Tag: اسپیشل ٹرینیں

  • عید الفطر : پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    عید الفطر : پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لئے بڑا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر بلوچ نے بتایا کہ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کیلئےتمام انتظامات کئے جائیں، اسپیشل عید ٹرینوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

    عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کر دیں گے۔

  • عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    لاہور : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک بھر میں 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی پر اسپیشل ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی سٹی سے دن 10 بجے پشاور کے لئے روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کو صبح 07 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق تیسری اسپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی اسپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔

    پانچویں سپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اورعید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

  • سمر اسپیشل ووکیشن ٹرینیں اب 10 جولائی تک چلیں گی

    سمر اسپیشل ووکیشن ٹرینیں اب 10 جولائی تک چلیں گی

    اسلام آباد: ریلوے کی جانب سے گرمی کی چھٹیوں کے لیے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ ٹرینیں اب دس جولائی تک چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے سمر ووکیشن ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، ان خصوصی ٹرینوں کا شیڈول 30 جون تک تھا، جس میں دس دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    ترجمان ریلوے نے نئے شیڈول کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے منظوری کے بعد توسیع شدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں مسافروں کا اضافی رش ہے، جس کی وجہ سے ووکیشن ٹرینوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔

    شیڈول کے مطابق سمر ٹرینیں کراچی سے 2 ، 6 اور 10 جولائی کی رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گی، جب کہ راولپنڈی سے سمر ٹرینیں 4 اور 8 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کراچی روانہ ہوں گی۔

    ترجمان پاکستان ریلوے نے ان خصوصی ٹرینوں کے اسٹیشنز کے حوالے سے بتایا کہ کراچی سے جانے والی سمر ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خان پور، بہاول پور اور خانیوال اسٹیشن پر رکیں گی۔

    شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل


    ان خصوصی ٹرینوں کے اسٹیشنز میں ساہی وال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور اور گوجرانوالہ اسٹیشنز بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سمر ٹرینیں وزیر آباد، گجرات، لالہ موسیٰ اور جہلم اسٹیشن پر بھی رکیں گی۔

    ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ سمر ٹرینوں کی بکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے، بکنگ ریلوے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے بھی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سےعید اور محرم کے مواقع پر بھی خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں تاکہ دوسرے شہروں کے مسافروں کو  تعطیلات پر سہولت میسر ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

    کراچی : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریولے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پر کی گئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور اسپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پراضافی رش کے پیشِ نظرملک کے مختلف شہروں سے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ریلوے حکام کا موسمی تہوار بسنت پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    ریلوے حکام کا موسمی تہوار بسنت پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    ریلوے حکام نے موسمی تہوار بسنت پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہر بار کی طرح اس بار بھی لاہور شہر میں بسنت کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، لاہور ریلوے حکام کی جانب سے بسنت کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اکیس فروری سے پانچ مارچ تک ٹرینوں کو چھانگا مانگا کے اسپیشل اسٹاپ دئیے جائیں گے، بسنت کے دنوں میں تمام ٹرینیں 3 سے پانچ منٹ تک چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر رکیں گی۔