Tag: اسپین

  • میڈرڈ:اسپینش وزیراعظم کا کیٹالونیا کی علیحدگی کیلئے مذاکرات سے انکار

    میڈرڈ:اسپینش وزیراعظم کا کیٹالونیا کی علیحدگی کیلئے مذاکرات سے انکار

    اسپینش وزیراعظم ماریانو راجوئے نے کیٹالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے لئے کئے جانے والے مذاکرات کو فی الحال ناممکن قرار دے دیا ہے۔

    چار صوبوں پر مشتمل اسپین کا مشرقی علاقہ کیٹالونیا پہلے ہی الگ نیم خود مختار حیثیت کا حامل ہے، حال ہی میں کیٹالونیا کی پارلیمینٹ نے اسپین سے مکمل علیحدگی اور اقتدار اعلیٰ کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔

    جس کے بعد اسپینش وزیراعظم سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جانا تھا تاہم وزیراعظم راجوئے نے کیٹالونیا کے منتخب نمائندوں سے علیحدگی کے مسئلے پر کسی بھی بات چیت سے فی الحال انکار کردیا ہے۔
       

  • میڈرڈ:اسپین میں حکومت کا تعمیراتی منصوبہ،عوام سراپا احتجاج

    میڈرڈ:اسپین میں حکومت کا تعمیراتی منصوبہ،عوام سراپا احتجاج

    اسپین میں حکومت کے تعمیراتی منصوبے کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    اسپین کے شہر برگوس میں اسی لاکھ یورو کے تعمیراتی منصوبے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، میڈرڈ میں بھی سینکڑوں افراد نے برگوس کے مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے احتجاج میں ساتھ دیا۔

    مشتعل مظاہرین نے شہر بھر میں جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے پولیس پر آتش گیر مادے کا استعمال کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کثیر مالیت تعمیراتی منصوبوں کے بجائےعوام پر خرچ کی جائے، اسپین میں بدعنوانی کے باعث معشیت بحران سے دوچار ہے، جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

  • میڈرڈ: جیل میں قید علیحدگی پسند قیدیوں کی حمایت میں ریلی

    میڈرڈ: جیل میں قید علیحدگی پسند قیدیوں کی حمایت میں ریلی

    اسپین میں ہزاروں افراد نے علیحدگی پسند قیدیوں کی حمایت میں ریلی نکالی۔ مارچ پر پابندی کے عدالتی فیصلے کی بھی شہریوں نے پرواہ نہیں کی۔

    میڈرڈ میں علیحدگی پسند قیدیوں کے حامی ہزاروں افراد شہرمیں جاری مظاہرے میں شریک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قیدیوں کو ان کے شہروں میں منتقل کرتے ہوئے بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں۔

    مطالبات پر عملدآمد کے لیے مظاہرین کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عدالت نے پابندی عائد کی تھی تاہم قیدیوں کے حامی افراد نے عدالتی فیصلے کی پرواہ کیے بغیرمظاہرے میں شرکت جاری رکھی۔ جیل میں میں قیدباغیوں پر پچاس سالہ مزاحمت کے دوران آٹھ سو افراد کے قتل کی فرد جرم عائد ہے۔
       

  • ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز کے نام رہا، ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔

    سین یوآن سے چیلسیٹو تک ریس کا چوتھا مرحلہ چھ سو ستاون کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ طویل راستے میں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئین اسپین کے کارلوس سینز نے ابتدا سے ہی برتری کو قائم رکھا اور مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے بیس منٹ اور بتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا اور ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔

    فرانس کے اسٹیون پیٹر ہینسل دوسرے نمبر پر رہے۔ موٹر بائیک ریس میں اسپین کے یوآن پیڈریرو فاتح رہے۔ اسپینش رائڈر پانچ گھنٹے انتیس منٹ اور تیرہ سیکنڈز کے وقت کے ساتھ تیز ترین رائڈر رہے۔ پیڈریرو کے ہم وطن یوآن بریڈا کو ریس میں مجموعی برتری برقرار ہے۔

     

  • اسپین:میڈریڈ میں کرسمس کے بعد اب تھری کنگز پریڈ

    اسپین:میڈریڈ میں کرسمس کے بعد اب تھری کنگز پریڈ

    اسپین کے شہر میڈ ریڈ میں کرسمس کی رونقوں کے بعد اب تھری کنگز پریڈ منائی جارہی ہے ۔

    حسین پریوں کا استقبال، گھوڑوں اور بطخوں کی سواری بھی اور تو اور جگ مگ، جگ مگ کرتی روشنیوں میں کرتب بھی جاری ہیں تو بچوں میں ان کی من پسند مزیدار ٹوفیاں اور چاکلیٹس بھی بانٹی جارہی ہیں۔

      اسپین کے شہر میڈریڈ کی سڑکوں پر رونقیں سجی ہیں، جہاں تھری گنگز پریڈ زبردست انداز میں منائی جارہی ہے، ہر سال کرسمس کی خوشیوں کے بعد مسیحی برادری چھ جنوری کو تھری کنگز پریڈ مناتی ہے ۔

    جس میں لوگ آپس میں ٹوفیاں ، چاکلیٹس اورتحائف تقسیم کرتے ہیں اور دوسرے روز بچے ان تحائف کو کھولتے ہیں، جھلملاتے چہرے لئے بچے پریڈ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ زیادہ سے زیادہ چوکلیٹس وصول کرلی جائیں۔