Tag: اسپیکرقومی اسمبلی

  • مریم نواز نے کس حیثیت سے خواتین اراکین سے خطاب کیا؟ فواد چوہدری

    مریم نواز نے کس حیثیت سے خواتین اراکین سے خطاب کیا؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے خواتین اراکین اسمبلی سے مریم نوازکے خطاب پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں اراکین اسمبلی سےخطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے خواتین اراکین اسمبلی سے وزیر اعظم کی دختر مریم نواز کے خطاب پر تعجب کا اظہار کیا۔ چیئر مین تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو کس حیثیت میں اراکین اسملبی سےخطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آف شور کمپنیاں بنانے پر مریم بی بی خطاب کرتیں تو تعجب نہ ہوتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار اس معاملے پر شرمناک ہے۔ مریم نواز کے خطاب کی کوئی اہمیت ہے نہ اس میں کوئی اثر ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ تعلیمی اداروں میں مریم بی بی کی مداخلت کس قانون کے تحت جاری ہے۔

    انہوں نے مشورہ دیا کہ پارلیمان کی ساکھ بحال کرنی ہے تو شریف خاندان سے دور رکھنا ہوگا.

    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الااقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 12 ممالک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا میں خواتین کا کردار کبھی آسان نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی نامور کمپنیوں میں خواتین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوام نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے اور ہم اس سے جل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے ، دو دہائیوں میں دہشت گردوں نے 65 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قتل کیا‘‘۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ’’عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشت گردی دنیا کے لیے بہت اہم مسئلہ ہے، اس ضمن میں ایشیائی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایشیائی پارلیمنٹ کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں تاہم ان کا خاتمہ ایشیائی ممالک کے اتحاد سے ہی ممکن ہے‘‘۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہا ’’نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں کسی ملک کی امتیازی حیثیت نہیں ہونی چاہیے ایسا کرنے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوتی ہے جو سب کے لیے نقصان دہ ہے، ایشیائی مسائل اور معاملات کو علاقائی تعاون سے ہی حل کیا جاسکتاہے پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے‘‘۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ’’کمبوڈیا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں فعال کردار ادا کرے گا، پارلیمانی اسمبلی کی قراردادیں ایشیائی مملک کے عوام کی سوچ کی عکاس ہیں‘‘۔

    چیئر مین سینیٹ نے کمبوڈیا کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی اسمبلی اور اسپیکر ایاز صادق نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اہم قردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے‘‘۔

     

  • چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں، ایاز صادق

    چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کا نہ سوچے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے متعلق الیکشن ٹربیونل کا کیا فیصلہ آنا ہے، مجھے سب معلوم ہے۔ میرے ماتھے پر کوئی شکن نہیں میں چاہوں تو اپنے حلقے کا ابھی فیصلہ سنا دوں مگر نہیں سناؤں گا،۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لا سکتے ہیں، نیب کے خلاف قومی اسمبلی میں بحث اور پوری اسمبلی کو کمیٹی بنا سکتے ہیں۔

    سردار ایاز صادق کا کہنا تھاکہ نیب کا خود احتساب ہونے والا ہے ، نیب کے اوپر بھی ایک نیب ہونی چاہئیے، نیب میں کرپٹ افسران کی بھرمار ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت سے متعلق لیگل نوٹس اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا

    وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت سے متعلق لیگل نوٹس اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

    منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوج کی ثالثی کے معاملے پر جھوٹ بول کر وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، اسپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف ریفرنس بنا کر بھیجیں اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ اگر ایک ہفتے میں کارروائی شروع نہ کی گئی تو اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے اس سے قبل تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی اور فوج کو سیاست میں شامل کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تحریک فوج کی ثالثی کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی،  درخواست انصاف لائرز فورم کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا جبکہ آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے کہ حکومت نے آرمی چیف سے مصالحت کی درخواست کی تھی۔

    موقف میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جھوٹ بول کر وزیراعظم آرٹیکل 62، 63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ جھوٹ بولنے کے باعث وزیراعطم نواز شریف باسٹھ تریسٹھ کی شرط پر پورا نہیں اترتے۔

    گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے درخواست پر فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت نے نہیں کہا ۔ قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