Tag: اسپیشل جے آئی ٹی

  • عمران خان کے خلاف مقدمہ، پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    عمران خان کے خلاف مقدمہ، پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمے میں پولیس نے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے، جس کے کنوینئر ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری ہوں گے۔

    قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس قانون کی عمل داری کے لیے کوشاں ہے۔

    پولیس حکام نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کے خلاف پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات منصوبے کا حصہ ہیں، پولیس نے تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکیورٹی فراہم کی،

    حکام نے کہا کہ مقدمات قانون کے مطابق درج ہوئے ہیں اور ان پر کارروائی ہو رہی ہے، اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی نافذ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

  • ارشد شریف قتل کیس  : کینیا حکومت کی اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    ارشد شریف قتل کیس : کینیا حکومت کی اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : کیپٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیا حکومت نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں کیپٹل پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیا نے جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے قانونی مدد کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کرلئےہیں۔

    کیپٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسپیشل جے آئی ٹی آج روانہ ہوگی اور ارشدشریف قتل کیس سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔

    اسپیشل جےآئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سےتفتیش کرے گی، کینیاحکومت نےاسپیشل جےآئی ٹی کومددفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی آج یواے ای روانہ ہوگی اور یواے ای میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔

    اس دوران ٹیم ارشد شریف کےآخری دنوں کی ملاقاتوں اوررابطوں کی تفصیلات لے گی اور کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

  • ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا۔

    وزرات داخلہ کی مشاورت کے بعد وفاقی پولیس نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

    فنڈز کے اجرا کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    خیال رہے خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

    خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