Tag: اسپیکر

  • اپنے موبائل فون کی خود مرمت کریں، نہایت آسان طریقہ

    اپنے موبائل فون کی خود مرمت کریں، نہایت آسان طریقہ

    موبائل فون کے استعمال کے دوران اس میں چھوٹی موٹی خرابیاں پیدا ہوجانا کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ جو چیز استعمال ہوگی تو وہ خراب بھی ہوگی۔

    ہم میں سے اکثر لوگ گھر کی اشیاء خراب ہونے پر خود ہی ٹھیک کرلیتے ہیں تاہم بہت بڑی خرابی ہو تو پھر کسی ماہر کاریگر کو معاوضہ دے کر اس چیز کو ٹھیک کرایا جاتا ہے۔

    ایسا ہی معاملہ موبائل فون کا بھی ہے جس میں چھوٹی چھوٹی خرابی ہوجاتی ہے تو کوشش کریں کہ اسے خود ہی ٹھیک کرلیں، اس میں پریشانی یا کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔

    موبائل فون کا اسپیکر خراب ہونا یا پھر اس سے آواز نہ آنا وہ عام مسائل ہیں جن کی وجہ سے موبائل ریپئیرنگ میں ہمارے ہزاروں روپے ضائع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو ایسا آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کا موبائل انتہائی کم پیسوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔

    عام طور پر اسپیکر یا موبائل کے ائیر اسپیکر میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے یا تو آواز آنا بند ہوجاتی ہے یا کم ہوجاتی ہے۔

    اس کو ٹھیک کرنے کے یوں تو کافی طریقے ہیں لیکن ان سے موبائل اندر سے ڈیمیج ہوسکتا ہے جبکہ کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن سے کچرا مزید اندر چلا جاتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا۔

    موبائل فون کے ائیر اسپیکر کی صفائی کرنے کے لئے سلائم جیل کی ٹیوب لے لیں. اس جیل کو نکال کو موبائل کے تمام اسپیکرز پر اچھی طرح لگا دیں. جیل اندر بھی چلا جائے تو پریشانی کی بات نہیں۔

    15 منٹ تک موبائل کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر احتیاط سے جیل ایسے نکالیں کے تمام سوراخوں سے بھی نکل آئے. اس سلائم سے فون اچھی طرح دبا دبا کر صاف کریں. سلائم ساری گندگی اپنے اندر کھینچ کر صاف کر دے گا اور فون کی اواز صاف ہو کر تیز ہوجائے گی۔

  • اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، شیخ رشید

    اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے اس کے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ، فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینا ہے، قانون پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند کے فیصلوں کی گنجائش نہیں، صرف آئین کا احترام ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سپریم کورٹ کا جو مقام ہے پاکستان میں اسکی توہین کی جارہی ہے، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہوجائے گا، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غریب مہنگائی بیروزگاری سے مر رہا ہے اور حکمران نیرو کی بانسری بجا رہے ہیں، اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، استحقاق کمیٹی میں ججز کو بلانےکی بات کرنا ٹکراؤ کی علامت ہے، میرے نزدیک اسکے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

  • اسپیکر نے اپنے عمل سے ثابت کر دیاکہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں، شاہ محمود

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے عمل سے ثابت کر دیاکہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر پہنچا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف چیمبر میں موجود نہیں تھے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اسپیکر نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں، اسپیکر نے میرے خط کے جواب میں کہا تھا کہ اجتماعی استعفے منظور نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا، انہوں نے اجلاس موخر کردیا، ہم نے اسمبلی میں آنے کا فیصلہ کیا، تمام ممبر پورے ہوئے تو انہوں نے راتوں رات میٹنگ کی اور  مزید 35 ممبرز کے استعفے منظور کرلیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک ان کے کیسز موجود ہیں یہ اسمبلی کو طول دیں گے، ہم تو پنجاب میں آزمائش پر پورے اترے، آپ اپنے ممبرز کو آزمائش میں ڈالنے سے بھی کترا رہے ہیں، ان کے اپنے حلیف آپ سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں ۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ عوام کاسامنا نہیں کرنا چاہتے اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں، یہ ارینجمنٹ کے تحت ملک کو چلانا چاہتے ہیں، معیشت ڈوبتی ہے ڈوب جائے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی مفادات ملکی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں، ذاتی ایجنڈے کو ملکی ایجنڈے پرفوقیت دے رہے ہیں، ان کے پاس کوئی ایکشن پلان اور ووٹ بینک نہیں ہے، دہشت گردی پھر سراٹھا رہی ہے، موجودہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ حکومت ایک مرتبہ پھربے نقاب ہوگئی، اسپیکر صاحب آپ کہاں ہیں ممبرز آپ کی تلاش میں ہیں، بلاتے تھے ہم آپکو صدائے دے رہے ہیں آئیں استعفیٰ قبول کریں۔

  • یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے: روسی اسپیکر پارلیمنٹ

    یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے: روسی اسپیکر پارلیمنٹ

    ماسکو: روسی پارلیمنٹ ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس نے اپنی آزادی کھو دی ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو اب ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیئے کیونکہ کیف نے روسی صحافیوں کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ صدر ولادی میر زیلنسکی کا احتساب ہونا چاہیئے۔

    روسی سیاست دان نے اسے نو نازی نظریے کی حمایت کے نتیجے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد، کیف اب دوسرے ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیئے اور زیلنسکی کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے۔

    روسی اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ روسی صحافیوں کو قتل کرنے کی سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیئے، یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس نے اپنی آزادی کھو دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب یقیناً عالمی برادری مداخلت کرنے کی پابند ہے، یوکرین کو سب سے پہلے ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنا اور وہاں گولہ بارود کو ختم کرنا ہوگا۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناکام دہشت گردی کی سازش کی ذمہ داری پوری طرح سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی پر عائد ہوتی ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ننھے مہمان کی آمد، اسپیکر نے گود میں اٹھائے رکھا

    نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ننھے مہمان کی آمد، اسپیکر نے گود میں اٹھائے رکھا

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی اسمبلی بحث کے دوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں دیتے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پرننھے مہمان کی انٹری نے سب کو اپنی طرف متوجہ کردیا،اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو گود میں بیٹھا کر اجلاس کی صدارت کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی، بحث کے دوران بچے کے رونے پر اسپیکر اسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔

    اسپیکر نے اسمبلی میں‌ جاری بحث کے دوران شیر خوار بچے کو جھولا جھولانے اور لوریاں دینے کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سیاست دان تماٹی کوفی بچے کو اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آیاتھا جس پرساتھی اراکین نے خوشی کا اظہار کیا۔

    ہلکی پھلکی کمنٹری کے دوران اسپیکر نے کہا کہ اس نشست پرعام طور پر پریزائیڈنگ آفسر براجمان ہوتا ہے لیکن آج یہاں ایک وی آئی پی بھی موجود ہے،اسپیکرنے بچے کے والد کو مبارکباد بھی دی۔

  • اسپیکر قائمہ کمیٹی کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں: بلاول بھٹو زرداری

    اسپیکر قائمہ کمیٹی کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں: بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر سے ہی آج پارلیمان پر حملہ ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کل راتوں رات اسپیکر صاحب کے دفتر سے نوٹیفکیشن نکلا، جس نے تمام کمیٹی اجلاس منسوخ کردیا.

    قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر حملہ ہے، پارلیمان کو چلانے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کا کرداراہم ہوتاہے، ان کمیٹیوں کے فنکشن کے بغیر پارلیمنٹ ادھوری ہے.

    انھوں نے کہا کہ اسپیکرڈپٹی اسپیکر سرکاری خرچے پر بیرون ملک ہیں، انسانی حقوق کے بہت سے مسائل پر آج اجلاس میں بات کرنا تھی، سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس تو چل رہے ہیں، اسپیکر قوانین کے تحت اسمبلی کمیٹیوں کو محدود نہیں رکھ سکتے. کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا غیرجمہوری قدم ہے.

    انھوں نے کہا کہ اسپیکر کو قائمہ کمیٹی کےاجلاس منسوخ کرنے کافیصلہ واپس لینا چاہیے، ایسے اقدامات سے اپوزیشن کے لئے آپشنز کم ہوتے جا رہے ہیں، جمہوریت پسند لوگوں کو مجبور کریں گے، تو انارکی پھیلے گی، پارلیمان کو سسٹم کے ذریعے چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی جمہوریت پر چلنے کو تیار ہے، یہ نظام اور پارلیمان پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

    جمہوری راستے بند کریں گے تو سنگین اثرات ہوں گے، ٹوٹی پھوٹی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، مگراب آپشنز کم ہورہے ہیں، رہبر کمیٹی اوراپوزیشن متفقہ چیئرمین سینیٹ لانا چاہتی ہے، چیئرمین سینیٹ کے لئے بہتر ہوگا عزت کے ساتھ استعفیٰ دے دیں، اپوزیشن کا متفقہ چیئرمین سینیٹ آنا جمہوریت کی جیت ہوگی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لئے تکلیف اورامیر کے لئے ریلیف ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے کہا کہ معاشی مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں

    انھوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل پر سپریم کورٹ کونوٹس لینا چاہیے، تاکہ حقائق سامنے آئیں.

