Tag: اسپین

  • اسپین: تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اُٹھی (ویڈیو)

    اسپین: تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اُٹھی (ویڈیو)

    اسپین میں تاریخی مسجد قرطبہ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز کے فوری ردِعمل کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قرطبہ کی میئر جوزا مارا بلیڈو نے کہا کہ بروقت مداخلت سے ایک تباہی کو ٹال دیا گیا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسجد میں آگ فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

    واضح رہے کہ جامع مسجد قرطبہ کو 8 ویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا، اسپین پر مسلمانوں کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس مسجد میں 16ویں صدی میں ایک چرچ بھی قائم کیا گیا تھا، اس مسجد کو اسپین میں مسلمانوں کی شاندار فن تعمیر کا ایک نمونہ تصور کیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس مسجد کو 1984ء میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا جاچکا ہے۔

    ترکیہ: آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ترکیہ میں تاریخی اہمیت کی حامل آیا صوفیہ مسجد میں پیش امام کی بروقت کارروائی کے باعث آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

    پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

  • 54 مراکشی بچے سمندر میں تیر کر اسپین پہنچ گئے، حیران کن ویڈیو

    54 مراکشی بچے سمندر میں تیر کر اسپین پہنچ گئے، حیران کن ویڈیو

    یورپی ممالک میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونا عام ہے لیکن مراکش کے 54 بچوں نے سمندر میں تیراکی کر کے اسپین پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔

    دنیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک سے لوگوں کے غیر قانونی طریقہ سے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ ان واقعات میں بعض اوقات لوگ اپنی جانیں بھی گنوا دیتے ہیں اور پکڑے جانے پر جیل یا ڈی پورٹ کیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ سلسلہ تھمتا نہیں۔

    لیکن ہم یہاں آپ کو یورپ پہنچنے کی ایسی انوکھی کوشش کے بارے میں بتا رہے ہیں، جس کو جان پر آپ بھی حیرت سے گنگ رہ جائیں گے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 54 مراکشی بچے سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے اسپین پہنچے ہیں۔ انکے ساتھ تقریباً 30 دیگر افراد نے بھی خراب موسم اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مراکش سے اسپین کے شمالی افریقہ علاقہ سیئوتا تک کا سفر کیا ہے۔

    ہسپانوی ٹی وی چینل نے بچوں کی سمندر میں تیراکی کر کے اپیشن پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سول گارڈ کی کشتیاں تیراک بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے انہیں بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسپین پہنچنے والے زیادہ تر بچے مراکسی ہیں اور انہیں سیئوتا میں قائم عارضی سینٹرز میں لے جایا گیا ہے جب کہ حکام نے اس معاملے کے حل کے لیے حکومت سے مدد بھی طلب کی ہے۔

     

    مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ برس 26 اگست کو بھی سینکڑوں تارکینِ وطن نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمسایہ ملک مراکش سے تیراکی کرتے ہوئے سیئوتا پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ جب کہ 2021 میں بھی ایک لڑکے کو خالی پلاسٹک کی بوتلوں پر تیرتے ہوئے سیئوتا پہنچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بحیرۂ روم کے ساحل پر واقع اسپین کے دو چھوٹے علاقے سیئوتا اور میلیلا، یورپی یونین کی افریقہ کے ساتھ واحد زمینی سرحدیں ہیں۔ ان علاقوں میں وقتاً فوقتاً ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں تارکینِ وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    تاہم سرحد عبور کرنے کے دوران گرفتار کیے گئے مراکشی شہریوں کو فوراً واپس مراکش بھیج دیا جاتا ہے، بشرط یہ کہ وہ نابالغ یا پناہ کے متلاشی نہ ہوں۔

  • اسپین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سیاحوں کی جان پر بن آئی

    اسپین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، سیاحوں کی جان پر بن آئی

    جنوبی اسپین 5.5 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اسپین کے المیریا اور ملاگا جیسے سیاحتی ریزورٹ میں سیاح اور وہاں کے مقامی لوگوں کےلیے 14 جولائی کی صبح پریشان کن تھی، وہ سویرے زلزلے کی جھٹکوں کے ساتھ بیدار ہوئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    صبح تقریباً 7:00 بجے جنوبی اسپین کے علاقوں میں زلزلہ آیا جس کی وجہ سے مختلف سیاحتی مقامات پر بھی تھرتھراہٹ محسوس کی گئی خاص طور پر ملاگا اور المیریا اس کا نشانہ بنے۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا خوفناک زلزلہ

    کچھ سیکنڈ کے لیے اسپین کے 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی، ان میں ویلز- ملاگا، ٹورے ڈیل مار، گراناڈا اور ساحلی شہر روکیٹاس ڈی مار اور المریا شامل ہیں۔

    جنوبی اسپین پر زلزلے کے اثرات کے حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز تقریباً 10 کلومیٹر (6.2 میل) کی زمینی گہرائی میں تھا۔

    بہت سے رہائشیوں اور سیاحوں نے اپنی حیرت اور پریشانی کو بیان کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنی الجھن اور گھبراہٹ کی کہانیاں سنائیں۔

    المیریا کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ’’میرا پورا گھر ہل رہا تھا، صوبہ المیریا کے ایک گاؤں اگوا امرگا میں ایک سیاح نے زلزلے کے اثرات کے بارے میں بتایا کہ "میں لیٹا ہوا تھا، اور پورا گھر تقریباً چند سیکنڈ کے لیے لرز رہا تھا”۔

    اس دوران ایک زبردست چیخ سنائی دی۔ اس نے مجھے اور میرے تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ملحقہ احاطے کے لوگوں کو بھی جگا دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/japan-earthquakes-tokara-islands-12-july-2025/

  • پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک  ملزمان اسپین میں گرفتار

    پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار کرلئے گئے، وزیر مملکت طلال چوہدری نے 2 ملزمان کی گرفتاری پر اسپین کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان کو اسپین میں گرفتار کرلیا گیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم نوازش علی اور ہارون دہشت گردی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا ، وزیر مملکت داخلہ نے ہسپانوی وزیرداخلہ سے ملزمان کی گرفتاری پر بات کی۔

    جس کے بعد ہسپانوی وزیرداخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرفتاری کے احکامات دیے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسپین سے 38 مطلوب ملزمان کی گرفتاری و حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا تھا۔

    وزیر مملکت طلال چوہدری نے 2 ملزمان کی گرفتاری پر اسپین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی جلد پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔

  • پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین سے گرفتار

    پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین سے گرفتار

    پاکستان کو مطلوب دو خطرناک ملزمان کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے وہ دہشتگردی قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم نوازش علی اور ہارون دہشتگردی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا تھا اور وہاں ہسپانوی وزیر داخلہ سے پاکستان کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر بات کی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپانوی وزیر داخلہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرفتاری کے احکامات دیے، جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پاکستان کو مطلوب دو خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ہسپانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی جلد پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسپین سے 38 مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/20-billion-online-fraud-2-suspects-arrested/

  • اسپین نے نیٹو دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافہ مسترد کر دیا

    اسپین نے نیٹو دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافہ مسترد کر دیا

    اسپین کے وزیرِاعظم نے نیٹو دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد نیٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنیٰ کا اختیار دیا جائے۔

    سانچیز کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ ایک غیر معقول مطالبہ ہے، بلکہ اس حوالے سے کسی بھی مشترکہ حل تک پہنچنے کیلیے نیٹو کے تمام تر 32 ارکان سے منظوری لی جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایک خود مختار اتحادی کے طور پر ہم اس آپشن کا انتخاب نہ کی صورت میں کرنا پسند کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اُنہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیار رہنا ہوگا۔

    جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور کا کہنا تھا کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

    جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔

    جنرل کارسٹن بریور کا مزید کہنا تھا کہ روس 152 ملی میٹر توپ کے لاکھوں گولے 2024ء میں تیار کر چکا ہے، یقیناً وہ سب یوکرین کے لیے تو نہیں ہیں۔

    نیٹو کا ساتھ دینے کا مقصد یہ نہیں کہ جنگوں کے لیے فنڈنگ کریں، امریکا

    اُن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے روس سے خطرے کی نوعیت سنجیدہ ہے، جو آج سے 40 سال پہلے نہ تھی۔ روس ہر سال 1 ہزار 500 ٹینک تیار کر رہا ہے، اب ہر ٹینک یوکرین جنگ کا حصہ تو نہیں بن سکتا۔

  • پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار جیت لیا۔

    پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے یوئیفا نیشنز کپ کا فائنل ہرا دیا، پرتگال اور اسپین نے مقررہ وقت میں دو دو گول کیے تھے۔

    اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔

    فرانس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان جرمنی کو دو صفر سے شکست دے دی، Kylian Mbappe کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔

    دوسری جانب پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

    رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کی طرح سعودی عرب میں النصر کیلیے کھیلتے ہیں۔

    ماضی میں کرسٹیانو ڈوس سانتوس اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلیے بھی کھیل چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کرلی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔

    پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے بھی دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔

  • اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے معاہدہ منسوخ کردیا

    اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے معاہدہ منسوخ کردیا

    اسپین کی جانب سے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے 168 فائرنگ پوسٹس اور ایک ہزار 680 اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 287.5 ملین یوروز یعنی327 ملین ڈالرز تھی۔ یہ سامان رافیل کمپنی کے لائسنس کے تحت اسپین میں تیار ہونا تھا۔

    ہسپانوی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اسرائیل کے لائسنس منسوخ کرنا شروع کردیے اور زیادہ سے زیادہ تکنیکی آزادی اور خود مختاری حاصل کرنے کے مقصد سے اپنے پروکیورمنٹ پروگرامز کو ری ڈائریکٹ کرنے کیلیے کام شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت کو گزشتہ سال آگ بگولہ کردیا تھا۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ پر حملے کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیدیا ہے۔

