Tag: اسپینش فٹبال لیگ

  • بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ

    بارسلونا کے اسٹرائیکرلائنل میسی کیلئے بہترین فٹبال پلئیر کا ایوارڈ

    بارسلونا : اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں عمدہ کارکردگی پر لائنل میسی کو بہترین فٹبال پلئیرکا ایوارڈ دیا گیا ہے، میسی نے لا لیگا کے سیزن میں37 گول اسکور کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے لائنل میسی ایک اور ایوارڈ لے اڑے، ارجنٹائن کے نامور فٹبالر نے حریف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو مات دیتے ہوئے بہترین کھلاڑی کا اعزازا اپنے نام کرلیا۔

    ارجنٹائن کے لائنل میسی نے اسپینش لیگ کے سال دوہزار سولہ سترہ کے سیزن میں بارسلونا کے لئے سب سے زیادہ سنتیس گول اسکور کیے۔

    مارکا ایوارڈ تقریب میں ارجنٹائن کے لائینل میسی کو عمدہ کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ دیا گیا، بارسلونا ٹیم کے مایہ ناز اسٹرائیکر لائنل میسی اسپینش لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اسی تقریب میں میسی کو الفریڈو ڈی اسٹیفینو ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

    علاوہ ازیں میسی کی ٹیم میٹ اندرے انیستا کو اسپینش ٹیم کے موسٹ ولیوایبل پلئیر کا ایوارڈ دیا گیا، میسی کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ ہفتے کو روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔


    مزید پڑھیں: اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی اپنے ننھے افغان مداح سے ملاقات


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    اسپینش فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کی ٹیمیں جیت گئیں

    بارسلونا: اسپینش فٹبال لیگ میں لائنل میسی اورکرسٹیانو رونالڈو کی ٹیموں نے میچ جیت لیے، میسی کی بارسلونا نے اسپانیول کو تین صفر سے شکست دی جبکہ رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ کے اہم میچ میں بارسلونا کا مقابلہ اسپینیول سے تھا، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کے پچاسویں منٹ میں لوئس سواریز نے بارسلونا کیلئے پہلا گول کیا۔

    میسی کے اسکور نہ کرنے کےباوجود بارسلونا نے مزید دو گول اسکور کیے۔ اختتامی لمحات میں سواریز نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ تین صفر سے جیت لیا۔ مخالف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔

    دوسرے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے ویلنسیا کوشکست دے دی۔ رونالڈو نے ستائیسویں منٹ میں پہلا گول داغا۔ دوسرے ہاف میں ویلنسیا نے بھی گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ میچ ختم ہونے سےچار منٹ قبل مارسیلو نے فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو دو ایک سے فتح دلوائی۔