Tag: اسپیکرسندھ اسمبلی

  • آغاسراج کے50 کڑور سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا، انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    آغاسراج کے50 کڑور سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا، انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : نیب ٹیم نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی  کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے  جبکہ  آغاسراج کے ظاہراثاثوں کےعلاوہ بھی 50 کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کاسراغ مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب ٹیم نے کیس کی انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کےبعد سے نیب ٹیم نے 9 مرتبہ آغاسراج سے سوالات پوچھے، آغاسراج درانی سے 150 سے زائد سوالات کیےگئے، گھر سے ملنے والی دستاویزات بھی انھیں دکھائی گئیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق اثاثوں میں ظاہرنہ کی جانے والی 19جائیداد سے متعلق پوچھاگیا، اہلیہ، بیٹی اور بہو کے نام 11کروڑ کی جائیداد سے متعلق بھی سوالات کئے جبکہ شکار پور، کراچی، سکھر میں جائیداد پر ٹیکس نہ دینے کا بھی سوال کیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تفتیشی حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے ظاہر اثاثوں کے علاوہ بھی پچاس کروڑ سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ بھی لگا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی نے پوچھے جانیوالے سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ضد کی کہ یہ تفصیلات انکے وکیل کو فراہم کی جائیں اور ان سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔

    ذرائع نے بتایا آغاسراج کو نیب حکام نےگھر سے آنے والا کھانا فراہم کیا، 2 دن میں 3 بار آغاسراج کا نیب حکام ڈاکٹر سے معائنہ کراچکے ہیں۔

    یاد رہے 20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا تھا اور رہداری ریمانڈ حاصل کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    بعد ازاں نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لے لیں تھیں۔

  • غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرکے نیب کے حوالے کردیا، نیب کی جانب سے 7 دن  کے راہداری ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کےجج محمدبشیر کے روبرو پیش کیاگیا، وکیل نے کہا آغاسراج درانی کو آج نیب کراچی ٹیم نےگرفتارکیا، مجازاتھارٹی نےوارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزم کےخلاف کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس زیرسماعت ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی اوران کے خاندان کے گیارہ افراد کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات چل رہی ہے، ان کی کراچی، حیدرآباداور سکھر میں جائیدادیں ہیں، جن کی وضاحت نہیں دی گئی۔

    نیب کی جانب سے 7دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی، جس پر احتساب عدالت نے آغاسراج درانی کا3روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو3 دن بعد کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    نیب حکام نے کہا آغا سراج درانی کو آج یاکل صبح واپس کراچی لےجائیں گے ، :موسم کی خرابی کےباعث زیادہ وقت مانگا ، عدالت نے آغاسراج درانی کاآج ہی طبی معائنہ بھی کرانے کا حکم دیا۔

    مزید پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    جس کے بعد نیب ٹیم اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی لے کر روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل سے حراست میں لیا تھا ۔

    نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سےگرفتارکیاگیا ، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    کراچی : نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ہے،آغاسراج درانی پر سندھ سیکریٹریٹ کےفنڈزمیں خوردبرد کابھی الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکرلیا ہے، نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا، ان پر سندھ سیکریٹریٹ کے فنڈزمیں خوردبرد کا بھی الزام ہے۔

    آغاسراج درانی کو نجی ہوٹل سےگرفتار کرکے نیب راولپنڈی دفتر منتقل کر دیاگیا ہے ، نیب کی جانب سے راہداری ریمانڈحاصل کرنے بعد انھیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے۔

    آغاسراج درانی کوکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، نیب اعلامیہ


    نیب اعلامیہ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی اورنیب ہیڈکوارٹرز انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سےگرفتارکیاگیا، آغاسراج درانی کو آج ہی احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نےآغاسراج کوکئی مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد نیب ٹیم نےآغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئےچیئرمین نیب سے ہدایت لی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب کا آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    یاد رہے اپریل 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا تھا، جن میں آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن شامل ہیں۔

    اس سے قبل 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔

  • اسپیکرسندھ اسمبلی کی انوکھی تجویز

    اسپیکرسندھ اسمبلی کی انوکھی تجویز

    کراچی: کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، پی سی ایل کا فائنل تو ہو گیا مگر پاکستانیوں پر تاحال اس کا سحر سوار ہے، اسپیکرسندھ اسمبلی کی اراکین کے درمیان کرکٹ میچ کرانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ ہوچکا ہے، تاہم عام عوام کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کے ذہنوں پر تاحال کرکٹ کا جنون سوار ہے۔اب سندھ اسمبلی کی ہی مثال لے لیجئے، جہاں ہوتی تو قانون سازی ہے مگر پی ایس ایل کے اہم معرکے کے بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی ابھی تک کرکٹ کے سحر میں‌ گرفتار نظر آرہے ہیں‌.

    مزید پڑھیں: ایس ایل سیزن 2 کے یاد گار لمحے

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکرسندھ اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے انوکھی تجویز اراکین کے سامنے رکھ دی، آغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ کیوں نہ ارکان سندھ اسمبلی کا کرکٹ میچ کرا دیاجائے،میچ میں خواتین اورمرد ارکان حصہ لیں گے۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل:شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی

    5 مارچ کے دن پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا رخ کیا تھا.

    مزید پڑھیں:اورپاکستان جیت گیا

    یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے 5 مارچ کے فائنل کو پاکستان کا دہشت گردی کے مابین میچ گرداننا جا رہا تھا، جس میں وطن عزیز فاتح قرار ہوا تھا.