Tag: اسپیشل ٹرین

  • کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین روانہ

    کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین روانہ

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج کراچی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلی اسپیشل ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی، 8 اکنامی کوچز شامل تھیں۔ اسپیشل ٹرین میں 750 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، خصوصی ٹرینیں 2 سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

    پہلی خصوصی ٹرین آج 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔

    دوسری خصوصی ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔

    تیسری خصوصی ٹرین 3جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کیلئے روانہ ہو گی۔

    چوتھی خصوصی ٹرین 3جون کو کراچی سٹی سے رات 8بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گی۔

    پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کیلئے روانہ ہو گی۔

    ٹرین سے 10 سالہ بچی اغوا، سب کو لسی پلا کر بے ہوش کیا گیا

    ترجمان کے مطابق پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کیلئے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی۔ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کیلئے پہلے سے دستیاب عیداسپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔

  • عید الفطر کے لیے اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    عید الفطر کے لیے اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

    وزارت ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

    پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کا مقصد عید کے دوران ملک بھر کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کرنا ہے۔

    وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور حیدرآباد، روہڑی، ملتان اور ساہیوال کے راستے اگلے روز لاہور پہنچے گی۔

    دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی، 11 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین ملتان اور ساہیوال کے راستے سفر کرتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔


    کن طلبہ کو عید گفٹ دیا جا رہا ہے؟


    تیسری عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور خانیوال، ملتان، ساہیوال اور روہڑی کے راستے کراچی پہنچے گی۔

    چوتھی عید اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، جو 14 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور فیصل آباد، سرگودھا اور لالا موسیٰ کے راستے راولپنڈی پہنچے گی۔

    پانچویں عید اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین تقریباً 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔

    تمام خصوصی عید ٹرینیں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں پر مشتمل ہوں گی، مسافروں کی پیشگی بکنگ کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔

    ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (ڈی ایس) کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ خصوصی ٹرینوں کی روانگی کے وقت اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر موجود رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کریں۔

  • عید پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کی تفصیلات

    عید پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کی تفصیلات

    کراچی: ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

    اکانومی کلاس پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے شام کو روانہ ہوگی، جب کہ 18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر اے سی کلاس ہوں گی۔

    چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

  • عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    اپنوں کے ساتھ عید منانے جانے والے مسافروں کے لئے محکمہ ریلوے نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الفطر پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے محکمہ ریلوے نے تفصیلات جاری کردیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، دو اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور جبکہ ایک کراچی تاپشاور چلائی جائے گی۔

    حکام کے مطابق مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    کراچی: محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں بھی عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے اندرون سندھ کے لیے 10 مئی سے 16 مئی تک مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں روزانہ چلانے کا فیصلہ کرلیا، عید اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کے لیے چلائی جائیں گی۔

    پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی،

    عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں عارضی توسیع دے دی گئی ہے۔ دادو لاڑکانہ اور سیہون شریف کی عوام کے لیے موہن جودڑو ایکسپریس کو کراچی تک چلایا جائے گا۔

    10 مئی سے 16 مئی تک موہن جودڑو ایکسپریس روہڑی تا کراچی چلے گی، موہن جودڑو ایکسپریس کو کرنا ایس او پیز کے تحت 70 فیصد بکنگ کے ساتھ چلایا جائے گا۔ تمام عید اسپیشل ٹرینیں ایس او پیز کے تحت 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

  • عیدالفطر کی تعطیلات پر رش، ریلوے پشاور کا اہم فیصلہ

    عیدالفطر کی تعطیلات پر رش، ریلوے پشاور کا اہم فیصلہ

    پشاور: عیدالفطر کی تعطیلات پر رش کے سبب محکمہ ریلوے پشاور نے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے پشاور نے عیدالفطر کی تعطیلات میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر پشاور تا راولپنڈی اور راولپنڈی تا پشاور عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پہلی عید اسپیشل ٹرین 10 مئی کو پشاور کینٹ سے صبح 9 بجے راونہ ہوگی، جو نوشہرہ، جہانگیرہ، اٹک سٹی، حسن ابدال، ٹیکسلا، گولڑہ شریف اسٹاپ کرتی ہوئی 12.30 پر راولپنڈی پہنچے گی۔

    یہی اسپیشل ٹرین اسی تاریخ میں دن 2 بجے راولپنڈی سے پشاور کے لیے راونہ ہوگی اور بالترتیب گولڑہ شریف، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک سٹی، جہانگیرہ، اور نوشہرہ اسٹاپ کرتی ہوئی شام 5.30 پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

    عید اسپیشل ٹرینیں 10 مئی تا 16 مئی انھی مقررہ اوقات کے ساتھ چلا کریں گی۔

    بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ محکمہ ریلوے نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد ہونے والی پابندی کے باعث شہریوں کی سہولت کے لیے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں مختلف شہروں سے مزید 66 ٹرینیں چلائی جائیں گی، یہ تمام عید اسپیشل ٹرینیں کرونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائیں گی۔