Tag: اسپیشل اکنامک زونز

  • سعودی عرب: کس شعبے میں سعودائزیشن نہیں کی جائے گی؟

    سعودی عرب: کس شعبے میں سعودائزیشن نہیں کی جائے گی؟

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز پر سعودائزیشن کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز پر سعودائزیشن کے قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔

    الراجحی کا کہنا تھا کہ اگر اسپیشل اکنامک زونز میں سعودیوں کی تقرری کا فیصلہ ہوا تو ایسی صورت میں متعلقہ اداروں کو فروغ افرادی قوت فنڈ کی جانب سے ترغیبات دی جائیں گی اور بنیادی معیشت سے استفادے کا موقع بھی مہیا کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کیا تھا، یہاں 47 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

    اسپیشل اکنامک زونز میں جدید ٹیکنالوجی، لاجسٹک خدمات، صنعت، کانکنی اور سمندری شعبوں کے حوالے سے سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    یہاں زیر تکمیل سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 116 ارب ریال سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے، یہ بات سٹیز اینڈ اکنامک زونز کے زیر اہتمام ہونے والے انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر ریاض میں کہی گئی ہے۔

    اس سے قبل کنگ عبداللہ اکنامک سٹی راس الخیر اکنامک زون، جازان اکنامک زون اور کلاؤڈ اینڈ انفارمیٹکس کمپیوٹنگ کے اسپیشل اکنامک زون میں 4 پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں، علاوہ ازیں اصولی سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات بھی واضح ہو گئی ہیں۔

  • سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں‘ اسد عمر

    سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں‘ اسد عمر

    لاہور: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری معیشت میں اہم کردار رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری کا روزگارفراہم کرنے میں اہم کردارہوتا ہے، صوبے کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے بہترکام کرسکتے ہیں۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں، موجودہ اکنامک زونزکی بہتری کے لیے بھی کام کرنا ترجیح ہے، اسپیشل اکنامک زونزفعال بنانے کا ایجنڈا ای سی سی میں شامل ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کوآسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کوآسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2019 کا ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ بہت آسان بنا دیا جائے گا، ٹیکس جمع کرانے کا آسان طریقہ ایف بی آرچیئرمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹاپ ٹیکس پیئرزکی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ٹیکس کی اسکیم پورے پاکستان میں کی جائے گی۔

    اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس کی اسکیم پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں کی گئی ہے، ٹیکس کی کامیابی کا دارومدارٹیکس محصولات میں اضافے اورکاروباری طبقے کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کاٹن کی پیداوارمیں کمی پاکستان کا معاشی قتل ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں سال کے لیے کاٹن کی حکمت عملی ای سی سی ایجنڈے میں شامل ہے، حکمت عملی ترتیب دینے میں وفاق اورصوبے مل کرکام کریں گے۔