Tag: اسپین

  • اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    اسپین: مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ تین افراد ہلاک، دو زخمی

    میڈریڈ: اسپین میں فوجی کارگوطیارہ گرکرتباہ ہوگیا، طیارے میں سوارسات سویلین افراد میں سے تین ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی اوردو لاپتہ ہیں۔

    اسپین کے جنوب میں مال بردارفوجی طیارہ گرکرتباہ ہو گیا،اسپین کی وزرات دفاع کے مطابق حادثہ اسپین کے شہر سیویلی  کے سین پبلوائیرپورٹ سے شمال میں ایک میل کی دوری پر پیش آیا۔

     اسپین کےوزیراعظم ماریانوراجوائےکےمطابق اے فور ہنڈریڈ ایم طیارے میں سوارسات افراد میں سےتین کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دوشدید زخمی ہیں دو افراد لاپتہ ہیں۔

     طیارہ میں سوارتمام افراد سویلین تھے اوریہ طیارہ ابھی اسپین کی فضائیہ کےحوالےنہیں کیا گیا تھا۔

  • پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں اسپین کے سفیر جاویئر کاربا جوسا نے کہا ہے کہ اسپین توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔

    اسلام آباد کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کاروبار کے لئے بہت پرکشش ہے۔

    ان کا مؤقف تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی ہے ۔

    وہ بھی اسپین کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ توانائی سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

  • زیادہ ٹی وی دیکھنے سے زندگی میں کمی کا خدشہ

    زیادہ ٹی وی دیکھنے سے زندگی میں کمی کا خدشہ

    میڈرڈ: اسپین میں ایک تحقیق کے نتجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دن میں دو گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں، ان میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح دن میں ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے والوں کی نسبت چالیس فی صد زیادہ تھی، ہر روز ٹیلی ویژن کے سامنے تین سے چار گھنٹے گزارنے سے زندگی کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے اور انسان وقت سے پہلے موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کم ٹی وی دیکھتے ہیں ان کی نسبت زیادہ ٹی وی دیکھنے والے زیادہ خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں، ماہرین نے کہا کہ کسی بھی انسان کے لیے زیادہ بیٹھنا درست نہیں مگر گاڑی چلاتے وقت بیٹھنا یا پھر کمپیوٹر پر بیٹھنا اتنا نقصان دہ نہیں جتنا کہ ٹیلی ویژن کے سامنے دیر تک بیٹھنے سے نقصان ہوتا ہے۔

    تحقیق دانوں نے اس تحقیق کے لیے 37 برس کی اوسط عمر کے لوگوں کے اعداد و شمار اکٹھا کرکے اس کا جائزہ لیا، ڈاکٹر میگیوئل گونزالز پیمپلونا میں یونیورسٹی آف نوارا سے منسلک ہیں اور اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس موضوع پر تحقیق اس لیے کی کیونکہ اس سے پہلے محض معمر افراد اور زیادہ دیر تک ٹیلی ویژن دیکھنے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ مگر ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا نوجوانوں کو بھی اس عادت سے نقصان پہنچ سکتا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر میگیوئل گونزالز اور ان کی ٹیم کی جانب سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر روز ٹی وی کے سامنے دو گھنٹے گزارنے سے انسان کی زندگی میں وقت سے پہلے موت کا 13 فی صد امکان بڑھ جاتا ہے۔

    دوسری طرف اگر ہر روز ٹی وی کے سامنے تین گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت گزارا جائے تو پھر یہ شرح مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے تحقیق دانوں نے 1999 سے لے کر اب تک 13,284 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دن میں دو گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں وقت سے پہلے مرنے کی شرح دن میں ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے والوں کی نسبت 40 فی صد زیادہ تھی۔

    اس تحقیق میں جن افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ان کی روزمرہ زندگی کی عادات، کھانے پینے کی عادات، عمر، وزن، تمباکو نوشی اور ورزش کی روٹین جیسی چیزوں کا بھی تعین کیا گیا، تحقیق دانوں کے مطابق ان کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج یہ ثابت نہیں کرتے کہ ٹی وی دیکھنے سے انسان وقت سے پہلے مر سکتا ہے مگر ان دونوں چیزوں کے درمیان ربط ضرور پتہ چلتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع کی گئی۔

  • اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    اسپین کی ذیلی ریاست کے شہریوں کا آزادی کیلئے مظاہرہ

    بارسلونا: اسپین میں ریاست کاتالونیا کی آزادی کے لیے لاکھوں افراد سرخ اور زرد لباس زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں مظاہرہ کیا۔

    اسپین کے شہر بارسلونا میں لاکھوں افراد نے ریاست کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ کیا، مظاہرے میں شامل لاکھوں شرکاء نے کاتا لونیا کے پرچم کی مناسبت سے پیلے اور سرخ رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

    مظاہرین نے علیحدگی اور ریفرنڈم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کاتالونیا کے شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے نو نومبر کو ہونے والے ریفرنڈم کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے۔

  • انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    انڈین پولیس موٹو جی پی: اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

    ورلڈ چیمپئین اسپین کے مارک مارکیوز نے امریکہ میں ہونے والی انڈین پولس موٹو جی پی جیت لی۔ مارک مارکیوز سترہ سال میں مسلسل دس موٹو جی پی ریس جیتنے والے پہلے رائڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انیس سو ستانوے میں آسٹریلوی رائڈر مک دوہان نے ایک سیزن میں دس ریس اپنے نام کی تھیں۔ انڈیانا سرکٹ پر بھی اسپینش رائڈر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رہا۔

    مارکیوز نے ستائیس لیپس پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ سات اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ مارکیوز کے ہم وطن جارج لورینزو دوسرے اور اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسرے نمبر پر رہے۔ جنرل ساؤنڈ چیمپئین شپ ٹیبل پر مارک مارکیوز دو سو پچاس پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔۔ ادھر موٹو ٹو ریس میں فن لینڈ کے میکا کیلیو فاتح رہے۔ فن لینڈ رائڈر نے چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا