Tag: اسپین

  • غیر ملکی ایجنٹوں نے 4 بچوں کے باپ محمد یوسف کو کیسے اور کیوں قتل کیا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والے انکشافات

    غیر ملکی ایجنٹوں نے 4 بچوں کے باپ محمد یوسف کو کیسے اور کیوں قتل کیا؟ رونگٹے کھڑے کردینے والے انکشافات

    موریطانیہ سے اسپین جاتے ہوئے غیر ملکی ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے گجرات کے محمد یوسف کی دل دہلا دینے کہانی سامنے آگئی۔

    مراکش کے سمندر میں ظلم کی داستان رقم ہوئی ہے، گجرات کا محمد یوسف بھی تارکین وطن کی ڈوبنے والی اسی بدقسمت کشتی میں سوار تھا، جو بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے یورپ جارہا تھا لیکن اسے غیر ملکی ایجنٹوں نے بے دردی سے قتل کیا۔

    محمد یوسف کے بھائی محمد یونس نے رونگٹے کھڑےکردینے والے انکشافات کیے ہیں، بھائی نے بتایا کہ مقامی ایجنٹ نے 50 لاکھ روپے میں اسپین لے جانے کی ڈیل کی، بھائی یوسف گزشتہ عیدالاضحیٰ کے روز گھر سے نکلا تھا۔

    ڈنکی:یورپ جانے کے لیے موت کی شاہراہ سے گزرنا پڑتا ہے

    غم سے نڈھال اہلخانہ کا کہنا ہے یوسف کی موت کی خبر آفتاب نامی ایجنٹ نے دی، جس نے بتایا کہ انہیں آٹھ لاشیں ملی ہیں جس میں یوسف کی لاش بھی ہے۔

    محمد یونس نے کہا کہ زندہ بچنے والے نے فون پر بتایا کہ میرے سامنے ایجنٹوں نے یوسف کو قتل کیا، ایجنٹوں نےآپس کی لڑائی کے بعد نہتے پاکستانیوں پر چھریوں، ہتھوڑوں سے حملہ کیا، بے رحم ایجنٹ پہلے سر پر ہتھوڑے مارتے پھر سمندر میں پھینک دیتے۔

    دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقامی ایجنٹ گاؤں دریہ کھٹانہ کے متعدد نوجوانوں کو مریطانیہ بھجوا چکا ہے، مراکو کشتی حادثے میں مرنے والا یوسف کنجاہ ڈنگہ چوک پر سائیکلوں کا کاروبار کرتا تھا۔

    محمد یوسف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد نے کہا تھا کہ میں آپ کے بہتر مستقبل کیلئے یورپ جارہا ہوں، بھائی کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کا چھوٹا بیٹا ابھی 4 سال کا ہے اس لیے میری حکومت سے اپیل ہے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے وصول کر کے یتیم بچوں کو دئیے جائیں۔

  • خلیفہ عبدالرّحمٰن اوّل اور قرطبہ شہر

    خلیفہ عبدالرّحمٰن اوّل اور قرطبہ شہر

    مسلمانوں نے اسپین پر حکومت قائم کی تو تاریخِ عالم گواہ ہے کہ حکم رانوں نے اسلامی ثقافت اور علم و فنون کو بامِ عروج تک پہنچا دیا۔ قرطبہ جو اس وقت کا ایک بڑا شہر تھا علم و ادب کا مرکز بن گیا۔ یہاں عظیم فلاسفہ، سائنس داں اور فنون کے ماہر پیدا ہوئے جن کا علم و فن یورپ کی تاریکیوں کو دور کرنے کا باعث بھی بنا۔ مسلمانوں نے اسپین میں 1492ء تک حکومت کی اور وہاں عبدالرّحمٰن اوّل نے بڑا نام و مقام پایا۔

    ہم یہاں اسپین میں اسلامی فنِ تعمیر کی بنیاد رکھنے والے عبدالرّحمٰن اوّل کا تذکرہ کررہے ہیں جن کا زمانہ 731ء – 788ء تک بتایا جاتا ہے۔ اموی خلیفہ نے اپنے دور میں‌ قرطبہ میں اسلامی فن تعمیر کے شان دار منصوبوں کا آغاز کیا۔ ان میں‌قرطبہ کی جامعہ مسجد (مسجد القریٰ) اور مسجد الزہرہ کی تعمیر کو امتیاز حاصل ہے۔ عبدالرحمٰن اوّل کا تعلق دمشق سے تھا اور انھوں‌ نے دمشق میں فن تعمیر کو مثالی بنا دیا اور آج یہ تعمیرات عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔

    مسجد قرطبہ کی بنیاد 784ء اور 786ء کے درمیان رکھی گئی اور تعمیر کے بعد گنجائش نہ ہونے پر اس کی توسیع کی گئی۔ ابتدائی تعمیر کے دوران دہری محرابیں، خوبصورت ستون اور آرائشی خطاطی شامل کئی گئی تھی۔ ان تعمیرات میں عرب، بربر اور ہسپانوی فنون کے امتزاج کو فروغ ملا۔ یہاں پر مسجد اموی دمشق کی طرز پر دہری محرابوں کو متعارف کرایا گیا جس کا مقصد عمارت کی اندرونی کشادگی کا احساس دلانا تھا۔ محرابوں کو مختلف رنگوں کے پتھروں خصوصاً سرخ و سفید کے متبادل استعمال سے مزین کیا گیا ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ محراب اسلامی رومی طرز تعمیر کا امتزاج تھی۔ مسجد کی تعمیر میں تقریباً 1250 ستونوں کا استعمال کیا گیا۔ محرابوں کی اندرونی طرف گولائی بنانے کے لیے اینٹ اور پتھر کا استعمال ہوا۔ جب مسلمانوں کی آبادی اسپین میں بڑھی تو مسجد میں نمایاں توسیع کی گئی۔ یہ کام عبدالرحمٰن دوم نے کیا اور پرانے طرزِ تعمیر کے مطابق ہی اسے توسیع دی گئی۔ دوسری توسیع عبدالرحمان سوم کے زمانے میں ہوئی جس میں ایک نیا محراب، مینار اور باغ بھی شامل کیا گیا۔

    اس مسجد کی تعمیر اور تزئین میں اینٹ، چونے کا پتھر، گرینائٹ اور تھوبے کا جا بجا استعمال کیا گیا تھا۔ مسجد کے فرش سنگ مرمر اور گرینائٹ سے بنائے گئے۔ اندرونی تزئین میں شیشے کے موزیک کا استعمال کیا گیا جب کہ اس کا گنبد الگ خصوصیت کا حامل ہے۔ یہ گنبد محراب کے اوپر واقع ہے۔ جامع مسجد کا مینار شمالی افریقہ کے میناروں کی طرز پر بنایا گیا۔ اس طرح قرطبہ کی جامع مسجد اپنے عہد میں اسلامی تمدن کا مرکز رہی۔

    برصغیر کے عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال نے 1933ء میں مسجد قرطبہ کا دورہ کیا۔ علامہ اقبال اس مسجد کی تعمیر اور اس کی شان و شوکت کو یاد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یہ مسجد مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی ہے اور اس پر اپنی نظم میں آج کے مسلمانوں کو ایک آفاقی پیغام دیا جو تقسیم سے قبل بہت مشہور ہوئی۔ مسجد قرطبہ کی خوب صورتی کو بیان کرتے ہوئے اقبال نے اس کی ویرانی اور اسپین میں مسلمانوں کے زوال کو بھی موضوع بنایا تھا اور اسے ہندوستانی مسلمانوں کے لیے مقام فکر قرار دیا تھا۔

    عبدالرحمٰن اوّل نے اس مسجد کے علاوہ قرطبہ شہر کو کئی ترقیاتی منصوبے دیے جن میں سڑکیں اور عوامی سہولتوں کی تعمیرات شامل تھیں۔ حمام اور بازار بنائے گئے اور آب پاشی کا حیرت انگیز اور شان دار نظام متعارف کرایا جس نے وہاں زراعت کو فروغ دیا۔ کئی باغات بھی تعمیر کروائے جو اپنی مثال آپ تھے۔ آج بھی اسپین اور اس کی تاریخی عمارات کے ساتھ مسلمانوں کے دور کی تعمیرات کے کھنڈرات اور آثار قابلِ دید ہیں اور سیاح بڑی تعداد میں اس عالمی ورثہ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

  • فٹبال کھلاڑی کی والدہ نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

    فٹبال کھلاڑی کی والدہ نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

    اندلس : اسپین میں ایک فٹ بال میچ کے بعد ایک کھلاڑی کی والدہ نے میدان میں گھس کرریفری کو زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسپینیول کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی میچ جیتنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔

