطابق وہ بینچ پر بیٹھا تھا کہ رائفل کابٹن دب گیا، دوسری بینچ پر مریض کو لانے والا شخص گلزار سو رہا تھا، گولی گلزار کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا مگر جانبرنہ ہو سکا۔

  • وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت میں خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیاگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے ہارٹ اٹیک جانچنےکے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، بخار کے ساتھ دل کا درد بھی تھا۔

  • بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے کر پہنچ گیا

    بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے کر پہنچ گیا

    لکھنؤ: بھارت میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ جہاں شوہر نے بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو اسپتال لے کر پہنچ گیا۔

    یہ واقعی بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا جہاں اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوف زدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر پہنچا۔

    رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی جسے فوری طور پر پڑوسی اسپتال لے کر پہنچے۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔

    تاہم سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

  • کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    کمنٹری کے دوران اسپتال پہنچنے والے رکی پونٹنگ کا بیان سامنے آگیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔

    گراؤنڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ لمحہ خوفزدہ کردینے والا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

    کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    انہوں نے کہا کہ جسٹن لینگر میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے ، میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا اور پھر انہوں نے  میرا خیال رکھا، دس پندرہ منٹ کے بعد میں اسپتال تھا جہاں ہر ممکن بہترین ٹریٹمنٹ کی گئی۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں اتوار کے روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی میلبرن میں تیاریاں جاری ہے۔

    پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی۔

    شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شان مسعود کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی چوٹ کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو  آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔

  • نومولود بچے کی لاش 13 ماہ سے اسپتال کے مردہ خانے میں

    نومولود بچے کی لاش 13 ماہ سے اسپتال کے مردہ خانے میں

    کویت سٹی: کویت میں ایک خاندان نے ایک نجی اسپتال کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، اسپتال کے مردہ خانے میں 13 ماہ سے نومولود بچے کی لاش موجود تھی جو دفن نہیں کی گئی۔

    مقامی ویب سائٹ کے مطابق خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا بچہ گزشتہ 13 ماہ سے اسپتال کے مردہ خانے میں ہے جس کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی۔

    بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہمیں اتفاقیہ طور پر معلوم ہوا کہ ہمارا بچہ ابھی تک مردہ خانے میں ہے، انتظامیہ سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے یہ عذر پیش کیا کہ بچے کی تدفین کرنا بھول گئے۔

    والد کا کہنا تھا کہ 13 ماہ پہلے میری اہلیہ کے ہاں مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، اس وقت کرونا وبا کی وجہ سے کرفیو نافذ تھا تو اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم مردہ بچہ آپ کو نہیں دے سکتے، تاہم ہم متعلقہ ادارے کے تعاون سے خود ہی تدفین کردیں گے۔

    والد کے مطابق اب 13 ماہ گزرنے کے بعد علم ہوا کہ بچے کی ابھی تک تدفین نہیں ہوئی اور اس کی لاش اسپتال کے مردہ خانے میں ہے۔

    جب اسپتال انتظامیہ سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے ٹال مٹول کے بعد جواب دیا کہ ہم معذرت چاہتے ہیں کہ بچے کی تدفین کرنا بھول گئے۔