    اسٹارمر نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کو خوفناک اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں، فوجی کارروائیوں اور یہودی آبادکاروں کے تشدد کی توسیع کیخلاف ہیں غزہ میں امدادمیں رکاوٹ ناقابل قبول ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارت کے مذاکرات منسوخ کر دیئے ہیں اور برطانوی حکومت اتحادیوں کے ساتھ مزید اقدامات، بشمول پابندیوں پر غور کرے گی، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی فراہمی ضروری ہے

    برطانوی وزیراعظم کے ایوان سے سوال جواب کے دوران پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل پر پابندیوں اور ہتھیاروں کے امبارگو کا مطالبہ کیا۔

  • اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ میزائل معاہدہ منسوخ کردیا

    اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ میزائل معاہدہ منسوخ کردیا

    میڈرڈ : اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل سسٹمز کے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی سے دوری اختیار کرنے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی ٹینک میزائل سسٹمز کو میڈرڈ میں ایک اسرائیلی کمپنی کے ذیلی ادارے کے ذریعے تیار کیا جانا تھا۔

    یہ فیصلہ 168 اسپائیک ایل آر ٹو اینٹی ٹینک میزائل سسٹمز کے لائسنس کو متاثر کرے گا، جن کی مالیت تقریباً 285 ملین یورو (325 ملین امریکی ڈالر) بتائی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سسٹمز اسپین میں واقع پاپ ٹیکنوز کمپنی کے ذریعے تیار کیے جانے تھے، جو اسرائیل کی رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کی شاخ ہے۔

    اس حوالے سے حکومتی ترجمان پیلر الیگریا نے کہا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا ہمارا مقصد بالکل واضح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاہدے کی منسوخی کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔

    میڈرڈ کے مضافات میں واقع پاپ ٹیکنو کمپنی نے اس ڈیل کی منسوخی کی تردید یا تصدیق سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے اسپین نے ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر ایک مربوط کوشش میں مئی 2024 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

    ایک ماہ بعد اسپین پہلا یورپی ملک بن گیا جس نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت بین الاقوامی عدالت انصاف سے جنوبی افریقہ کے اس مقدمے میں شامل ہونے کی اجازت طلب کی جس میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا

    اسپین نے جنوبی اسرائیل پر حماس کی قیادت میں حملے کے چار دن قبل یعنی 3 اکتوبر 2023 کو اینٹی ٹینک میزائل سسٹم معاہدے کی منظوری دی تھی۔

    حکام نے اس وقت استدلال کیا کہ ہسپانوی افواج کے زیر استعمال نظام متروک ہو چکے ہیں اور ان کو جدید ترین ورژن کے لیے تبدیل کیا جانا چاہیے جیسا کہ اتحادی فوجیں استعمال کرتی ہیں۔

  • اسپین اور پرتگال کا بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم، ملک بھر میں ٹریفک جام

    اسپین اور پرتگال کا بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم، ملک بھر میں ٹریفک جام

    میڈرڈ: اسپین اور پرتگال کو پیر کے روز بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی سامنا کرنا پڑا، جس سے دونوں ممالک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    دونوں ممالک کے طول و عرض میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ مفلوج ہو گئی اور پبلک مقامات پر بڑے ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پروازوں میں تاخیر ہوئی، ہسپانوی الیکٹرکستی ٹرانسمیشن آپریٹر ریڈ الیکٹریکا کے مطابق بندش کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    یوٹیلیٹی آپریٹرز نے گرڈ کو بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں انھیں کامیابی نہیں ملی، ٹرانسمیشن آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے 6 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے پیچھے کوئی سائبر حملہ ہوسکتا ہے۔

    بجلی کی بندش سے پرتگال اور اسپین کے کئی علاقوں میں افراتفری کی صورتحال نظر آئی، اس دوران ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے گرڈ لاک ہوگیا، اسپتال میں بھی مریضوں کو کافی مشکلات پیش آئیں جبکہ لوگ میٹرو اور لفٹوں میں پھنس گئے۔

    بجلی کی اس بندش نے فرانس کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ہسپانوی اور پرتگالی حکومتی حکام نے بجلی کی اس اچانک بندش پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔

    اپنے بیان میں اسپین کی حکومت نے کہا کہ "حکومت اس واقعے کا کھوج لگانے اور اسکے اثرات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، اس مسئلے کو فوری حل کرنےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

    ریڈ الیکٹرکا نے کہا کہ وہ بجلی کی بحالی کے لیے علاقائی توانائی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ پرتگالی یوٹیلیٹی آر ای این نے کہا کہ اس نے بجلی کی سپلائی کی مرحلہ وار بحالی کے منصوبے کو فعال کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ یورپ میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے واقعات بہت کم دیکھنے میں آتےے ہیں، 2003 میں اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور لائن میں ایک مسئلہ کی وجہ سے بیشتر اطالوی علاقوں میں تقریباً 12 گھنٹے تک بجلی بند رہی تھی۔