    اپنے بچے کی ٹیم کو ہونے والی شکست پر غم و غصے میں بھری ماں نے بچوں کے فٹبال میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ مار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویژن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون ایلنڈائن اور ایسپینیول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لیے میدان میں کود گئی۔

    یہ واقعہ اسپین میں ایک انڈر12 فٹبال میچ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم خاتون جو مہمان ٹیم کا حصہ تھیں، نے میچ کے بعد ریفری کو تھپڑ ماردیا۔ یہ میچ اینڈالوسین تھرڈ ڈویژن کے تحت کھیلا گیا تھا، جس میں مہمان ٹیم 4-2 سے ہار گئی۔

    ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر اتوار کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • اسپین نے غیر ملکی تارکین وطن کو خوشخبری سنادی

    اسپین نے غیر ملکی تارکین وطن کو خوشخبری سنادی

    اسپین کی حکومت نے آئندہ تین برسوں کے دوران ملک میں مقیم 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران دنیا کے کئی پسماندہ ممالک سے مہاجرین اور تارکین وطن بڑی تعداد میں اسپین پہنچی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسپین میں پاکستانی تارکین وطن کی برادری میں رواں صدی کے اوائل سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس وقت اسپین میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب پاکستانی شہری موجود ہیں۔

    اسپینش حکومت کا یہ اعلان سامنے آنے کے بعد اس پروگرام سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی فیضیاب ہوسکتے ہیں، خاص طور پر وہ جو مقامی سٹی کونسل میں دو سال سے رجسٹرڈ ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کے عمل میں لوگوں کی سرگرمیوں اورکنڈکٹ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اسپین میں جو پاکستانی موجود ہیں ان میں ہنر مند لوگ اور پیشہ وارانہ ماہرین دونوں شامل ہیں۔ زیادہ تر لوگ اسپین کی تعمیرات اور سروسز کے شعبوں سے وابستہ ہیں، ان میں بہت سے لوگ ویزوں پر آ کر یہاں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    ایس ساپ (اے سی ای ایس او پی) کے نام کی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والے تنظیم کی رہنما ڈاکٹر ہما جمشید کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 ہزار پاکستانی قانونی دستاویز کے بغیر یہاں موجود ہیں۔

    پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد پاکستانی اسپین میں بہتر مستقبل کے لیے زیادہ بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔

    فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی

    ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن کے کا کہنا ہے کہ اسپین اس پروگرام کا آغاز اگلے سال مئی میں کرے گا، جو 2027تک جارہے گا۔

  • ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں آگ بھڑک اُٹھی، 10 جان سے گئے

    ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں آگ بھڑک اُٹھی، 10 جان سے گئے

    اسپین میں ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 10افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے ٹاؤن ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم کیا گیا ہے، جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کا خیال رکھا جاتا ہے۔

    گزشتہ روز یہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث عمارت میں دھواں بھر گیا، بتایا جارہا ہے کہ ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے۔

    فائر بریگیڈ کا عملہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوفناک آگ کے باعث 10افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

    بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 10 بچے زندہ جل گئے

    انتظامیہ کی جانب سے شک ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ کمرے میں موجود گدے پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  • فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی

    فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی

    فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیلی کمپنیوں پر دفاعی نمائش میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین نے اسرائیلی کمپنیوں کو میڈرڈ کی 2025 کی دفاعی نمائش میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔

    وزیر دفاع نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کی کمپنیاں دفاعی نمائش میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

    دوسری جانب فرانس نے بھی اگلے ماہ پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو شو میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے ساز و سامان کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پابندی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔

    دفاعی نمائش کے منتظمین کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کو مطلع کر دیا گیا کہ وہ 4 نومبر کو پیرس میں ہونے والے یورونوال دفاعی شو میں حصہ تو لے سکتی ہیں لیکن ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

    منتظمین نے بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا کہ اسرائیلی وفود کو بغیر کسی آلات کی نمائش کے شو شرکت کی منظوری دی جائے گی۔

    منتظمین کے مطابق حکومتی فیصلے سے 7 اسرائیلی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق اسرائیلی کمپنیاں اور شہری جو شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کا شو میں اوپر درج شرائط کے تحت استقبال کیا جائے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل لبنان تنازع سے متعلق بڑا بیان