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 4 کروڑ روپے مالیت اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 4 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں اور 16 کروڑ سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس 1 کلو سے زائد زیورات ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ فریال تالپور کے پاس 38 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ فریال تالپورنے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کیے جبکہ ان کے پاس ایک کلو سونے کے زیورات ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فاطمہ تالپور 3 کروڑ 31 لاکھ کے اثاثوں اور عائشہ تالپور 14 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ عذرا فضل پیچوہو کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ سے زائد، آغا سراج درانی کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد جبکہ سعید غنی نے 2 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سہیل انور 7 کروڑ روپے سے زائد، حلیم عادل شیخ 1 کروڑ 93 لاکھ روپے، قائم علی شاہ 2 کروڑ سے زائد اور شرجیل میمن 37 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ شرجیل میمن کے پاس 3 کلو سونا بھی ہے۔

    اسی طرح کنور نوید جمیل 5 کروڑ 23 لاکھ، خرم شیر زمان 5 کروڑ سے زائد، ثروت فاطمہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے، خواجہ اظہار 1 کروڑ 17 لاکھ روپے اور شہلا رضا 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

  • اسپیکر کے خلاف توہین آمیز الفاظ، بلاول بھٹو کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    اسپیکر کے خلاف توہین آمیز الفاظ، بلاول بھٹو کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری سے اسپیکر کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بجٹ کی منظوری کے بعد ایوان کے باہر بلاول بھٹو زرداری کی جارحانہ تقریر کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی.

    تحریک انصاف کی سینئر ترین پارلیمانی قیادت اسپیکر کی حمایت میں سامنے آگئی، قرار داد پر پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کے دستخط ہیں.

    قرارداد میں‌موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر استعمال ہونے والے الفاظ ہتک آمیز تھے.

    مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری پر بلاول بھٹو کا شدید ردعمل

    اراکین نے موقف اختیار کیا کہ بلاول بھٹو کا اقدام سپیکر قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو اپنے الفاظ پر ایوان میں معافی مانگیں.

    اس قرارداد کا فیصلہ حریک انصاف کے رہنماؤں نے ہنگامی مشاورت میں کیا تھا. بعد ازاں  بلاول بھٹو کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت منظور کر لی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر اسد قیصر کو جانب دار قرار دیا تھا اور ان پر کڑی تنقید کی تھی.

  • اسپیکر وزیر اعظم ملاقات، میشاق معیشت کمیٹی پر مشاورت، اپوزیشن رہنماؤں کو بھی شامل کرنے پر غور

    اسپیکر وزیر اعظم ملاقات، میشاق معیشت کمیٹی پر مشاورت، اپوزیشن رہنماؤں کو بھی شامل کرنے پر غور

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اوراسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق میثاقِ معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کو بھی شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اعلیٰ سطح پر معیشت کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانےسےمتعلق وزیراعظم سے مشاورت کی اور اُن کی رائے بھی لی۔ ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ وقومی اسمبلی ارکان کوشامل کئےجانےکاامکان ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کےاہم رہنمامعیشت میں بہتری کیلئےتجاویزدےسکیں۔

    کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی جس سے متعلق اسپیکر نے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی۔

    اسد قیصر اور وزیراعظم کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور قومی اسمبلی کے امور پر گفتگو سمیت معاشی بحران سےنکالنےکیلئےسیاسی جماعتوں کومشاورتی عمل میں شامل کرنےپرغور کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    اسپیکرقومی اسمبلی نےاعلیٰ سطح پارلیمانی کمیٹی قائم کرنےپروزیراعظم کواعتمادمیں لیا اور بریفنگ دی کہ کمیٹی میں شامل سیاسی رہنمامعیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دےسکیں گے۔

    وزیراعظم نے ملک میں سیاسی استحکام قائم رکھنے کے لیے اسد قیصر کے کردار کی تعریف کی اور قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پرسکون انداز سے چلنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نےایوان کوجمہوری اندازمیں چلانےپراسپیکرکےکردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ ’’امیدہےایوان میں ہم آہنگی قائم رکھنےکے لیے تمام جماعتیں تعاون کریں گی، عمران خان نے بجٹ سیشن میں اپوزیشن کےاحتجاج اور پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بہتراندازمیں حل ہونے پر بھی شاباش دی۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی اجلاس : معاشی استحکام کی کوششوں‌ کی مکمل حمایت

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں جمہوری، اخلاقی اقدارکی پاسداری پریقین رکھتی ہے،میرےلئےایوان کےتمام ممبران برابرہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کےایجنڈےمیں پیشرفت ضروری ہے، پاکستان کےعوام کی نظریں ایوان پرلگی ہوئی ہیں، پروڈکشن آرڈرکافیصلہ مشاورت کےبعدقانون کےمطابق کیاجاتاہے۔

  • شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا، علی زیدی

    شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا، علی زیدی

    لاہور: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بجٹ کوچھوڑکرصرف کرپشن بچانے پر لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں کہ کمرمیں تکلیف ہوتو لندن چلے جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف اسمبلی میں جھوٹ بولتے رہے، شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا۔

    علی زیدی نے کہا کہ دونوں جماعتیں بجٹ کوچھوڑکرصرف کرپشن بچانے پرلگی ہیں، ماضی میں یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے پرالزامات لگاتی تھیں۔

    شہبازشریف کاحکومت سےنیابجٹ پیش کرنےکامطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے۔ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا تھا۔

    قائد حزب اختلاف نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لانے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنے، تیل اور گھی پرعائد ٹیکس واپس لینے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کوٹیکس استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