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطینیوں پر جاری حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاتھا اور لبنان میں زمینی فوج آپریشن شروع کرنے پر بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر تنقید کی تھی۔

  • اسپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 205 ہلاکتیں

    اسپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 205 ہلاکتیں

    جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 205 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف چند گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق 205 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مرنے ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار کا اندازا لگانا ابھی مشکل ہے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آچکی ہیں، سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    نائجیرین ایمرجنسی ایجنسی کے ریاست بورنو جنرل مینیجر محمد برکیندو نے گزشتہ ماہ بورنو کے دارالحکومت میدوگوری اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسپین نے اسرائیلی فرم سے معاہدہ منسوخ کر دیا

    سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث ریاست میں ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔

  • اسپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 95 ہلاک

    اسپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 95 ہلاک

    جنوبی اور مشرقی اسپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 95 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں صرف 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے گزشتہ ایک برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق 95 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مرنے ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں حتمی اعداد و شمار کا اندازا لگانا ابھی مشکل ہے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث مکانات اور سڑکیں زیرآب آچکی ہیں، سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    نائجیرین ایمرجنسی ایجنسی کے ریاست بورنو جنرل مینیجر محمد برکیندو نے گزشتہ ماہ بورنو کے دارالحکومت میدوگوری اور دیگر کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    لبنان میں فوج کا بڑا جانی نقصان، اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر رضامند

    سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث ریاست میں ہیضے کی وبا پھیل چکی ہے۔

  • اسپین کا بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

    اسپین کا بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

    میڈرڈ: اسپین نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اسپین نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل اسلحہ بین الاقوامی قانون کے خلاف غزہ میں جاری جنگ اور لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

    ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے جمعہ کے روز لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف اسرائیل کی مسلح افواج کے حملوں کی مذمت کی، اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے۔

    اسرائیلی فورسز نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے زیر استعمال ایک آبزرویشن پوسٹ پر فائرنگ کی تھی، جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے، اقوام متحدہ کے ایک ذریعے نے بتایا، مسلسل تیسرے دن امن دستوں نے اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف جنگ کے دوران اپنی پوزیشنوں پر اسرائیلی فائرنگ کی اطلاع دی۔

    ہسپانوی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ مشن کا حصہ بننے والے ہسپانوی فوجیوں میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ اسپین نے لبنان میں 650 امن فوجی تعینات کیے ہیں اور ایک ہسپانوی جنرل اس مشن کی قیادت کر رہا ہے۔

    ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد سانچیز نے کہا کہ اسپین نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی اور باقی دنیا پر زور دیا تھا کہ وہ خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے ایسا ہی کریں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں کی برآمد روک دے۔

  • جیک سپیرو نے اسپتال اور مریض بچوں کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

    جیک سپیرو نے اسپتال اور مریض بچوں کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ پھر جیک سپیرو بن گئے، انھوں نے اپنے مشہور اور مقبول کردار جیک سپیرو کے روپ میں ایک اسپتال پہنچ کر انتظامیہ اور مریض بچوں کو حیران کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ نے پھر جیک سپیرو کا روپ دھار لیا ہے، مشہور فلمی کردار کا روپ دھار کر وہ اسپین کے شہر سین سیبیسٹین میں بچوں کے اسپتال پہنچ گئے۔

    بچے جیک سپیرو کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، اسپتال کے سوشل میڈیا کے مطابق اپنے پائریٹس آف دی کیریبین کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے لباس میں ملبوس، جانی ڈیپ نے جمعرات 26 ستمبر کو اسپین کے شہر میں واقع ڈونوسٹیا یونیورسٹی اسپتال کے بچوں سے ملاقات کی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جانی ڈیپ نے اسپتال میں پیڈیاٹرکس اور آنکالوجی وارڈ میں داخل مریضوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ کھیل کھیلا، اور کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار میں اُسی کے انداز میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

    اسپتال نے جانی ڈیپ کے دورے کی تصاویر X پر پوسٹ کیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ واضح رہے کہ 61 سالہ اداکار جانی ڈیپ ان دنوں سان سیبسٹین فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسپین کے دورے پر ہیں۔